Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور فروری 2017

اكستان

41 - 66
کر اُس کا پیٹ چاک کر دیا تو وہ انگوٹھی مچھلی کے پیٹ سے نکلی اُس نے بسم اللہ پڑھ کر پھرجیب میں ڈال دی اور مچھلی پکا کر باپ کے آگے رکھ دی، کھانا کھانے کے بعد جب دربار کا وقت آیا تو باپ نے لڑکی سے انگوٹھی طلب کی اُس نے بسم اللہ پڑھ کر انگوٹھی جیب سے نکال دی ،باپ یہ واقعہ دیکھ کر حیران ہو گیا اور اِس طرح لڑکی کے قتل کا منصوبہ دھرے کا دھرا رہ گیا اور اللہ تعالیٰ نے بسم اللہ کی برکت سے لڑکی کو محفوظ رکھا۔ 
تسمیہ موجب شود فضل خدا 	تسمیہ مانع شود شر و جور و جفا  ١
رحم  :
رحم بھی انسان کے بنیادی اخلاق میں سے ہے دُنیا میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ کسی معاوضہ کا خیال کیے بغیر جو کوئی بھلائی کا کام کرتے ہیں اُن کو غور و فکر اور تدبر سے دیکھیں تو سب کی تہہ میں رحم  کا جذبہ کار فرما نظر آئے گا جس کے دل میں اِس جذبہ کاکوئی ذرّہ نہ ہوگا اُس سے دوسروں کے ساتھ  بے رحمی سنگدلی ظلم اور شقاوت اورجو کچھ ظاہر ہو وہ کم ہے اس لیے رحم کو اسلام کی اخلاقی تعلیم میں خاص اہمیت حاصل ہے اللہ تعالیٰ کے خاص اسماء میں سے اللہ کے بعد جو نام سب سے زیادہ اہم اور عام ہے  وہ'' رحمن'' ہے یعنی (بڑا رحم کرنے والا) اور اِس کے ساتھ دوسرا نام'' رحیم'' آتا ہے، قرآنِ پاک میں پہلا اسم مبارک خدا کے علم کی حیثیت سے لیا گیاہے اور دوسرا اسم مبارک صفت کے طور پربار بار آتا ہے مسلمان کوحکم ہے کہ جب کوئی کام شروع کریں تو پہلے خدا کا نام لیں یعنی بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھے  اس اسم مبارک کی وجہ سے اُس کام میں بڑی برکت ہوگی چنانچہ ہر سورة کا آغاز بسم اللہ الر حمن الر حیم سے کیا گیا ہے اور فرشتے بھی اپنی دعاؤں میں کہتے ہیں ( رَبَّنَا وَسِعْتَ کُلَّ شَیْ ئٍ رَّحْمَةً وَّعِلْمًا)  ''اے ہمارے رب تونے اپنی رحمت اور علم میں ہرچیز کو سمالیا ہے'' اِسی رحمت ِالٰہی کی تفصیل سے سارا قرآن مجید بھرا ہوا ہے ( ھُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِیْمِ)  وہی رحم والا مہربان ہے۔ مسلمانوں کو یوں دعا کرنے کاحکم دیا گیاہے ( وَاَنْتَ خَیْرُ الرَّاحِمِیْنَ)''اے اللہ  !  تو سب رحم کرنے والوں میں سے سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے۔''                     
------------------------------
  ١   تسمیہ اللہ کے فضل کا سبب بنتی ہے، تسمیہ شر ظلم اور جفا سے بچاتی ہے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 7 1
5 حیاتِ مسلم 9 1
6 اولاد کے متعلق اسلامی تقریبات : 9 5
7 عقیقہ : 9 5
8 ضروری ہدایات : 11 5
9 ختنہ : 12 5
10 اہلِ اسلام کے لیے خیر خواہی اورخیر اندیشی : 13 5
11 بسم اللہ کرانا مکتب میں بٹھانا : 14 5
12 جمالِ مومن یا اسلامی یونیفارم 16 1
13 جواب : 17 12
14 تبلیغ ِ دین 29 1
15 اعمالِ ظاہری کے دس اُصول 29 14
16 (٢) دُوسری اصل ...... زکوة صدقہ اور خیرات کا بیان : 29 14
17 (١) خیرات کا اعلیٰ درجہ : 30 14
18 (٢) خیرات کا متوسط درجہ : 30 14
19 (٣) خیرات کا ادنیٰ درجہ : 31 14
20 مفلس مسلمانوں کی خیرات : 31 14
21 (١) صدقہ کو چھپانے کی مصلحت : 32 14
22 (٢) احسان جتانے کا امتحان : 32 14
23 احسان جتانے کے مرض کا علاج : 32 14
24 فضائلِ بسم اللہ 35 1
25 فضائلِ بسم اللہ شریف کے متعلق احادیث : 35 24
26 بسم اللہ الر حمن الرحیم کے متعلق خلفائے راشدین کے اقوال : 36 24
27 حکایت نمبر ١ : 37 24
28 حکایت نمبر ٢ : 37 24
29 حکایت نمبر ٣ : 38 24
30 حکایت نمبر٤ : 38 24
31 حکایت نمبر٥ : 39 24
32 حکایت نمبر٦ : 39 24
33 حکایت نمبر٧ : 40 24
34 رحم : 41 24
35 گلدستہ ٔ اَحادیث 42 1
36 تین شہر جن کی طرف آنحضرت ۖ کو ہجرت کا اِختیار دیا گیا : 42 35
37 ایک مجلس میں دی گئی اکٹھی تین طلاقیں تین ہی شمار ہوں گی: 42 35
38 شروع ہی میں جنت میں چلے جانے والے تین طرح کے لوگ : 50 35
39 حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب قاسمی 51 1
40 دیوبند میں فقید المثال استقبال : 51 39
41 سیاسی مسلک : 56 39
42 تصنیفات و تالیفات : 57 39
43 دارُالعلوم دیوبند کا صد سالہ اجلاس : 58 39
44 علالت و رِحلت : 60 39
45 موت العالِم موت العالَم 61 1
46 اخبار الجامعہ 63 1
47 اللہ کا خوف نعمت ہے،برائیوں سے روک کر نیکی کی طرف لاتا ہے 7 4
Flag Counter