رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی نظر میں دنیا کی حقیقت |
ہم نوٹ : |
|
اس کتاب کا تعارف حدیث پاک میں ہے کہ دنیا کی محبت ہر برائی کی جڑ ہے یعنی دنیا کی محبت آخرت سے غفلت بلکہ تمام گناہوں کا اصل سبب ہے۔ اسی لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زبان نبوت سے بارہا آخرت کے مقابلے میں دنیا کی تذلیل و حقارت بیان فرمائی ہے اور صحابہ کرام کی ایسی تربیت فرمائی کہ ان کے قلوب میں فکرِ آخرت اور دنیا کی حقارت جاں گزیں ہوگئی۔ وہ دنیا کا بھی ہر کام کرنے سے پہلے یہ دیکھنے لگے کہ اس میں آخرت کا بھی کچھ فائدہ ہے یانہیں۔ قلوب میں آخرت کی تیاری کی فکر پیدا کرنے والی شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی یہ تالیف ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں دنیا کی حقیقت‘‘ تقریباً ۴۰ سال میں متعدد بار شایع ہوچکی ہے۔ یہ کتاب مشکوٰۃ کتاب الرقاق کی منتخب احادیث اور ان کا ترجمہ و تشریح ہے اور اہلِ علم حضرات میں بہت مقبول ہے۔ اس طباعت میں ہر حدیث پاک کے ساتھ کُتبِ احادیث کے حوالے نہایت تفصیل سے درج کردیئے گئے ہیں۔