رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی نظر میں دنیا کی حقیقت |
ہم نوٹ : |
|
مقدمہ عبد ضعیف محمد اختر عفااللہ عنہ عرض کرتا ہے کہ حضرت مولانا عاشق الٰہی صاحب بلند شہری مدظلہ العالی استاد حدیث دارالعلوم کراچی نے تالیف معارفِ مثنوی سے احقر کو فارغ ہونے کے بعد فرمایا کہ اب احادیثِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے تالیف کا سلسلہ شروع کرو۔ احقر مولانا موصوف کے اس کرم کا ممنون ہے کہ ان کے ارشاد کے بعد ہی قلب میں توفیقِ باری تعالیٰ سے داعیۂتالیف عطا ہوا اور مولانا موصوف مدظلہ کی برکت سے حق تعالیٰ شانہٗ نے دل میں یہ بات ڈالی کی دنیا کی محبت ہی آخرت سے غفلت کا اور تمام معاصی کا اصل سبب ہے اس لیے مشکوٰۃ شریف سے کتاب الرقاق کے انتخاب پر مشتمل مجموعہ سے آغاز مناسب رہے گا۔ احادیثِ شریفہ کی تشریحات میں زیادہ تر مظاہرِ حق سے جو نہایت مستند شرح مشکوٰۃ شریف ہے، کام لیا گیا ہے۔حق تعالیٰ اپنی رحمت سے اس کتاب کو قبول و نافع فرماویں اور احقر کے لیے اور مولانا موصوف اور دیگر معاونین و ناشرین کے لیے صدقۂ جاریہ فرمائیں۔ آمین رَبَّنَا تَقَبَّلۡ مِنَّا اِنَّکَ اَنۡتَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ وَالْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ العارض محمد اختر عفااللہ عنہ ۴؍جی،۱۲/۱ ناظم آباد، کراچی نمبر ۱۸، پاکستان