Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2016

اكستان

49 - 65
حاضرین میں سے ایک شخص نے عرض کیا، یا رسول اللہ  ۖ  خدا کی قسم  !  آپ کو تو اِن دونوں بچوں سے بہت محبت معلوم ہوتی ہے، اِس پر نبی کریم  ۖ نے فرمایا  : 
''جو حسن اور حسین(رضی اللہ عنہما) سے محبت کرے گا اُس نے درحقیقت مجھ سے محبت کی اور جو اِن دونوں سے بغض رکھے گا وہ در اصل مجھ سے بغض رکھنے والا ہے۔''  ١
حضرت اَنس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم  ۖ سے دریافت کیا گیا کہ آپ کو   اہلِ بیت میں سب سے زیادہ کون محبوب ہے  ؟  تو اِس پر آپ نے اِرشاد فرمایا کہ سب سے محبوب مجھ کو حسن اور حسین (رضی اللہ عنہما) ہیں اور بارہا آپ اپنی صاحبزادی حضرت فاطمہ (رضی اللہ عنہا) سے فرمایا کرتے تھے  :  میرے پاس میرے دونوں بیٹوں حسن اور حسین کو بُلادو تاکہ میں اُن کومحبت سے اپنے سینے سے لگائوں اور پیار کروں۔(ترمذی)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک روز صبح کے وقت نبی کریم  ۖ   تشریف لائے، اِس شان سے کہ آپ ایک اُونی منقش کمبل اوڑھے ہوئے تھے، اتنے میں حسن بن علی آگئے، آپ نے اِن کو اپنے کمبل میں داخل کرلیا پھر حسین بھی آگئے، آپ نے اِن کو بھی اپنے کمبل میں داخل کرلیا پھر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا تشریف لائیں تو آپ نے اِن کو بھی اپنے کمبل میں داخل کرلیا اِن کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے آپ نے اِن کو بھی اِسی کمبل میں لے لیا، اِس کے بعد آپ نے قرآنِ کریم کی یہ آیتِ کریمہ تلاوت فرمائی ( اِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰہُ لِیُذْھِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ اَھْلَ الْبَیْتِ وَیُطَھِّرَکُمْ تَطْھِیْرًا)اللہ تعالیٰ کو منظور ہے کہ اے پیغمبر کے گھروالو ! تم سے (معصیت و نافرمانی کی) گندگی دُور رکھے اور تم کو (ظاہراً و باطناً، عقیدةً و عملاً و خلقاً) بالکل پاک و صاف رکھے۔  ٢
حکیم الامت حضرت مولانا اشرف علی تھانوی اپنی تفسیر بیان القرآن میں تحریر فرماتے ہیں کہ ''غرض کہ لفظ اہلِ بیت کے دو مفہوم ہیں: ایک اَزواج، دُوسرے عترت، خصوصیت ِقرائن سے کسی مقام پر ایک مفہوم مراد ہوتا ہے، کہیں دُوسرا، اور کہیں عام بھی ہوسکتا ہے۔'' ( بیان القرآن  ج ٩  ص ٤٨)
  ١   اَلبدایة والنہایة  ج٨  ص ٢٠٥    ٢  ترجمہ اَز تفسیر بیان القرآن
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 9 1
5 توبہ و اِستغفار 9 4
6 حیاتِ سیّدناآدم علیہ السلام 13 1
7 (١) پیدائش آدم علیہ السلام : 13 6
9 (٢) زمین کی خلافت : 14 6
10 دریافت ِ حکمت : 14 6
11 (٣) حیاتِ آدم اور امتحانِ مقابلہ : 15 6
12 (٤) اعزازِ خلافت : 16 6
13 (٥) شیطان کی سر تابی : 17 6
14 (٦) رحمت پر رحمت اور تمرد پر تمرد : 18 6
15 (٧) سیّدنا آدم علیہ السلام جنت میں : 20 6
16 (٨) شیطانی اغواء : 22 6
17 (٩) اغواء کے وجوہات اور بد عتوں کی اِختراع : 23 6
18 (١٠) نَسِیَ اٰدَمُ فَنَسِیَ ابْنُہ : 26 6
19 کمالِ نیاز مندی : 28 6
20 سبب ِ فضیلت : 29 6
21 دعوت اِلی اللہ 30 1
22 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 40 1
23 کلمہ کی برکتیں : 40 22
24 وفیات 45 1
25 مناقب صحابۂ کرام و اہلِ بیت ِاَطہار رضی اللہ عنہم 46 1
27 مناقب سیّدنا علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ' : 47 25
28 محرم الحرام کی حرمت و عظمت 52 1
29 محرم الحرام کی حرمت و عظمت : 52 28
30 محترم مہینہ : 52 28
31 اللہ تعالیٰ کا مہینہ : 53 28
32 ہجرت کا مہینہ : 54 28
33 شہادت کا مہینہ : 55 28
34 محرم عبادت و عبرت کا مہینہ ہے : 57 28
35 گلدستہ ٔ اَحادیث 60 1
36 مذکورہ دُعاصبح و شام تین بار پڑھنے والے کو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن راضی فرمائیں گے : 60 35
37 حضور ۖ سوتے وقت تین مرتبہ یہ دُعا پڑھتے تھے: 60 35
38 حضوراکرم ۖ روزانہ صبح وشام تین مرتبہ یہ دُعا پڑھاکرتے تھے : 61 35
39 اَخبار الجامعہ 63 1
40 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter