ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2017 |
اكستان |
|
سلسلہ نمبر٢ قسط : ١ ''خانقاہِ حامدیہ'' کی جانب سے اَنوارِ مدینہ میں شیخ الاسلام حضرت اقدس مولانا سیّد حسین احمد مد نی قدس سرہ العزیز کے مضامین شائع کرنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے حضرتکے متوسلین و خدام سے التماس ہے کہ اگر اُن کے پاس حضرت کے مضامین ہوں تواِدارہ کو اِرسال فرما کر عندالناس مشکور اور عنداللہ ماجور ہوں۔ (اِدارہ)معراجِ جسمانی ...... ایک ناقابلِ انکار حقیقت ( شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنی قد سرہ العزیز)معراج کی حقانیت اور سائنسی اصولوں کی ناپائیداری سچے مذہب کی تعلیم اور اُس کے اثرات : سچے مذہب کی تعلیم چونکہ ایسے مقدمات ١ پر مبنی ہوتی ہے جن میں کسی قسم کی کمزوری نہیں ہوتی اور نہ اُن میں وہم و خیال کے تصرفاتِ بیجا کو راہ ہوتی ہے ( لَایَأْتِیْہِ الْبَاطِلُ مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ وَلاَ مِنْ خَلْفِہ ) اس کے آگے پیچھے سے کسی قسم کی باطل چیز نہیں آسکتی وہ ایک ایسے کامل العقل، راست باز، ہمدرد ِ خلائق، حکیم کے ذریعہ سے کی جاتی ہے جس نے اپنے کمالات کو آفتاب سے زیادہ ترروشن ثابت کردیا ہو یہی وجہ ہے کہ اُس زمانہ کے سمجھدار عمدہ روحانی قابلیت والے اشخاص اس کی روشنی اور ہدایت کے اسی طرح گرویدہ ہوجاتے ہیں جس طرح صحیح اور تندرست معدہ عمدہ غذا کافریفتہ ہوتا ہوا اُس کو اچھی طرح ہضم کرلیتا ہے (جس کا اندازہ اِن قرآنی آیات سے بخوبی ہو جاتا ہے) ( ھُدًی لِّلْمُتَّقِیْنَ oالَّذِیْنَ یُؤْمِنُوْنَ بِالْغَیْبِ)( سُورة البقرہ : ٢،٣) ١ اصولوں