رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی نظر میں دنیا کی حقیقت |
ہم نوٹ : |
|
طباعتِ جدیدہ کے متعلق چند معروضات مُرشدی و مولائی عارف باللہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب ادام اللہ ظلالہم علینا کی تالیف ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں دنیا کی حقیقت‘‘تقریباً ۳۵ سال میں نہ معلوم کتنی بار شایع ہوچکی ہے لیکن چند برس پہلے جب حضرت والا کا مجموعہ کلام فیضانِ محبت شایع ہوا جس کی کتابت و طباعت وغیرہ انتہائی دیدہ زیب ہے اس کو دیکھتے ہی حضرت مُرشدی دامت برکاتہم نے فرمایا کہ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں دنیا کی حقیقت‘‘اس سے کہیں زیادہ شاندار طبع ہونی چاہیے کیوں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام مُبارک کے سامنے میرے کلام کی کیا حیثیت ہے ۔ غلام کا کلام تو شاندار طبع ہو اور آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے کلام کی کتابت و طباعت ویسی نہ ہو یہ میں برداشت نہیں کرسکتا اور حضرت والا نے از سرِ نو کتاب کےلیے ڈاکٹر عبدالمقیم صاحب کو رقم بھی پیش کردی جو لاہور سے تشریف لائے ہوئے تھے۔ اللہ تعالیٰ نے غیب سے اس کی طباعت کا بھی انتظام فرمایا اور اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عبدالمقیم صاحب کو جزائے عظیم عطا فرمائے جن کی شب و روز محنت اور طباعت کو خوب سے خوب تر کرنے کی دُھن اور کاوش کی بدولت حضرت مُرشدی دامت برکاتہم و عمّت فیوضہم کی مرضی کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں دنیا کی حقیقت کی طباعتِ جدیدہ آپ کے سامنے ہے اور الحمد للہ اتنی دیدہ زیب ہے جس کو دیکھ کر آنکھیں ٹھنڈی ہوتی ہیں۔ اس کے علاوہ اس طباعتِ جدیدہ میں ہر حدیث پاک کے ساتھ کُتبِ احادیث کے حوالے نہایت تفصیل سے درج کردیے گئے ہیں جو حضرت مولانا عبدالرشید صاحب شیخ الحدیث جامعہ اشرف المدارس کی محنتوں کا ثمرہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ان تمام حضرات کو اور جملہ معاونین کو جزائے عظیم عطا فرمائے۔ آمینکتبہ احقر سید عشرت جمیل میر عفااللہ عنہ، خادم حضرت والا دامت برکاتہم ۹؍ذیقعدہ ۱۴۲۵ھ مطابق ۲۲؍دسمبر ۲۰۰۴ء