ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2016 |
اكستان |
|
درسِ حدیث حضرت اَقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِاِنتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) توبہ و اِستغفار اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! آقائے نا مدار ۖ نے اِرشاد فرمایا کہ کُلُّ بَنِیْ آدَمَ خَطَّائ یعنی تمام بنی آدم بار بار غلطیاں کرنے والے ہیں مگر خَیْرُ الْخَطَّائِیْنَ اَلتَّوَّابُوْنَ ١ یعنی اُن غلطیاں کرنے والوں میں سب سے اچھا وہ ہے جو بار بار توبہ بھی کرتا ہے۔معلوم ہوا کہ انسان سے غلطی ہوتی رہتی ہے ایک دو بار ہی نہیں بلکہ بار بار غلطی ہو تی رہتی ہے اور غلطی کرتے بھی سب بنی آدم ہیں، یہ اور بات ہے کہ کوئی بڑی غلطی کرتا ہے تو کوئی چھوٹی غلطی، بعض تو کبائر کا اِرتکاب کرتے ہیں اور بعض صغائر کا اِر تکاب کرتے ہیں اور بعض سے خلافِ اَولیٰ کام کرنے کی غلطی ہوتی ہے۔ آپ یہ جانتے ہیں کہ خَیْرُ الْخَطَّائِیْنَ اَلتَّوَّابُوْنَ کے زمرہ میںہم اُس وقت داخل ہوں گے جب ہم ہر وقت اپنی غلطیوں اور اپنی خطائوںپر نظر رکھیں، اپنی نیکیوں اور اچھائیوں پر مغرور نہ ہوں، اگر ہم نے اپنے نفس کا احتساب نہ کیا اور اپنے عیب اور گناہوں پر نظر نہ رکھی تو ظاہر ہے کہ تو بہ و استغفار ہم نہیں کریں گے گناہ تو کرتے رہیں گے توگناہوں پر توبہ نہ کریں گے گویا گناہ اور خطائیں تو ہم سے ضرور ١ مشکوة شریف کتاب الدعوات رقم الحدیث ٢٣٤١