ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2016 |
اكستان |
|
''اے رب ہمارے ہم نے اپنے اُو پر ظلم کیا اگر آپ ہماری مغفرت نہ فرمائیں گے اور ہم پر رحم نہ فرمائیں گے توبلا شبہ ہم خائب و خاسر ہوں گے۔ '' سبب ِ فضیلت : حضرت آدم علیہ السلام کی افضیلت کا سبب عام طور پر علم قرار دیا گیاہے اور آیات کتاب اللہ کی ظاہری سطح سے بھی یہی معلوم ہوتاہے مگر رموز شناسانِ حقیقت کی تحقیق یہ ہے کہ وجہ فضیلت کمالِ نیازمندی ہے جس کا نام عبدیت ہے۔ سیّدنا حضرت علامہ انور شاہ کشمیری رحمة اللہ علیہ ١ فرما یا کرتے تھے شیطان نے ماہیت پر بحث شروع کردی اور راندۂ درگاہ ہو گیا، حضرت آدم علیہ السلام نے نیازمندانہ اعتراف ِ جرم کیاوہ کامیاب ہوگئے حالانکہ حضرت آدم علیہ لسلام کے لیے بحث کی گنجائش زیادہ تھی۔ (جاری ہے) قارئین اَنوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل ماہنامہ اَنوارِ مدینہ کے ممبر حضرات جن کو مستقل طورپر رسالہ اِرسال کیا جارہا ہے لیکن عرصہ سے اُن کے واجبات موصول نہیں ہوئے اُن کی خدمت میں گزارش ہے کہ اَنوارِ مدینہ ایک دینی رسالہ ہے جو ایک دینی اِدارہ سے وابستہ ہے اِس کا فائدہ طرفین کا فائدہ ہے اَور اِس کا نقصان طرفین کا نقصان ہے اِس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اِس رسالہ کی سرپرستی فرماتے ہوئے اپنا چندہ بھی اِرسال فرمادیں اور دیگر اَحباب کوبھی اِس کی خریداری کی طرف متوجہ فرمائیں تاکہ جہاں اِس سے اِدارہ کو فائدہ ہو وہاں آپ کے لیے بھی صدقہ جاریہ بن سکے۔(اِدارہ) ١ شیخ الحدیث دارُالعلوم دیوبند