Deobandi Books

رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی نظر میں دنیا کی حقیقت

ہم نوٹ :

31 - 194
ترجمہ:یہ احقر کی مثنوی کا شعر ہے ۔ مطلب یہ ہے کہ مولانا رشید گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ  کا یہ ارشاد ہے کہ ذکر کو خواہ سکون میں ہو یا بے سکون ہر حالت میں مفید پاؤ گے۔ حضرت عارف رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں   ؎
ماضی ومستقبلت  پردہ  خدا  ست
یعنی سالک کو ماضی کا غم اورمستقبل کا اندیشہ اصلاحِ حال سے محروم کر دیتا ہے۔ حضرت حکیم الاُمت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ اس کی تشریح فرماتے ہیں کہ ماضی کے گناہوں سے ایک مرتبہ دل سے توبہ کرکے پھر بار بار اسی کی یاد میں نہ لگا رہے ،بندہ خدا کی یاد کے لیے پیدا کیا گیا ہے نہ کہ گناہوں کی یادکےلیے، اسی طرح مستقبل کا اندیشہ کہ جب پھر گناہ ہوجائے گا تو اس توبہ سے فائدہ ہی کیا،یہ سب باتیں اللہ تعالیٰ کی راہ میں حجاب ہیں، آیندہ کے لیے صرف پختہ ارادہ گناہ نہ کرنے کا کافی ہے، اور اگر ہوگیا تو پھر توبہ سے اس کی تلافی کا راستہ ہے۔خلاصہ یہ کہ آیندہ کا انتظار کہ کیا ہوگا نہ چاہیے، جس حالت میں سانس لے رہا ہے اس سانس  کو اعمالِ صالحہ میں لگائے اور گناہوں سے بچائے، حال کو درست رکھے اور آج کا کام کل پر نہ ٹالے    ؎
نیست فرد اگفتن از شرطِ طریق
اعمال کو کل پر ٹالنا خلافِ طریق ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ کے راستے کے اُصول کے خلاف ہے۔ اس حدیث شریف میں اسی بیماری کا علاج ارشاد فرمایا گیا ہے کہ بعض لوگ مفلس ہیں وہ مال داری کے انتظار میں اعمالِ آخرت کی طرف اپنے کو مشغول نہیں کرتے اور جو مال دار ہیں وہ افلاس کے انتظار میں ہیں یعنی دولت کو گناہوں یا فضول کاموں میں اُڑارہے ہیں حالاں کہ  اس دولت سے ذخیرۂ آخرت کرسکتے تھے اسی طرح صحت کو نافرمانیوں یا غفلتوں میں ضایع کرتے ہیں گویا بیماری کا انتظار کررہے ہیں آخرت کے اعمال کے لیے۔ اسی طرح جوانی کو رائیگاں کررہے ہیں بڑھاپے کے انتظار میں اور زندگی کو ضایع کررہے ہیں موت کے انتظار میں اور باقی مضمون کو اس تشریح پر قیاس کرلیا جاوے ۔ انتظار کرنے کا عنوان ڈانٹ اور تنبیہ کے لیے ہے کہ غفلت کا پردہ چاک ہو۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 بشارتِ عظمیٰ 6 1
4 طباعتِ جدیدہ کے متعلق چند معروضات 8 1
5 مقدمہ 9 1
6 کتاب الرقاق(دل کو نرم کرنے والی حدیثیں ) 10 1
7 انتخاب کتاب الرقاق مشکوٰۃ شریف 26 6
9 فقراء کی فضیلت اور نبی ﷺ کی معاشرت کا بیان 75 49
10 حرص وآرزو کا بیان 98 45
11 اللہ کی اطاعت کے لیے مال اور عمر سے محبت رکھنے کا بیان 110 41
12 توکّل اور صبر کا بیان 121 36
13 ریا اور سمعہ کا بیان 139 32
14 رونے اور ڈرنے کا بیان 156 22
15 لوگوں کی حالتوں میں تغیر وتبدل کا بیان 176 26
16 ڈرانے اورنصیحت کرنے کا بیان 186 30
17 ضروری تفصیل 4 1
18 عنوانات 5 1
19 قارئین ومحبین سے گزارش 4 1
20 اس کتاب کا تعارف 194 1
21 بَابُ الْبُکَاءِ وَالْخَوْفِ 156 2
22 بَابُ الْبُکَاءِ وَالْخَوْفِ 156 1
23 فصلِ اوّل 156 22
24 فصلِ دوم 161 22
25 فصلِ سوم 170 22
26 بَابُ تَغَیُّرِ النَّاسِ 176 1
27 فصلِ اوّل 176 26
28 فصلِ دوم 178 26
29 فصلِ سوم 184 26
30 بَابٌ فِیْ ذِکْرِ الْاِنْذَارِوَالتَّحْذِیْرِ 186 1
31 اُمورِ عشرہ برائے اصلاحِ معاشرہ 192 30
32 بَابُ الرِّیَاءِ وَالسُّمْعَۃِ 139 1
33 فصلِ اوّل 140 32
34 فصلِ دوم 142 32
35 فصلِ سوم 148 32
36 بَابُ التَّوَکُّلِ وَالصَّبْرِ 121 1
37 توکل کی حقیقت 121 36
38 فصلِ اوّل 122 36
39 فصلِ دوم 124 36
40 فصلِ سو م 131 36
41 بَابُ اسْتِحْبَابِ الْمَالِ وَالْعُمْرِ لِلطَّاعَۃِ 110 1
42 فصلِ اوّل 110 41
43 فصلِ دوم 111 41
44 فصلِ سوم 117 41
45 بَابُ الْاَمَلِ وَالْحِرْصِ 98 1
46 فصلِ اوّل 98 45
47 فصلِ دوم 103 45
48 فصلِ سوم 106 45
49 بَابُ فَضْلِ الْفُقَرَاءِ وَمَا کَانَ مِنْ عَیْشِ النَّبِیِّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ 75 1
50 فصلِ اوّل 76 49
51 فصلِ دوم 83 49
52 فصلِ سوم 93 49
53 فصلِ اوّل 10 6
54 فصلِ دوم 26 6
55 فصلِ سوم 49 6
Flag Counter