Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2017

اكستان

43 - 66
روزہ رکھے اور دوسرے دن نہ رکھے پھر تیسرے دن روزہ رکھے اور چوتھے دن نہ رکھے ،روزمرہ روزہ رکھنے کی بہ نسبت یہ صورت بدرجہا بہتر ہے اور اِس کی وجہ یہ ہے کہ ہمیشہ روزہ رکھنے سے بھوکا رہنے کی عادت ہو جاتی ہے اور عادت ہو جانے کے بعد شکستگی اور قلب میں صفائی اور خواہشات ِنفسانی میں ضعف و کمزوری محسوس نہ ہوگی حالانکہ روزہ سے یہی مقصود ہے ،دیکھو مریض جب دوا کا عادی ہو جاتا ہے تو پھر دوا کچھ بھی نفع نہیں دیتی یہی سبب ہے کہ حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہمانے رسول اللہ  ۖ سے روزہ کی بابت دریافت کیا تو آپ نے فرمایا کہ ''ایک دن روزہ رکھو اور دوسرے دن کھائو پیو۔'' انہوں نے عرض کیاکہ یارسول اللہ  ۖ  میں اس سے بھی اعلیٰ درجہ چاہتا ہوں تو آپ نے جواب دیا کہ اِس سے اعلیٰ درجہ کوئی نہیں ہے۔ 
ایک مرتبہ آنحضرت  ۖ  کو اِطلاع ہوئی کہ فلاں شخص ہمیشہ روزہ رکھتا ہے تو آپ نے فرمایا کہ ایسا روزہ رکھنا نہ رکھنا دونوں برابر ہیں۔
(٣)  پیر اور جمعرات کے روزہ کی حکمت  :
متوسط درجہ یہ ہے کہ عمر کاتہائی روزہ میں صرف ہو جائے لہٰذا مناسب ہے کہ ماہِ رمضان کے علاوہ ہر ہفتہ میں پیر اور جمعرات کاروزہ رکھ لیا کرو اِس حساب سے سال بھر میں چار ماہ اور چار یوم کے روزے ہوجائیں گے مگر چونکہ عیدالفطر اور عیدالا ضحی اور ایام تشریق میں روزہ رکھنا حرام ہے اور ممکن ہے کہ دونوں عیدیں پیر یا جمعرات کو پڑیں اور ایامِ تشریق میں سے ایک دن تو ضرور پیر یا جمعرات کا ہو گا اس لیے چار مہینے اور ایک دن کے روزے ہوجائیں گے اور بارہ مہینے کے تہائی یعنی چار مہینے سے صرف ایک دن زیادہ رہے گا یہ تہائی عمر کا حساب غور کرنے سے باآسانی سمجھ میں آجائے گا اس مقدار سے روزوںکا کم کرنا مناسب نہیں ہے کیونکہ اِس میں آسانی بھی ہے اور ثواب بھی بہت زیادہ ہے۔  ١
  ١  فائدہ  :  روزہ جو فرض کے درجہ میں ہے جیسا رمضان کا روزہ یا واجب کے درجہ میں ہے جیسے نذر کا روزہ،کفارہ وغیرہ کا روزہ اِن کا رکھنا ضروری ہے ،باقی نفلی روزہ میں اختیار ہے اگر ہمت ہو تو رکھ لیںیا شیخ  بطورِ علاج کے فرمائیںتو رکھ لیں۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 19 1
4 آپ خاتم النبیین ہیں 19 3
5 سیاسی مطالبہ مسترد : 20 3
6 عقلاً بھی نئے نبی کی ضرورت نہیں : 21 3
7 حیاتِ مسلم 22 1
8 پیدائش سے وفات تک ،اسلامی تقریبات و تعلیمات، سنن مستحبا ت بدعات و مکروہات 22 7
9 نکاح اور ازدواجی زندگی 22 7
10 زندگی کیا ہے ؟ 22 7
11 مقاصد ِ نکاح : 24 7
12 نکاح کی حیثیت : 25 7
13 طلاق : 26 7
14 آخری چارۂ کار : 27 7
15 ضروری تنبیہ : 27 7
16 طلاقِ رجعی : 28 7
17 تین طلاقیں : 28 7
18 خلع : 28 7
19 معراجِ جسمانی ...... ایک ناقابلِ انکار حقیقت 29 1
21 معراج کی حقانیت اور سائنسی اصولوں کی ناپائیداری 29 19
22 سچے مذہب کی تعلیم اور اُس کے اثرات : 29 19
23 واقعہ معراج اور اُس کے منکرین : 31 19
24 سائنس ِجدید کا دور دورہ اور اُس کے مقابلہ میں مذہبی اصول میں کتربیونت : 32 19
25 واقعہ معراج کے مذہبی اصول و مسلَّمات پر سائنس و فلسفہ کی دقیقہ سنجی ١ : 33 19
26 سُرعت ِحرکت اور واقعہ معراج کے اِستحالہ پر ایک تفصیلی نظر : 34 19
27 وفیات 39 1
28 تبلیغ ِ دین 41 1
29 (٢) تیسری اصل ...... روزہ کابیان : 41 28
30 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 41 28
31 (١) صومِ رمضان : 42 28
32 (٢) صومِ دائود ی کی فضیلت : 42 28
33 (٣) پیر اور جمعرات کے روزہ کی حکمت : 43 28
34 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 45 1
35 وضو گناہوں کی صفائی اور معافی کا ذریعہ : 45 34
36 تشریح : 46 34
37 وضو جنت کے سارے دروازوں کی کنجی : 48 34
38 تشریح : 48 34
39 قیامت میں اعضاء ِ وضو کی نورانیت : 49 34
40 تشریح : 49 34
41 تکلیف اور ناگواری کے باوجود کامل وضو : 50 34
42 تشریح : 50 34
43 وضو کا اہتمام، کمالِ ایمانی کی نشانی : 51 34
44 تشریح : 52 34
45 وضو پر وضو : 52 34
46 تشریح : 52 34
47 ناقص وضو کے برے اثرات : 53 34
48 تشریح : 53 34
49 نماز کے لیے وضو کا حکم : 53 34
50 تشریح : 54 34
51 تشریح : 55 34
52 قادیانی فتنہ سے متعلق تازہ صورتِ حال 57 1
53 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
54 تین طرح کے قاضی : 60 53
55 دُنیا میں تین طرح کے مومن ہیں : 61 53
56 جہاد میں مارے جانے والے تین طرح کے لوگ : 62 53
57 حافظ میاں محمد رحمة اللہ علیہ ......... بے نام مرید ِبا مراد 64 1
Flag Counter