Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2017

اكستان

33 - 66
واقعہ معراج کے مذہبی اصول و مسلَّمات پر سائنس و فلسفہ کی دقیقہ سنجی  ١   : 
 چنانچہ کسی نے کوشش کی کہ روایت ِ معراج میں خلافِ واقعہ اِنقطاع اور ضعف ثابت کرے، کسی نے سعی کی کہ ان میں اضطراب کا پھندا ڈال کر صحت اور اعتبار کے میدان سے دور پھینک دے ،  کسی نے قلم اُٹھایا تومعراجِ جسمانی کی روایتوں پر نام نہاد اعتراضوں کی بوچھاڑ کر کے روحانی معراج کا ڈنکا بجایا، کسی نے اس کو بیداری اور یقظہ کے مقام سے نکال کر خواب اور رؤیا کا خوش کن جنگل دکھایا ۔ روایت  ٢   کے فن میں جب داخل ہوئے تو مسلماتِ فن ِروایت کے نہایت مضبوط قلعوں کو نہ صرف مسمار کر بیٹھے بلکہ اس پر اِس قدر زور شور کی گُرز باری اور گولہ اندازی کی کہ اُس کے اجزاء ریت بن کر اُڑگئے حالانکہ فن ِ تواریخ میں جب اُن کے قدم اُٹھے تو اس میں لاکھوں قسم کی ایسی کمزوریوں کے موجود ہوتے ہوئے جن کا فن ِ حدیث کی ضعیف سے ضعیف روایت میں عشر عشیر بھی موجود نہیں ہے ان تاریخی واقعات کو قطعی اور یقینی شمار کرنے لگے۔ فن ِدرّایت  ٣  میں جب انہوں نے جادہ پیمائی شروع کی تو سائنس اور فلسفہ کے ان مسلمات اور اصولوں کے سامنے جن کا ماننا محض تقلید یا شخصی خیال یا کمزور استخراج کی بناء پرہے قوی سے قوی اصولِ مذہبی کی توہین کرنے لگے اور سائنس ِجدید جس کی تکمیل کا دروازہ باقرار اَرباب ِفن ابھی تک بند نہیں ہوا اور نہ اُس کے آلاتِ علم ابھی تک پایہ ٔ اِنتہا کو پہنچے ہیں جس میں روزانہ نئی نئی زیادتیاں اور تنسیخ و تبدیل ہوتی رہتی ہیں اُس کے قواعد کو برہانی اور اٹل سمجھنے لگے، خود دیکھ رہے ہیں کہ عرصہ ٔ دراز تک علمائِ سائنس روحانیت کا انکار کرتے رہے مگر پھر واقعات و شواہد نے ایسا مجبور کیا کہ نہ صرف وجودِ جنات و ملائکہ کے مقر ہوئے بلکہ امریکہ کے مشہور مشہور سائنسدان ہمزاد کے وجود کے بھی مقر ہوگئے اور اس کے لیے دلائلِ حسیّہ اور غیر حسیّہ کو قائم کرنے لگے، ایک عرصہ تک آفتاب  کو غیر متحرک مانا جاتا تھا مگر پھر اکتشافات نے مجبور کیا کہ نہ صرف اس کے لیے حرکت وضعی (دَوری) کا اقرار کیا جائے بلکہ حرکت اَینی بھی اپنے محور پر تسلیم کی جائے جس طرح روحانیت اور فلکیات میں بیشمار تحقیقات روزانہ ہوتی رہتی ہیں اور سائنس ان کی بنا پر اپنی سابقہ غلطی تسلیم کرتے ہوئے پرانے قواعد اور 
  ١   باریک بینی   ٢  علم ِ حدیث کی اصطلاح   ٣  علم ِ حدیث کی اصطلاح 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 19 1
4 آپ خاتم النبیین ہیں 19 3
5 سیاسی مطالبہ مسترد : 20 3
6 عقلاً بھی نئے نبی کی ضرورت نہیں : 21 3
7 حیاتِ مسلم 22 1
8 پیدائش سے وفات تک ،اسلامی تقریبات و تعلیمات، سنن مستحبا ت بدعات و مکروہات 22 7
9 نکاح اور ازدواجی زندگی 22 7
10 زندگی کیا ہے ؟ 22 7
11 مقاصد ِ نکاح : 24 7
12 نکاح کی حیثیت : 25 7
13 طلاق : 26 7
14 آخری چارۂ کار : 27 7
15 ضروری تنبیہ : 27 7
16 طلاقِ رجعی : 28 7
17 تین طلاقیں : 28 7
18 خلع : 28 7
19 معراجِ جسمانی ...... ایک ناقابلِ انکار حقیقت 29 1
21 معراج کی حقانیت اور سائنسی اصولوں کی ناپائیداری 29 19
22 سچے مذہب کی تعلیم اور اُس کے اثرات : 29 19
23 واقعہ معراج اور اُس کے منکرین : 31 19
24 سائنس ِجدید کا دور دورہ اور اُس کے مقابلہ میں مذہبی اصول میں کتربیونت : 32 19
25 واقعہ معراج کے مذہبی اصول و مسلَّمات پر سائنس و فلسفہ کی دقیقہ سنجی ١ : 33 19
26 سُرعت ِحرکت اور واقعہ معراج کے اِستحالہ پر ایک تفصیلی نظر : 34 19
27 وفیات 39 1
28 تبلیغ ِ دین 41 1
29 (٢) تیسری اصل ...... روزہ کابیان : 41 28
30 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 41 28
31 (١) صومِ رمضان : 42 28
32 (٢) صومِ دائود ی کی فضیلت : 42 28
33 (٣) پیر اور جمعرات کے روزہ کی حکمت : 43 28
34 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 45 1
35 وضو گناہوں کی صفائی اور معافی کا ذریعہ : 45 34
36 تشریح : 46 34
37 وضو جنت کے سارے دروازوں کی کنجی : 48 34
38 تشریح : 48 34
39 قیامت میں اعضاء ِ وضو کی نورانیت : 49 34
40 تشریح : 49 34
41 تکلیف اور ناگواری کے باوجود کامل وضو : 50 34
42 تشریح : 50 34
43 وضو کا اہتمام، کمالِ ایمانی کی نشانی : 51 34
44 تشریح : 52 34
45 وضو پر وضو : 52 34
46 تشریح : 52 34
47 ناقص وضو کے برے اثرات : 53 34
48 تشریح : 53 34
49 نماز کے لیے وضو کا حکم : 53 34
50 تشریح : 54 34
51 تشریح : 55 34
52 قادیانی فتنہ سے متعلق تازہ صورتِ حال 57 1
53 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
54 تین طرح کے قاضی : 60 53
55 دُنیا میں تین طرح کے مومن ہیں : 61 53
56 جہاد میں مارے جانے والے تین طرح کے لوگ : 62 53
57 حافظ میاں محمد رحمة اللہ علیہ ......... بے نام مرید ِبا مراد 64 1
Flag Counter