Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2016

اكستان

53 - 65
( اِنَّ عِدَّةَ الشُّھُوْرِ عِنْدَ اللّٰہِ اثْنَا عَشَرَ شَھْرًا فِیْ کِتٰبِ اللّٰہِ یَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ مِنْھَآ اَرْبَعة حُرُم )(سُورة التوبة :  ٣٦)
یہ حقیقت ہے کہ مہینوں کی تعداد تو اللہ کے نزدیک بارہ ہی ہے اُس دن سے جب سے اُس نے زمین وآسمان بنائے اور اُن میں سے چار مہینے خصوصاًحرمت والے ہیں یعنی محرم، رجب ،ذی القعدہ اور ذی الحجہ ۔
اللہ تعالیٰ کا مہینہ  :
پھر اِن میں سب سے زیادہ حرمت و فضیلت محرم الحرام کو حاصل ہے اِسی لیے رحمت عالم  ۖ نے حدیث ِبالامیں اِسے  شَہْرُاللّٰہِ  اللہ کا مہینہ فرمایاحالانکہ مہینے تو سارے اللہ تعالیٰ ہی کے ہیں لیکن یہ مہینہ بہت محترم اور مبارک ہے اِس لیے حضور  ۖ  نے اِسے اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب  کرکے  شَھْرُ اللّٰہِ  فرمایا جیسے مساجد تو سب اللہ تعالیٰ ہی کے گھر ہیں مگر مسجدحرام کو بیت اللہ اُس کی عظمت و حرمت کی وجہ سے کہا جاتا ہے، اِسی طرح اُو نٹنیاں تو ساری اللہ تعالیٰ کی پیدا کی ہوئی ہیں مگر حضرت صالح علیہ السلام کی اُونٹنی کو  نَاقَةُ اللّٰہِ  اُس کی عظمت و حرمت کی وجہ سے کہا جاتا ہے ،اِسی طرح انبیائے کرام تو تمام کے تمام اللہ تعالیٰ ہی کے بھیجے ہوئے نبی اور رسول ہیں مگر ہمارے آقا  ۖ  کو اُن کی عظمت وحر مت کی وجہ سے  مُحَمَّد رَّسُوْلُ اللّٰہِ  فرمایا گیا، اِسی طرح مہینے تو سب اللہ تعالیٰ ہی کے ہیں مگر محرم الحرام کو اُس کی حرمت و فضیلت کی وجہ سے  شَہْرُاللّٰہِ  فرمایا ،محرم کی حرمت کے لیے یہی کافی ہے۔
مزید فرمایا کہ یہ ایسا محترم مہینہ ہے کہ نفلی روزوں میں رمضان کے بعد اِسی ماہ میں روزہ رکھنا سب سے زیادہ فضیلت کا باعث ہے  اَفْضَلُ الصِّیَامِ بَعْدَ رَمَضَانَ  فرمایایعنی جیسے فرائض کے بعد نوافل میں قیام اللیل اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پسند ہے اِسی طرح فرض روزوں کے بعد نفل روزوں میں محرم کے روزے اللہ تعالیٰ کو سب سے زیادہ پسندہیں، ایک حدیث میں ہے  :  مَنْ صَامَ یَوْمًا مِنَ الْمُحَرَّمِ فَلَہُ بِکُلِّ یَوْمٍ ثَلَاثُوْنَ یَوْمًا۔ یعنی ایام محرم میں سے ایک دن کا روزہ رکھنا دوسرے مہینوں کے تیس دن
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 9 1
5 توبہ و اِستغفار 9 4
6 حیاتِ سیّدناآدم علیہ السلام 13 1
7 (١) پیدائش آدم علیہ السلام : 13 6
9 (٢) زمین کی خلافت : 14 6
10 دریافت ِ حکمت : 14 6
11 (٣) حیاتِ آدم اور امتحانِ مقابلہ : 15 6
12 (٤) اعزازِ خلافت : 16 6
13 (٥) شیطان کی سر تابی : 17 6
14 (٦) رحمت پر رحمت اور تمرد پر تمرد : 18 6
15 (٧) سیّدنا آدم علیہ السلام جنت میں : 20 6
16 (٨) شیطانی اغواء : 22 6
17 (٩) اغواء کے وجوہات اور بد عتوں کی اِختراع : 23 6
18 (١٠) نَسِیَ اٰدَمُ فَنَسِیَ ابْنُہ : 26 6
19 کمالِ نیاز مندی : 28 6
20 سبب ِ فضیلت : 29 6
21 دعوت اِلی اللہ 30 1
22 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 40 1
23 کلمہ کی برکتیں : 40 22
24 وفیات 45 1
25 مناقب صحابۂ کرام و اہلِ بیت ِاَطہار رضی اللہ عنہم 46 1
27 مناقب سیّدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ' : 47 25
28 محرم الحرام کی حرمت و عظمت 52 1
29 محرم الحرام کی حرمت و عظمت : 52 28
30 محترم مہینہ : 52 28
31 اللہ تعالیٰ کا مہینہ : 53 28
32 ہجرت کا مہینہ : 54 28
33 شہادت کا مہینہ : 55 28
34 محرم عبادت و عبرت کا مہینہ ہے : 57 28
35 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
36 مذکورہ دُعاصبح و شام تین بار پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن راضی فرمائیں گے : 60 35
37 حضور ۖ سوتے وقت تین مرتبہ یہ دُعا پڑھتے تھے: 60 35
38 حضوراکرم ۖ روزانہ صبح وشام تین مرتبہ یہ دُعا پڑھاکرتے تھے : 61 35
39 اَخبار الجامعہ 63 1
40 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter