ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2017 |
اكستان |
|
علمی مضامین سلسلہ نمبر١٤ قسط : ٣ ''خانقاہِ حامدیہ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکی جانب سے محدث ، فقیہ، مؤرخ، مجاہد فی سبیل اللہ،مؤلف کتب کثیرہ شیخ الحدیث حضرت اَقدس مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم مضامین جو تاحال طبع نہیں ہوسکے اُنہیں سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ اُن کی نوع بنوع خصوصیات اِس بات کی متقاضی ہیں کہ اِفادۂ عام کی خاطر اُن کو شائع کردیا جائے۔ اِسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اَخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں۔ (اِدارہ)حیاتِ مسلم پیدائش سے وفات تک ،اسلامی تقریبات و تعلیمات، سنن مستحبا ت بدعات و مکروہات ( شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمد میاں صاحب )نکاح اور ازدواجی زندگی زندگی کیا ہے ؟ ہم ترقیات کے منصوبے (پرو جیکٹ) بناتے ہیں کامیابی کا ایک نشان مقرر کرتے ہیں مثلاً یہ کہ ہمیں اس سال ملک سے ایک کروڑ ٹن غلہ پیداکرنا ہے یا یہ کہ اِس فیکٹری سے ایک لاکھ گز کپڑا تیار کرانا ہے آنحضرت ۖ نے ایک مرتبہ تقریر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا : یٰاَیُّھَا النَّاسُ اَلَا اِنَّ لَکُمْ عَلَمًا فَانْتَھُوْا اِلٰی عَلَمِکُمْ وَاِنَّ لَکُمْ نِھَایَةً فَانْتَھُوْا اِلٰی نِھَایَتِکُمْ ۔ اے لوگو ! تمہارے لیے کچھ نشان مقرر ہیں اُن نشانوں تک پہنچو اور تمہارے لیے ایک آخری حد ہے اُس حد تک رسائی حاصل کرو۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :