Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2017

اكستان

7 - 66
درسِ حدیث 
حضرت اقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب  کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا  سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِانتظام ماہنامہ '' انوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس  کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے اللہ تعالیٰ حضرتِ اقدس  کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے،آمین۔
اللہ کا خوف نعمت ہے،برائیوں سے روک کر نیکی کی طرف لاتا ہے
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ !
آنحضرت  ۖ کے ایک صحابی حضرت ابو درداء رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ  آقائے نامدار  ۖ  نے ایک دفعہ منبر پر فرمایاکہ ( وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہ جَنَّتٰنِ )اُنہوں نے یہ سن کر  عرض کیا  وَاِنْ زَنٰی وَاِنْ سَرَقَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہْ یا رسول اللہ اگر وہ چوری اور بد کاری کرتا ہے پھر بھی    دوہرا ہی اجر ملے گا  ؟  آپ نے پھر یہی آیت تلاوت فرمائی  !  میںنے دو بارہ عرض کیا کہ  وَاِنْ زَنٰی وَاِنْ سَرَقَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہْ    اے اللہ کے رسول  ۖ  اگر وہ زنا اور چوری بھی کرتا ہے توبھی دوہرا اَجر ملے گا  ؟  آقائے نامدار  ۖ نے تیسری مر تبہ بھی یہی آیت تلاوت فرمادی  !  !  میں نے پھر وہی بات عرض کر دی کہ  وَاِنْ زَنٰی وَاِنْ سَرَقَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہْ    اِس کے بعد آپ نے اِرشاد فرمایا  وَاِنْ رَغِمَ اَنْفُ اَبِیْ الدَّرْدَائِ    ١    اگر ابو درداء کی ناک بھی رگڑی جائے تو بھی یہی ہوگا یعنی اگر ابو درداء کو ایسا ہونا نا گوار بھی ہو کہ زنا و چوری کے باوجود خدا سے ڈرنے والے کودوہرا اَجر ملے تب بھی دوہرا ہی اجر ملے گا۔ 
حقیقت یہ ہے کہ جس کے دِل میں اللہ تعالیٰ کا خوف ہوگا جو حق تعالیٰ کے غصہ اور عذاب سے لرزاں و تر ساں رہے گا ،رفتہ رفتہ اُس کے گناہ چھوٹ جائیں گے ،خوف ِ خدا کے با عث وہ ہر گناہ کے کام سے بچتا رہے گا، حق تعالیٰ سے ڈر نا اِس بات کی علامت ہے کہ اللہ کی رحمت اُس کی طرف متوجہ ہے 
------------------------------
  ١   مشکوة شریف کتاب الدعوات  رقم الحدیث ٢٣٧٦

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 7 1
5 حیاتِ مسلم 9 1
6 اولاد کے متعلق اسلامی تقریبات : 9 5
7 عقیقہ : 9 5
8 ضروری ہدایات : 11 5
9 ختنہ : 12 5
10 اہلِ اسلام کے لیے خیر خواہی اورخیر اندیشی : 13 5
11 بسم اللہ کرانا مکتب میں بٹھانا : 14 5
12 جمالِ مومن یا اسلامی یونیفارم 16 1
13 جواب : 17 12
14 تبلیغ ِ دین 29 1
15 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 29 14
16 (٢) دُوسری اصل ...... زکوة صدقہ اور خیرات کا بیان : 29 14
17 (١) خیرات کا اعلیٰ درجہ : 30 14
18 (٢) خیرات کا متوسط درجہ : 30 14
19 (٣) خیرات کا ادنیٰ درجہ : 31 14
20 مفلس مسلمانوں کی خیرات : 31 14
21 (١) صدقہ کو چھپانے کی مصلحت : 32 14
22 (٢) احسان جتانے کا امتحان : 32 14
23 احسان جتانے کے مرض کا علاج : 32 14
24 فضائلِ بسم اللہ 35 1
25 فضائلِ بسم اللہ شریف کے متعلق احادیث : 35 24
26 بسم اللہ الر حمن الرحیم کے متعلق خلفائے راشدین کے اقوال : 36 24
27 حکایت نمبر ١ : 37 24
28 حکایت نمبر ٢ : 37 24
29 حکایت نمبر ٣ : 38 24
30 حکایت نمبر٤ : 38 24
31 حکایت نمبر٥ : 39 24
32 حکایت نمبر٦ : 39 24
33 حکایت نمبر٧ : 40 24
34 رحم : 41 24
35 گلدستہ ٔ اَحادیث 42 1
36 تین شہر جن کی طرف آنحضرت ۖ کو ہجرت کا اِختیار دیا گیا : 42 35
37 ایک مجلس میں دی گئی اکٹھی تین طلاقیں تین ہی شمار ہوں گی: 42 35
38 شروع ہی میں جنت میں چلے جانے والے تین طرح کے لوگ : 50 35
39 حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب قاسمی 51 1
40 دیوبند میں فقید المثال استقبال : 51 39
41 سیاسی مسلک : 56 39
42 تصنیفات و تالیفات : 57 39
43 دارُالعلوم دیوبند کا صد سالہ اجلاس : 58 39
44 علالت و رِحلت : 60 39
45 موت العالِم موت العالَم 61 1
46 اخبار الجامعہ 63 1
47 اللہ کا خوف نعمت ہے،برائیوں سے روک کر نیکی کی طرف لاتا ہے 7 4
Flag Counter