ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2016 |
اكستان |
|
( سلسلہ نمبر : ٦ ) ''خانقاہِ حامدیہ'' کی جانب سے اَنوارِ مدینہ میں شیخ الاسلام حضرت اَقدس مولانا سیّد حسین اَحمد مد نی قدس سرہ العزیز کی تقاریر شائع کرنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے حضرتکے متوسلین و خدام سے اِلتماس ہے کہ اگر اُن کے پاس حضرت کی تقاریر ہوں تواِدارہ کو اِرسال فرما کر عندالناس مشکور اور عنداللہ ماجور ہوں۔(اِدارہ) دعوت اِلی اللہ ( شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد صاحب مد نی ) یہ تقریر حضرت مدنی رحمة اللہ علیہ نے ٢٦ جولائی ١٩٥٧ء کو بعد نماز جمعہ بمقام ارکونم ضلع شمالی آرکاٹ (مدراس) میں ایک تبلیغی اجتماع میں فرمائی، تاثر کا یہ عالم تھا کہ سارا مجمع رو رہا تھا، یہ بھی حسرت ناک اتفاق ہے کہ یہ حضرت کا سب سے آخری سفر تھا اور تقریر بھی آخری تھی اِس سفر ہی میں وہ مرض لاحق ہوا جس میں واپسی پر حضرت موصوف کئی ماہ گھرے رہے اور آخر کار اِسی سلسلہ ٔ علالت میں آپ نے اِنتقال فرمایا۔ (مرتب ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَکَفٰی وَسَلَام عَلٰی عِبَادِہِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰی اَمَّابَعْدُ ! فَقَدْ قَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی ( لَقَدْ مَنَّ اللّٰہُ عَلَی الْمُؤْمِنِیْنَ اِذْ بَعَثَ فِیْھِمْ رَسُوْلًا مِّنْ اَنْفُسِھِمْ یَتْلُوْا عَلَیْھِمْ اٰیٰتِہ وَیُزَکِّیْھِمْ وَیُعَلِّمُھُمُ الْکِتَابَ وَالْحِکْمَةَ وَاِنْ کَانُوْامِنْ قَبْلُ لَفِیْ ضَلَالٍ مُّبِیْنٍ) ١ محترم بھائیو اور بزرگو ! اللہ تعالیٰ کے احسانات تمام مخلوقات پرخصوصًا انسانوں پر نہایت زیادہ ہیں جن کی کوئی حد نہیں ہے، اللہ تعالیٰ نے حقیقتاً ہم تمام انسانوں کو اپنی نعمتوں سے ڈھانک لیا ہے ١ '' حقیقت میںاللہ تعالیٰ نے مسلمانوں پر احسان کیا جب کہ اُن میں اُن ہی کی جنس سے ایک ایسے پیغمبر کو بھیجا کہ وہ اُن لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی آیتیں پڑھ پڑھ کے سناتے ہیں اور اُن لو گوں کی صفائی کرتے رہتے ہیں اور اُن کو کتاب اور فہم کی باتیں سناتے رہتے ہیں اور با لیقین یہ لوگ اس سے قبل صریح غلطی میں تھے۔ ( سُورہ آلِ عمران : ١٣٤)