ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2016 |
اكستان |
|
اَزقلم : مولاناخالد عثمان صاحب اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہور) اللہ رب العزت کالاکھ لاکھ شکر ہے کہ مجھے ایک دفعہ پھر پیر مرشد حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب دامت برکاتہم کے ساتھ سفر کرنے کا موقع ملا اور ہم حضرت مفتی محمد اعجاز صاحب کی دعوت پر ضلع کرک روانہ ہوئے۔ ہم ٨ ستمبر بروز جمعرات دوپہربارہ بجے جامعہ مدنیہ جدید سے روانہ ہوئے اور رات نوبجے سخاکوٹ اَسیر مالٹا حضرت مولانا عزیر گل صاحب کی رہائشگاہ پر پہنچے، رات وہاں قیام کے بعد صبح دس بجے حاجی امان اللہ خان صاحب مدظلہم کی عیادت کے لیے لنڈیواہ لکی مروت روانہ ہوئے اور تقریبًا عصر کے وقت وہاں پہنچے ،لکی مروت کے مختلف علاقوں سے علماء کرام و طلبا اور عوام حضرت سے ملاقات کے لیے آئے ہوئے تھے، رات وہیں قیام کیا۔ اگلے دن١٠ ستمبر بروز ہفتہ ہم ضلع کرک کے لیے روانہ ہوئے جہاں ہمارا پروگرام تھا، راستہ میں جامعہ مدنیہ جدید کے طلباء کرام بھائی محمد کاشف اور بھائی محمد کامران کی درینہ خواہش پر اُن کی بستی لنڈی جالندھر تشریف لے گئے، وہاںعلاقہ کے بہت سے علماء کرام ،طلباء اور عوام نے حضرت صاحب سے ملاقات کی ،جامعہ احسن المدارس کے اساتذہ کے پُر زور اِصرار پر اُن کے جامعہ تشریف لے گئے جہاں جامعہ کی ترقی کے لیے دُعا کی پھر ہم اپنے اصل پروگرام کے لیے روانہ ہوئے۔ میزبان مفتی محمد اعجاز صاحب پہلے سے جامعہ احسن المدارس میں ہمارے منتظر تھے وہاں سے اُن کے ساتھ پولیس کی سکیورٹی میں ضلع کرک روانہ ہوئے راستے میں امبری کلہ چوک میں راقم الحروف کے والد محترم گل محمد فقیر ، بھائی ہارون رشید اور بھائی قاری حبیب اللہ صاحبان اور دُوسرے طلباء کرام