Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2016

اكستان

17 - 65
یہاں ''لاہوتی''١  بھی تھے'' ناسوتی''  ٢   بھی تھے ''کرد'' بھی تھے اور'' سیوحی'' بھی ''نوری'' بھی تھے اور ''ناری'' بھی، مگر یہ اُس کا عین فضل و کرم ہے کہ اُس نے اِن سب کے مجمع میں سے صرف مشت ِ خاک کو علم و معرفت کے بیش بہا جواہر کے لیے منتخب فرمایا اور اُس کو خلافت سے نوازا (ذٰلِکَ فَضْلُ اللّٰہِ  یُؤْتِیْہِ مَنْ یَّشَآئُ)''یہ اللہ کا فضل ہے جس کو چاہے بخش دے۔'' خلیفہ کے اعزاز میں ملائک کو حکم ہوا (اُسْجُدُوْا لِآدَمَ )(خلیفة اللہ) آدم کو سجدہ کرو فرشتوں کا کام اطاعت ہے (فَسَجَدُوْا )چنانچہ   آدم علیہ السلام کے سامنے سب نے سجدہ کیا۔ آخر اِنکار کی وجہ بھی کیا تھی  ؟  بنی نوعِ آدم کے لیے حکم ہے (فَوَلُّوْا وُجُوْھَکُمْ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ) اپنے چہرے مسجد حرام کی طرف پھیردو۔ نکتہ سنجانِ اَدب خدا وندی نے یہ حکم سنا اور فورًا اُس کی تعمیل کی کیونکہ سر اُسی کا، پیشانی اُسی کی، کعبہ اُسی کا، حجرِ اسود اُسی کا، جس رُخ کا چاہا حکم دے دیا۔
سر رکھ دیا ہم نے درِ جاناں سمجھ کر
(٥)  شیطان کی سر تابی  :
لیکن فرشتوں کے زمرہ میں ایک وہ بھی تھاجو فرشتہ نہ تھا ، اُس کا نام اِبلیس تھا (کَانَ مِنَ الْجِنِّ) وہ جنات میں سے تھا اُس نے تعمیل ِ ارشاد سے پہلو تہی کی، سجدہ نہ کیا، فورًا جواب طلب کیا گیا۔ (مَامَنَعَکَ اَنْ تَسْجُدَ لِمَ خَلَقْتُ بِیَدَیَّ اَسْتَکْبَرْتَ اَمْ کُنْتَ مِنَ الْعَالِیْنَ) ٣  تجھ کو کیا اَٹکاؤ ہوا کہ تو اس کو سجدہ کرے جس کو میں نے اپنے دونوں ہاتھوں  ٤   سے بنایا ہے، تونے غرور کیا، یا واقعی تو درجہ میں بڑھا ہوا ہے۔ موقع تھا کہ وہ عذر کر دیتا کہ آپ کا حکم فرشتوں کے لیے تھا، میں فرشتہ نہیں جنات میں سے 
  ١   عالم فناء فی اللہ   ٢   عالمِ اجسام سے متعلق   ٣   سورۂ ص :  ٧٥
  ٢   دونوں ہاتھوں سے یعنی بدن کو ظاہر کے ہاتھ سے اور رُوح کو غیب کے ہاتھ سے، اللہ تعالیٰ غیب کی چیزیں ایک طرح کی قدرت سے بناتا ہے اور ظاہرکی چیزیں دُوسری طرح کی قدرت سے بناتا ہے اِس انسان میں دونوں طرح کی قدرت صرف کی۔ (موضح القرآن) 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 9 1
5 توبہ و اِستغفار 9 4
6 حیاتِ سیّدناآدم علیہ السلام 13 1
7 (١) پیدائش آدم علیہ السلام : 13 6
9 (٢) زمین کی خلافت : 14 6
10 دریافت ِ حکمت : 14 6
11 (٣) حیاتِ آدم اور امتحانِ مقابلہ : 15 6
12 (٤) اعزازِ خلافت : 16 6
13 (٥) شیطان کی سر تابی : 17 6
14 (٦) رحمت پر رحمت اور تمرد پر تمرد : 18 6
15 (٧) سیّدنا آدم علیہ السلام جنت میں : 20 6
16 (٨) شیطانی اغواء : 22 6
17 (٩) اغواء کے وجوہات اور بد عتوں کی اِختراع : 23 6
18 (١٠) نَسِیَ اٰدَمُ فَنَسِیَ ابْنُہ : 26 6
19 کمالِ نیاز مندی : 28 6
20 سبب ِ فضیلت : 29 6
21 دعوت اِلی اللہ 30 1
22 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 40 1
23 کلمہ کی برکتیں : 40 22
24 وفیات 45 1
25 مناقب صحابۂ کرام و اہلِ بیت ِاَطہار رضی اللہ عنہم 46 1
27 مناقب سیّدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ' : 47 25
28 محرم الحرام کی حرمت و عظمت 52 1
29 محرم الحرام کی حرمت و عظمت : 52 28
30 محترم مہینہ : 52 28
31 اللہ تعالیٰ کا مہینہ : 53 28
32 ہجرت کا مہینہ : 54 28
33 شہادت کا مہینہ : 55 28
34 محرم عبادت و عبرت کا مہینہ ہے : 57 28
35 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
36 مذکورہ دُعاصبح و شام تین بار پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن راضی فرمائیں گے : 60 35
37 حضور ۖ سوتے وقت تین مرتبہ یہ دُعا پڑھتے تھے: 60 35
38 حضوراکرم ۖ روزانہ صبح وشام تین مرتبہ یہ دُعا پڑھاکرتے تھے : 61 35
39 اَخبار الجامعہ 63 1
40 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter