Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2017

اكستان

20 - 66
حضرت وحشی نے زمانۂ کفر میں بہت بڑا جرم کیا تھا اور وہ یہ کہ جنگ ِ اُحد میں آقائے نامدار  ۖ  کے چچا حضرت حمزہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کونیزہ مار کر شہید کیا تھا اور لاش کی بے حرمتی بھی کی تھی، حضرت وحشی کو اپنے اِس جرم پر سخت ندامت تھی وہ دل میں یہ تمنا رکھتے تھے کہ اللہ تعالیٰ اب مسلمان ہونے کے بعد مجھ سے کوئی بڑا کام لے لے تاکہ میرا دل ٹھنڈا ہوجائے، حق تعالیٰ نے اُن کی یہ تمنا پوری کردی اور اُن کے ہاتھوں مسیلمہ مارا گیا اُنہیں چھوٹا نیزہ نشانے پر پھینکنے میں بہت مہارت تھی مسیلمہ کو بھی نیزہ ہی سے   کیفرِ کردار تک پہنچایا۔ 
مسیلمہ و اَسود سے حضرت آقائے نامدار  ۖ  نے کبھی بھی یہ دریافت نہیں کیا کہ تمہاری  نبوت کی کیا دلیل ہے  ؟  تم پر کیسی وحی اُترتی ہے  ؟  ؟  تمہارے پاس کیا معجزات ہیں  ؟  ؟  ؟     کیونکہ آقائے نامدار  ۖ  اُنہیں اِس قابل ہی نہیں سمجھتے تھے کہ اُن سے اِس طرح کی بات کی جائے کیونکہ اُن کی غلط بیانی میں کوئی شبہ نہ تھا۔ 
سیاسی مطالبہ مسترد  :
مسیلمہ نے ایک دفعہ خاتم الا نبیاء  ۖ  کی خدمت میں ایک خط بھیجا جس میں لکھا تھا کہ
'' یہ مسیلمہ کی طرف سے ہے جواللہ کارسول ہے محمدکے نام جو اللہ کے رسول ہیں  آگے لکھا کہ   ''زمین آدھی میری  آدھی آپ کی۔ ''
 آپ نے اِس کا جواب لکھوایا کہ 
''یہ خط محمد کی طرف سے ہے مسیلمہ کذاب کے نام  !  اَما بعد  !  یہ زمین اللہ کی ہے جسے چاہے وہ اِس کا وارث بنائے۔ ''  ١
اِس والا نامہ میں آپ نے یہ بھی بتلا دیا کہ حاکم اپنے آپ کو یہ سمجھے کہ میں زمین کا مالک نہیں بلکہ متولی اور منتظم ہوں ،یہ زمین میرے پاس خدا کی دی ہوئی امانت ہے، آپ خیال کریں کہ اسلام کا بتلایا ہوا نظریہ کس قدر بڑا ہے۔ 
  ١   جامع المسانید للخوارزمی   ج ١  ص ١٧٢

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 19 1
4 آپ خاتم النبیین ہیں 19 3
5 سیاسی مطالبہ مسترد : 20 3
6 عقلاً بھی نئے نبی کی ضرورت نہیں : 21 3
7 حیاتِ مسلم 22 1
8 پیدائش سے وفات تک ،اسلامی تقریبات و تعلیمات، سنن مستحبا ت بدعات و مکروہات 22 7
9 نکاح اور ازدواجی زندگی 22 7
10 زندگی کیا ہے ؟ 22 7
11 مقاصد ِ نکاح : 24 7
12 نکاح کی حیثیت : 25 7
13 طلاق : 26 7
14 آخری چارۂ کار : 27 7
15 ضروری تنبیہ : 27 7
16 طلاقِ رجعی : 28 7
17 تین طلاقیں : 28 7
18 خلع : 28 7
19 معراجِ جسمانی ...... ایک ناقابلِ انکار حقیقت 29 1
21 معراج کی حقانیت اور سائنسی اصولوں کی ناپائیداری 29 19
22 سچے مذہب کی تعلیم اور اُس کے اثرات : 29 19
23 واقعہ معراج اور اُس کے منکرین : 31 19
24 سائنس ِجدید کا دور دورہ اور اُس کے مقابلہ میں مذہبی اصول میں کتربیونت : 32 19
25 واقعہ معراج کے مذہبی اصول و مسلَّمات پر سائنس و فلسفہ کی دقیقہ سنجی ١ : 33 19
26 سُرعت ِحرکت اور واقعہ معراج کے اِستحالہ پر ایک تفصیلی نظر : 34 19
27 وفیات 39 1
28 تبلیغ ِ دین 41 1
29 (٢) تیسری اصل ...... روزہ کابیان : 41 28
30 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 41 28
31 (١) صومِ رمضان : 42 28
32 (٢) صومِ دائود ی کی فضیلت : 42 28
33 (٣) پیر اور جمعرات کے روزہ کی حکمت : 43 28
34 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 45 1
35 وضو گناہوں کی صفائی اور معافی کا ذریعہ : 45 34
36 تشریح : 46 34
37 وضو جنت کے سارے دروازوں کی کنجی : 48 34
38 تشریح : 48 34
39 قیامت میں اعضاء ِ وضو کی نورانیت : 49 34
40 تشریح : 49 34
41 تکلیف اور ناگواری کے باوجود کامل وضو : 50 34
42 تشریح : 50 34
43 وضو کا اہتمام، کمالِ ایمانی کی نشانی : 51 34
44 تشریح : 52 34
45 وضو پر وضو : 52 34
46 تشریح : 52 34
47 ناقص وضو کے برے اثرات : 53 34
48 تشریح : 53 34
49 نماز کے لیے وضو کا حکم : 53 34
50 تشریح : 54 34
51 تشریح : 55 34
52 قادیانی فتنہ سے متعلق تازہ صورتِ حال 57 1
53 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
54 تین طرح کے قاضی : 60 53
55 دُنیا میں تین طرح کے مومن ہیں : 61 53
56 جہاد میں مارے جانے والے تین طرح کے لوگ : 62 53
57 حافظ میاں محمد رحمة اللہ علیہ ......... بے نام مرید ِبا مراد 64 1
Flag Counter