Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2016

اكستان

16 - 65
یہ خاص شرف انسان کو عطاہوا اِسی لیے وہ ایمان بالغیب کامکلف ہوا، فرشتوں کو نام بیشک یاد تھے مگر اُن کے امکان سے بالا تھا کہ پیش کردہ چیزوں پر ان ناموں کومنطبق کر کے بتادیتے کہ یہ پیالہ ہے یہ کتاب ہے یہ کپڑا ہے وغیرہ وغیرہ  فرشتوں نے فورًا اپنی عاجزی کا اعتراف کیا اور کہا  : 
 (سُبْحَانَکَ لَا عِلْمَ لَنَا اِلاَّ مَا عَلَّمْتَنَا اِنَّکَ اَنْتَ الْعَلِیْمُ الْحَکِیْمُ) (  سُورة البقرہ :  ٣٢) 
''سبحان اللہ ہمیں تو وہی معلوم ہے جو آپ نے بتایا، آپ تو خود ہی واقف اور دانا ہیں۔'' 
عنایت ِربانی آدم علیہ السلام کی طرف متوجہ ہوئی اور اِرشاد ہوا  :
(یٰاَدَمُ اَنْبِئْھُمْ بِاَسْمَآئِہِمْ )   ١   ''اے آدم  !  اِن کو اِن چیزوں کے نام بتاؤ۔'' 
فضل ِالٰہی نے جو شرف انسان کو عطا فرمایا تھا اُس کا ظہور ہوا۔ حضرت آدم نے فطری فراست سے اُن ناموں کو اُن چیزوں پر منطبق کر لیا اور بتایا کہ یہ جبرئیل ہیں یہ میکائیل ، یہ زمین ہے یہ آسمان ،  یہ کتاب وغیرہ وغیرہ  ٢  ( فَلَمَّا اَنْبَأَھُمْ بِاَسْمَآئِھِمْ قَالَ اَلَمْ اَقُلْ لَّکُمْ اِنِّیْ اَعْلَمُ غَیْبَ السَّمَوَاتِ وَالْاَرْضِ) ''جبکہ فرشتوں کو اِن چیزوں کے نام حضرت آدم علیہ السلام نے بتادیے تو فرشتوں کو حضرتِ حق سے خطاب ہوا، میں نے کہا نہ تھا کہ بے شک میں جانتا ہوں آسمان و زمین کے غیب کو۔''
  (٤)  اعزازِ خلافت  :
دیکھو قدرتِ الٰہی کے مقابلہ میں ہر چیز ہیچ ہے۔ وہ خالق ہے اور ہر چیز بِلا اِستثناء مخلوق، آگ، پانی، ہوا، مٹی، نور اور ظلمت میں آپ کتناہی فرق کریں مگر قادرِذو الجلال کے سامنے خلق وآفرینش کی ایک ہی سطح پر صف باندھ کر کھڑی ہوتی ہیں، یہ اُس کا فضل ہے کہ کسی کو بڑھا دے ( وَتُعِزُّ مَنْ تَشَآئُ ) 
  ١  سُورة البقرہ :  ٣٣   ٢   قال زید ابن اسلم، قال انت جبرئیل انت میکائیل انت اسرافیل حتی عدد الاسماء کلھا حتی بلغ الغراب، مثل ھٰذا روی من مجاھد وغیرہ۔(تفسیر ابن کثیر ج ١  ص١٢٧) فاذا کنتم لا تعلمون اسماء ھولاء الذین عرضت علیکم  وانتم تشاہدونہم  فانتم بما ہو غیر موجود من الامور الکائنة التی لم توجد احری ان تکونوا غیر عالمین۔(تفسیر ابن کثیر علی فتح البیان ص ١٢٦)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 9 1
5 توبہ و اِستغفار 9 4
6 حیاتِ سیّدناآدم علیہ السلام 13 1
7 (١) پیدائش آدم علیہ السلام : 13 6
9 (٢) زمین کی خلافت : 14 6
10 دریافت ِ حکمت : 14 6
11 (٣) حیاتِ آدم اور امتحانِ مقابلہ : 15 6
12 (٤) اعزازِ خلافت : 16 6
13 (٥) شیطان کی سر تابی : 17 6
14 (٦) رحمت پر رحمت اور تمرد پر تمرد : 18 6
15 (٧) سیّدنا آدم علیہ السلام جنت میں : 20 6
16 (٨) شیطانی اغواء : 22 6
17 (٩) اغواء کے وجوہات اور بد عتوں کی اِختراع : 23 6
18 (١٠) نَسِیَ اٰدَمُ فَنَسِیَ ابْنُہ : 26 6
19 کمالِ نیاز مندی : 28 6
20 سبب ِ فضیلت : 29 6
21 دعوت اِلی اللہ 30 1
22 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 40 1
23 کلمہ کی برکتیں : 40 22
24 وفیات 45 1
25 مناقب صحابۂ کرام و اہلِ بیت ِاَطہار رضی اللہ عنہم 46 1
27 مناقب سیّدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ' : 47 25
28 محرم الحرام کی حرمت و عظمت 52 1
29 محرم الحرام کی حرمت و عظمت : 52 28
30 محترم مہینہ : 52 28
31 اللہ تعالیٰ کا مہینہ : 53 28
32 ہجرت کا مہینہ : 54 28
33 شہادت کا مہینہ : 55 28
34 محرم عبادت و عبرت کا مہینہ ہے : 57 28
35 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
36 مذکورہ دُعاصبح و شام تین بار پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن راضی فرمائیں گے : 60 35
37 حضور ۖ سوتے وقت تین مرتبہ یہ دُعا پڑھتے تھے: 60 35
38 حضوراکرم ۖ روزانہ صبح وشام تین مرتبہ یہ دُعا پڑھاکرتے تھے : 61 35
39 اَخبار الجامعہ 63 1
40 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter