ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2017 |
اكستان |
|
موت العالِم موت العالَم ١٥ جنوری کو اِتحاد تنظیمات مدارسِ دینیہ اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر، حضرت اقدس مولانا سیّد حسین احمد مدنی رحمة اللہ علیہ کے شاگرد خاص اور جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم اللہ خان صاحب رحمة اللہ علیہ طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال فرما گئے۔ آپ دارُالعلوم دیوبند میں دورانِ تعلیم حضرت اقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے ہم سبق بھی رہے آپ کی ساری زندگی دینی و ملی خدمات میں گزری آپ کی بعض تصنیفی و تالیفی خدمات بے نظیر ہیں اللہ تعالیٰ جملہ خدمات کو شرفِ قبولیت سے سرفراز فرما کر اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ کی وفات سے پیدا ہونے والے خلا کو پُر فرما ئے ،اہلِ جامعہ حضرت کے اہلِ خانہ کے صدمہ میں برابر کے شریک ہیں اور تعزیت ِ مسنونہ پیش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ اُن کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔ ١٦ جنوری کو شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحب کے خلیفہ مجاز و اِنٹرنیشنل ختم نبوت کے امیر حضرت مولانا عبدالحفیظ صاحب مکی رحمة اللہ علیہ سائوتھ افریقہ میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال فرما گئے۔ اللہ تعالیٰ حضرت کی علمی و دینی خدمات کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے،آمین۔ ١٧جنوری کو حضرت مولانا مفتی محمود حسن صاحب گنگوہی رحمة اللہ علیہ کے خلیفہ مجاز حضرت مولانا معین الاسلام صاحب انڈیا میں انتقال فرماگئے۔ گزشتہ ماہ حضرت مولانا سیّد حسین احمدمدنی کے شاگرد حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب انگلینڈ کے شہر بلیک برن میں طویل علالت کے بعد انتقال فرما گئے۔ ١١ جنوری کو جمعیة علماء اسلام ضلع لاہور کے نائب امیر مولانا قاری نذیر احمد صاحب طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال فرما گئے اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اُن کی دینی ملی اور جماعتی