Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اپریل 2017

اكستان

24 - 66
اس کی مثال ایسی ہے جیسے ایک زبردست لشکر جرار جس کا ہرہر سپاہی فن سپہ گری کا ماہر اور  قوت و جرأت کا مالک ہونے کے باوجود جنرل و سپہ سالار کے حکم واِرشاد کے خلاف محض اپنی قابلیت وطاقت کے بل بوتے پر اگر نقل و حرکت کربیٹھے تو جہاں فتح و نصرت سے محروم رہ کر اپنی ہلاکت و تباہی کا باعث بنے گا وہیں سپہ سالار کی ذمہ داری اور اُس کے حفظ واَمان سے نکل کر اپنی اس تباہی اور اس کے نتائج کا خود ذمہ دار ہوگا۔ 
( مَنْ عَمِلَ صَالِحًا فَلِنَفْسِہ وَمَنْ اَسَآئَ فَعَلَیْھَا وَمَا رَبُّکَ بِظَلاَّمٍ لِّلْعَبِیْدِ)  ١ 
''جس نے بھلائی کی سو اپنے نفس کے لیے اور جس نے برائی کی تو اُس کا خمیازہ اُسی پر اور آپ کا رب بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں۔'' 
( وَمَنْ یَّتَعَدَّ حُدُوْدَ اللّٰہِ فَقَدْ ظَلَمَ نَفْسَہ ) (سُورة الطلاق :  ١)  
''اور جس نے اللہ کی حدود سے تجاوز کیا پس اُس نے اپنے ہی نفس پر ظلم کیا۔'' 
ٹھیک اور بالکل ٹھیک اِسی طرح حضرتِ انسان بھی اگر محض اپنی عقل واِدراک کو رہبرِ کامل  تصور کر کے اُسی کے بل بوتے پر خدائی فرامین واحکامات کوغیر قابلِ وقعت یا اُس کے سراپائے حکمت ومصلحت، صریح اِرشادات کو سطحی طور سے اپنی محدود عقل کے خلاف سمجھ کر اور ان میں کتر بیونت کر کے اپنی عقل کے تابع بنانے کی سعی کرے تو وہ بھی کسی طرح فائز المرام وبا مراد نہیں ہو سکتا۔ 
یہی وہ عقلی سفسطہ تھاجس نے فرمانِ الٰہی کے مقابلہ میں سب سے پہلے اجتہاد ِ مطلق کرنے والے ابلیس کو اَبدالآباد کے لیے راندہ ٔ درگاہ کر کے ہمیشہ کے لیے خسران و حِرمانی کے گڑھے میں گرادیا ( قَالَ ئَ اَسْجُدُ لِمَنْ خَلَقْتَ طِیْنًا  )  ٢  ''کہا( شیطان نے) کیا میں سجدہ کروں ایک ایسے شخص کو  جس کو تونے مٹی سے پیداکیا۔''  ( قَالَ اَنَا خَیْر مِّنْہُ ط خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّخَلَقْتَہ مِنْ طِیْنٍ)  ٣      ''کہا (شیطان نے)میں بہتر ہوں اس سے ،مجھ کو تو نے نار سے پیدا کیا اور اس کو پیدا کیا مٹی سے۔ ''
------------------------------
  ١   سُورۂ حم السجدہ :  ٤٦     ٢   سُورۂ بنی اسرائیل  :  ٧٠        ٣   سُورہ ص  :  ٧٦

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 10 1
4 رضا اور عافیت سب سے بڑی نعمت 10 3
5 حیاتِ مسلم 12 1
6 پیدائش سے وفات تک سنن مستحبا ت، بدعات و مکروہات 12 5
7 کسب ِمعاش : 12 5
8 زراعت : 15 5
9 صنعت و حرفت : 15 5
10 کسب ِحرام : 15 5
11 حرام مال سے صدقہ : 16 5
12 اکلِ حلال اور عبادات اور دُعا کی مقبولیت : 16 5
13 مال جمع کرنا اور کفایت شعاری : 17 5
14 زکوة، صدقہ اور قرضِ حسنہ : 17 5
15 تعلیمی اور تعمیری مَدات : 18 5
16 بہن بھائی اور عام رشتہ دار : 20 5
17 ماں باپ : 20 5
18 پڑوسی : 21 5
19 عام مسلمان اور عام انسان : 21 5
20 عام جاندار : 21 5
21 معراجِ جسمانی ...... ایک ناقابلِ انکار حقیقت 22 1
22 ملعون مرزا کی خود فریبی 22 21
23 معراجِ جسمانی دلائل و براہین کی روشنی میں : 22 21
24 عقل ِمحض رہبرِ کامل نہیں ہوسکتی : 23 21
25 منکرین ِ معراجِ جسمانی کو عقلی دھوکہ : 25 21
26 استحالات معراجِ جسمانی کی تردید : 26 21
27 سرعت رفتار : 26 21
28 معراجِ جسمانی کا ثبوت قرآنی تصریحات سے : 29 21
29 معراجِ جسمانی کا ثبوت احادیث سے : 31 21
30 شب ِمعراج 33 1
31 تبلیغ ِ دین 35 1
32 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 35 31
33 (٤) چوتھی اصل ...... حج کابیان : 35 31
34 آدابِ سفر حج بیت اللہ شریف : 36 31
35 مشروعیت ِحج کی حکمت : 37 31
36 ارکانِ حج کی مشروعیت کا دُوسرا راز : 38 31
37 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 39 1
38 وضو کا طریقہ : 39 37
39 وضو سے بچا ہوا پانی کھڑے ہو کر پینا سنت ہے : 40 37
40 وفیات 43 1
41 جامعہ جدید میں تکمیل ِبخاری کے موقع پر بیان 44 1
42 فضیلت کی راتیں 54 1
43 شب ِ معراج : 57 42
44 رجبی کا بیان : 58 42
45 ہزاری روزے کا بیان : 59 42
46 رجب کی ستائیسویں شب میں چراغاں کر نا : 60 42
47 تنبیہ : 60 42
48 اخبار الجامعہ 62 1
49 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter