Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2016

اكستان

55 - 65
سن ہجری کی اِبتدا بھی اِسی مہینہ سے کی جائے اِس طرح سن ہجری کی اِبتدا محرم الحرام سے ہوئی جو ایک  یادگار ہی نہیں بلکہ اسلامی تشخص (اِمتیاز)اور مسلمانوں کا شعار ہے۔( سیرت مصطفی  ص٤٠٠)
افسوس ہے آج اکثر لوگ اِس سے غافل ہیں،ہم مانتے ہیں کہ حالات و زمانہ کے لحاظ سے  شمسی (انگریزی)تاریخوں کو جاننا اور اُنہیں استعمال میں لانا بھی ضروری ہے مگر شمسی تاریخوں کے ساتھ قمری تاریخوں کا بھی اہتمام کر لیا جائے تو کیا نقصان ہے ، کاش محرم الحرام سے ہمارے فکر و خیال میں تبدیلی آئے اور ہم اسلامی تاریخ کے جاننے اور استعمال کرنے کا شعور و جذبہ پیدا کریں کہ یہ بھی محرم کا پیغام ہے ۔
شہادت کا مہینہ   :
علاوہ اَزیں اِس مہینہ کی عظیم یادگار وں میں سے سیّدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی شہادت کا واقعہ بھی ہے جو یکم محرم الحرام کو پیش آیا ،بد قسمتی سے شیعہ ذہنیت نے محرم الحرام کو شہادت سیّدنا حسین کے ساتھ خاص کر دیا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ گلشن اسلام کو جن شہدا نے اپنا قیمتی خون دے کر سدا بہار کیا ہے  اُن میںاِمام العادلین ناصر دین مبین امیر المومنین خلیفة المسلمین سیّدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کا اسم گرامی سر فہرست ہے ،آپ آسمان عدالت و شجاعت پر آفتاب بن کر چمکے اور اسلام کو ماہتاب عالم تاب بنا دیا ،آپ کو ہمیشہ شہادت کی آرزو رہا کرتی تھی ،دُعا میں فرمایا کرتے تھے  :  
اَللّٰہُمَّ ارْزُقْنِیْ شَھَادَةً فِیْ سَبِیْلِکَ وَاجْعَلْ مَوْتِیْ فِیْ بَلَدِ رَسُوْلِکَ۔  ١
''اِلٰہ العالمین  !  میں تیرے راستے میں شہادت کا سوال کرتا ہوں اور تیرے رسول  ۖ کے شہر میں موت چاہتا ہوں ۔''
دُعا دل سے مانگی تھی اِس لیے بارگاہ الٰہی میںمنظور ہوگئی جس کا ظہور اِس طرح ہوا کہ ابو لولو فیروز نامی ایک اِیرانی مجوسی (پارسی )جو حضرت مغیرہ بن شعبہ کا غلام تھا اور چکیاں بنانے کا ماہر تھا ،وہ ہر وقت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی فتوحات کی خبروں سے دلی حسد کی وجہ سے اندرہی اندر کڑھتا رہتا تھا، خصوصاً اِیرانی فتوحات کی خبر سے تو اُس کا دل جل کر خاک ہو گیا اور حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ 
  ١   معارف الحدیث ج ٤  ص٢٨٧
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 9 1
5 توبہ و اِستغفار 9 4
6 حیاتِ سیّدناآدم علیہ السلام 13 1
7 (١) پیدائش آدم علیہ السلام : 13 6
9 (٢) زمین کی خلافت : 14 6
10 دریافت ِ حکمت : 14 6
11 (٣) حیاتِ آدم اور امتحانِ مقابلہ : 15 6
12 (٤) اعزازِ خلافت : 16 6
13 (٥) شیطان کی سر تابی : 17 6
14 (٦) رحمت پر رحمت اور تمرد پر تمرد : 18 6
15 (٧) سیّدنا آدم علیہ السلام جنت میں : 20 6
16 (٨) شیطانی اغواء : 22 6
17 (٩) اغواء کے وجوہات اور بد عتوں کی اِختراع : 23 6
18 (١٠) نَسِیَ اٰدَمُ فَنَسِیَ ابْنُہ : 26 6
19 کمالِ نیاز مندی : 28 6
20 سبب ِ فضیلت : 29 6
21 دعوت اِلی اللہ 30 1
22 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 40 1
23 کلمہ کی برکتیں : 40 22
24 وفیات 45 1
25 مناقب صحابۂ کرام و اہلِ بیت ِاَطہار رضی اللہ عنہم 46 1
27 مناقب سیّدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ' : 47 25
28 محرم الحرام کی حرمت و عظمت 52 1
29 محرم الحرام کی حرمت و عظمت : 52 28
30 محترم مہینہ : 52 28
31 اللہ تعالیٰ کا مہینہ : 53 28
32 ہجرت کا مہینہ : 54 28
33 شہادت کا مہینہ : 55 28
34 محرم عبادت و عبرت کا مہینہ ہے : 57 28
35 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
36 مذکورہ دُعاصبح و شام تین بار پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن راضی فرمائیں گے : 60 35
37 حضور ۖ سوتے وقت تین مرتبہ یہ دُعا پڑھتے تھے: 60 35
38 حضوراکرم ۖ روزانہ صبح وشام تین مرتبہ یہ دُعا پڑھاکرتے تھے : 61 35
39 اَخبار الجامعہ 63 1
40 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter