Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2017

اكستان

26 - 66
 طلاق  : 
انتخاب میں غلطی ہوئی اور ایسی رفیقہ ٔ حیات میسر نہ آسکی جو آپ کی دینی زندگی میں مددگار ہو   یا بعد میں کچھ نا گوار صورتیں پیش آگئیں تواللہ تعالیٰ کاحکم پھر بھی یہ ہے  : 
( وَعَاشِرُوْھُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ فَاِنْ کَرِھْتُمُوْھُنَّ فَعَسٰی اَنْ تَکْرَھُوْا شَیْئًا وَّ یَجْعَلَ اللّٰہُ فِیْہِ خَیْرًا کَثِیْرًا) (سُورة النساء :  ١٩)
''گزر ان کرو اِن عورتوں کے ساتھ (اچھی طرح) خوبی کے ساتھ۔ اگر تم اُن سے کراہیت کرو (تم کو وہ پسند نہ ہوں) تو ممکن ہے تم ایک شے سے کراہیت کرو اور کردے اللہ تعالیٰ اُس میں خیرِ کثیر (کوئی بڑی بھلائی اور بڑی منفعت) ۔''
مطلب یہ ہے کہ ناگواری اور ناپسندیدگی کے باوجود تمہیں نباہنا چاہیے تمہارا سلوک اچھا ہی رہنا چاہیے، بہت سی خرابیوں میں کوئی خوبی بھی ہوتی ہے، اس کی قدر کرو اور برداشت سے کام لو    البتہ حسب ِ ضرورت تنبیہ بھی کر سکتے ہو، نقطہ نظر اصلاح ہونا ضروری ہے، اصلاحی نقطۂ نظر سے جو تنبیہ ہو اللہ تعالیٰ نے درجہ بدرجہ اُس کی ترتیب یہ بیان فرمائی ہے  :
 ( وَالّٰتِیْ تَخَافُوْنَ نُشُوْزَھُنَّ فَعِظُوْھُنَّ وَاھْجُرُوْھُنَّ فِی الْمَضَاجِعِ وَاضْرِبُوْہُنَّ ج فَاِنْ اَطَعْنَکُمْ فَلَا تَبْغُوا عَلَیْھِنَّ سَبِیْلًا ط  اِنَّ اللّٰہَ کَانَ عَلِیًّا کَبِیْرًا)(النساء : ٣٤)
''اور وہ عورتیں جن کی بد دماغی کا خطرہ ہو اُن کو نصیحت کرو، (اگرنہ مانیں تو) اُن کو اُن کے لیٹنے کی جگہ میں تنہا چھوڑدو (اس کی پہلی شکل یہ ہو سکتی ہے کہ تم اُسی کمرہ میں رہو لیکن الگ بستر پر ،دوسری شکل یہ کہ اُس کمرے میں بھی نہ لیٹو دوسری جگہ رہو بہرحال اس مرحلہ پر عورت کو کمرہ سے نہیں نکالا جائے گا، اب بھی اثر نہ لیں تو )  کچھ ضرب بھی لگا سکتے ہو (مگرایسی نہیں جیسے غلام باندی کو بلکہ بہت معمولی مثلاً  مسواک ماردو) پھر اگر وہ تمہاری اطاعت کرنے لگیں (اور تمہاری بات ماننے لگیں) تواُن پر کوئی بہانہ نہ ڈھونڈو(یہ ہمیشہ ذہن میں جمائے رکھو کہ تمہارا ہر ایک
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 درسِ حدیث 19 1
4 آپ خاتم النبیین ہیں 19 3
5 سیاسی مطالبہ مسترد : 20 3
6 عقلاً بھی نئے نبی کی ضرورت نہیں : 21 3
7 حیاتِ مسلم 22 1
8 پیدائش سے وفات تک ،اسلامی تقریبات و تعلیمات، سنن مستحبا ت بدعات و مکروہات 22 7
9 نکاح اور ازدواجی زندگی 22 7
10 زندگی کیا ہے ؟ 22 7
11 مقاصد ِ نکاح : 24 7
12 نکاح کی حیثیت : 25 7
13 طلاق : 26 7
14 آخری چارۂ کار : 27 7
15 ضروری تنبیہ : 27 7
16 طلاقِ رجعی : 28 7
17 تین طلاقیں : 28 7
18 خلع : 28 7
19 معراجِ جسمانی ...... ایک ناقابلِ انکار حقیقت 29 1
21 معراج کی حقانیت اور سائنسی اصولوں کی ناپائیداری 29 19
22 سچے مذہب کی تعلیم اور اُس کے اثرات : 29 19
23 واقعہ معراج اور اُس کے منکرین : 31 19
24 سائنس ِجدید کا دور دورہ اور اُس کے مقابلہ میں مذہبی اصول میں کتربیونت : 32 19
25 واقعہ معراج کے مذہبی اصول و مسلَّمات پر سائنس و فلسفہ کی دقیقہ سنجی ١ : 33 19
26 سُرعت ِحرکت اور واقعہ معراج کے اِستحالہ پر ایک تفصیلی نظر : 34 19
27 وفیات 39 1
28 تبلیغ ِ دین 41 1
29 (٢) تیسری اصل ...... روزہ کابیان : 41 28
30 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 41 28
31 (١) صومِ رمضان : 42 28
32 (٢) صومِ دائود ی کی فضیلت : 42 28
33 (٣) پیر اور جمعرات کے روزہ کی حکمت : 43 28
34 وضو کے فضائل اور اُس کی برکات 45 1
35 وضو گناہوں کی صفائی اور معافی کا ذریعہ : 45 34
36 تشریح : 46 34
37 وضو جنت کے سارے دروازوں کی کنجی : 48 34
38 تشریح : 48 34
39 قیامت میں اعضاء ِ وضو کی نورانیت : 49 34
40 تشریح : 49 34
41 تکلیف اور ناگواری کے باوجود کامل وضو : 50 34
42 تشریح : 50 34
43 وضو کا اہتمام، کمالِ ایمانی کی نشانی : 51 34
44 تشریح : 52 34
45 وضو پر وضو : 52 34
46 تشریح : 52 34
47 ناقص وضو کے برے اثرات : 53 34
48 تشریح : 53 34
49 نماز کے لیے وضو کا حکم : 53 34
50 تشریح : 54 34
51 تشریح : 55 34
52 قادیانی فتنہ سے متعلق تازہ صورتِ حال 57 1
53 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
54 تین طرح کے قاضی : 60 53
55 دُنیا میں تین طرح کے مومن ہیں : 61 53
56 جہاد میں مارے جانے والے تین طرح کے لوگ : 62 53
57 حافظ میاں محمد رحمة اللہ علیہ ......... بے نام مرید ِبا مراد 64 1
Flag Counter