Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2016

اكستان

18 - 65
ہوں مگر اُس نے اَمر اِلٰہی کے مقابلہ میں تکبر سے کام لیا (اَبٰی وَاسْتَکْبَرَ وَکَانَ مِنَ الْکٰفِرِیْنَ)  ١   اِنکار کیا اور تکبر کیا ،پس کافروں میں سے ہو گیا۔ اُس نے مخلوقات میں تفاوت مراتب شروع کر دیا  حالانکہ حضرت ِحق کے سامنے سب کی حیثیت ایک ہے  ٢  اُس نے کہا ( اَنَا خَیْر مِّنْہُ خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَارٍ وَّخَلَقْتَہ مِنْ طِیْنٍ)  ٣  ''میں اِس سے بہتر ہوں، مجھ کو آگ سے پیدا کیا اِس کو مٹی سے۔'' 
 اُس نے پیدائشی نسبت کو فضیلت کا مدار مان لیا حالانکہ حضرت ِحق جل مجدہ کا اِرشاد ہے  :    ( اِنَّ اَکْرَمَکُمْ عِنْدَ اللّٰہِ اَتقَاکُمْ)  ٤  ''جو تم میں زیادہ متقی ہے وہ اللہ کے ہاں زیادہ مکرم ہے۔ ''
ابنائِ آدم میں ذات پات کی اُونچ نیچ بھی اِسی شیطانی منطق کا چربہ ہے حالانکہ سب آدم   علیہ السلام کی اولاد ہیں اور آدم علیہ السلام مٹی سے بنے، بارگاہِ حضرت حق میں شیطان کی معصیت قابلِ عفو نہ تھی وہ معتوب ہوا اور حکم نافذ ہوا  :
( فَاخْرُجْ مِنْھَا فَاِنَّکَ رَجِیْم o  وَاِنَّ عَلَیْکَ اللَّعْنَةَ اِلٰی یَوْمِ الدِّ یْنَ)  ٥ 
 ''تو نکل یہاں سے تو راندہ ہے تجھ پر لعنت ہے روز ِقیامت تک۔ ''
(٦)  رحمت پر رحمت  اور  تمرد پر تمرد  :
حضرتِ حق جل مجدہ نے اپنے کلامِ پاک میں فرمایا ہے  : 
( اِنَّ رَحْمَتِیْ وَسِعَتْ کُلَّ شَیٍٔ) ''میری رحمت ہر چیز کو محیط ہے۔ ''
   ١   سُورة البقرة  :  ٣٤    ٢  سب سے بڑی گستاخی اور سرکشی تو یہ کہ اِرشادِ الٰہی کے مقابلہ میں عقلی ڈھکو سلوں سے کام لے رہا ہے اور پھروہ کبھی غلط، آگ کو مٹی سے افضل قرار دیا حالانکہ غور کیا جائے تو مٹی آگ سے بہتر ہے، آگ کی خاصیت ہے سوزش، طیش، سر عت، اِس کے مقابلہ میں زمین یا مٹی کی خاصیت ہے فروتنی، سکون، ثبات واِستقلال،  پھر مٹی میں نشو و نما ،زیادتی اور اصلاح، اُگانے اور بڑھانے کی طاقت و دیعت کی گئی ہے، یہی فطری فروتنی تھی کہ  حضرت آدم علیہ السلام فورًا توبہ کے لیے جھک گئے اور وہی فطری اِشتعال تھا کہ شیطان مشتعل ہی ہوتا رہا، اِنکسار پاس کو نہ آیا۔ (تفسیر اِبن کثیر وغیرہ)    ٣   الاعراف  :  ١٢    ٤    الحجرات :   ١٣     ٥   الحجر :  ٣٤ ، ٣٥ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 9 1
5 توبہ و اِستغفار 9 4
6 حیاتِ سیّدناآدم علیہ السلام 13 1
7 (١) پیدائش آدم علیہ السلام : 13 6
9 (٢) زمین کی خلافت : 14 6
10 دریافت ِ حکمت : 14 6
11 (٣) حیاتِ آدم اور امتحانِ مقابلہ : 15 6
12 (٤) اعزازِ خلافت : 16 6
13 (٥) شیطان کی سر تابی : 17 6
14 (٦) رحمت پر رحمت اور تمرد پر تمرد : 18 6
15 (٧) سیّدنا آدم علیہ السلام جنت میں : 20 6
16 (٨) شیطانی اغواء : 22 6
17 (٩) اغواء کے وجوہات اور بد عتوں کی اِختراع : 23 6
18 (١٠) نَسِیَ اٰدَمُ فَنَسِیَ ابْنُہ : 26 6
19 کمالِ نیاز مندی : 28 6
20 سبب ِ فضیلت : 29 6
21 دعوت اِلی اللہ 30 1
22 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 40 1
23 کلمہ کی برکتیں : 40 22
24 وفیات 45 1
25 مناقب صحابۂ کرام و اہلِ بیت ِاَطہار رضی اللہ عنہم 46 1
27 مناقب سیّدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ' : 47 25
28 محرم الحرام کی حرمت و عظمت 52 1
29 محرم الحرام کی حرمت و عظمت : 52 28
30 محترم مہینہ : 52 28
31 اللہ تعالیٰ کا مہینہ : 53 28
32 ہجرت کا مہینہ : 54 28
33 شہادت کا مہینہ : 55 28
34 محرم عبادت و عبرت کا مہینہ ہے : 57 28
35 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
36 مذکورہ دُعاصبح و شام تین بار پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن راضی فرمائیں گے : 60 35
37 حضور ۖ سوتے وقت تین مرتبہ یہ دُعا پڑھتے تھے: 60 35
38 حضوراکرم ۖ روزانہ صبح وشام تین مرتبہ یہ دُعا پڑھاکرتے تھے : 61 35
39 اَخبار الجامعہ 63 1
40 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter