رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی نظر میں دنیا کی حقیقت |
ہم نوٹ : |
|
فصلِ دوم 176۔عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِذَا مَشَتْ اُمَّتِی الْمُطَیْطِیَاءَ وَخَدَمَتْھُمْ اَبْنَاءُ الْمُلُوْکِ اَبْنَاءُ فَارِسَ وَالرُّوْمِ سَلَّطَ اللہُ شِرَارَھَا عَلٰی خِیَارِھَا۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ وَقَالَ ھٰذَا حَدِیْثٌ غَرِیْبٌ؎ ترجمہ: حضرت ابنِ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب میری اُمت کے لوگ تکبر سے چلیں گے اور فارسوروم کے بادشاہوں کی اولاد ان کی خدمت کرے گی تو اللہ تعالیٰ اُمت کے بُرے لوگوں کو بھلے لوگوں پر مسلط کردے گا۔ تشریح: یہ حدیث حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کی دلیل ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وحی سے یہ خبر آیندہ کی دی اور پھر اُمت نے اپنی آنکھوں سے یہ وقت دیکھا کہ شہرِ فارس اور روم فتح ہوئے اور ان کے اموال قبضے میں آئے اور ان کی اولاد کو خدمت گزار بنایا گیا پھر حق تعالیٰ نے مسلط کیابنی امیہ کو بنی ہاشم پراور انہوں نے پھر جو کچھ کرنا تھا سب کیا۔ 177۔وَعَنْ حُذَیْفَۃَ رَضِیَ اللہُ عَنْہُ اَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ لَاتَقُوْمُ السَّاعَۃُ حَتّٰی تَقْتُلُوْا اِمَامَکُمْ وَتَجْتَلِدُوْا بِاَسْیَافِکُمْ وَیَرِثُ دُنْیَاکُمْ شِرَارُکُمْ۔ رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ؎ ترجمہ: حضرت حذیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک تم اپنے امام خلیفہ یا ------------------------------