ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2016 |
اكستان |
|
علمی مضامین سلسلہ نمبر١٣ ، قسط : ١ ''خانقاہِ حامدیہ''نزد جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکی جانب سے محدث ، فقیہ، مؤرخ، مجاہد فی سبیل اللہ،مؤلف کتب کثیرہ شیخ الحدیث حضرت اَقدس مولانا سیّد محمد میاں صاحب رحمة اللہ علیہ کے بعض اہم مضامین جو تاحال طبع نہیں ہوسکے اُنہیں سلسلہ وار شائع کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ اُن کی نوع بنوع خصوصیات اِس بات کی متقاضی ہیں کہ اِفادۂ عام کی خاطر اُن کو شائع کردیا جائے۔ اِسی سلسلہ میں بعض وہ مضامین بھی شائع کیے جائیں گے جو بعض جرا ئد و اَخبارات میں مختلف مواقع پر شائع ہو چکے ہیں تاکہ ایک ہی لڑی میں تمام مضامین مرتب و یکجا محفوظ ہو جائیں۔ (اِدارہ) حیاتِ سیّدناآدم علیہ السلام ( حضرت اَقدس مولاناسیّد محمد میاں صاحب ) (١) پیدائش آدم علیہ السلام : زمین کے مختلف گوشوں سے خاک کی ایک مٹھی لی گئی، ایک عجیب و غریب ڈھانچہ تیار کیا گیا جو اند ر سے کھو کھلا تھا اُس کا طول ساٹھ ہاتھ تھا اور عرض سات ہاتھ ١ اور اپنی صورت میں نرالاتھا۔ ٢ ١ ہاتھ سے مراد وہی ہاتھ ہے جو(ہاتھ کی اُنگلیوں سے لے کر کہنی تک) عرفاً سمجھا جاتاہے اور اگر آدم علیہ السلام کے ہاتھ مراد ہوں تو اِشکال یہ ہوگا کہ ہاتھ انسان کے پورے قد کا ٤/١ ہوتا ہے اور اگر یہ ٦٠/١ ہو تو ہاتھ نہایت بھدا ہوگا بلکہ ہم تو اپنی اصطلاح میں ایسے شخص کو '' لنجا ''کہتے ہیں۔ معاذ اللہ! ( فتح الباری) ٢ فتح الباری جلد ٦ ص ٢٦٠