Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2016

اكستان

14 - 66
تو شراب میں نقصان زیادہ ہیں ،صحت اور عقل کے لیے مضر ہے اِس لیے آہستہ آہستہ اِسے حرام قرار دے دیا گیا ،بتا یاگیا کہ ( اِثْمُھُاَ اَکْبَرُ مِنْ نَفْعِھِمَا ) پھر حکم ہوا کہ (لاَ تَقْرَبُوا الصَّلٰوةَ وَاَنْتُمْ سُکٰرٰی) جب تک نشے میں ہو نماز نہ پڑھو،پھر بتد ریج سختی آتی گئی حتی کہ حکم ہوا ( اِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَیْسِرُ وَالْاَنْصَابُ وَالْاَزْلَامُ رِجْس مِّنْ عَمَلِ الشَّیْطٰنِ فَاجْتَنِبُوْہُ)''شراب کی طرح ہر قسم کا جوا وغیرہ ناپاک اَفعال ہیں شیطانی کام ہیں اِن سے بچو۔ ''
اِس آیت کے بعد آقائے نامدار  ۖ  نے حکم دیاکہ شراب پھینک دو تو صحابہ کرام نے ایک دم شراب پھینک دی  !  حضرت اَنس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں شراب پی رہا تھا کہ یہ اِعلان سنا تو ایک دم بہادی  !  !  اِسی طرح سب نے کیااور مد ینہ میں شراب گلیوں میں بہتی رہی  !  !  !  آپ نے یہاں تک منع فرمایا کہ شراب اگر کسی کے پاس ہے تو سر کہ بنانے کے لیے بھی نہ رکھے بلکہ پھینک دے، شراب کی قیمت لینی دینی سب کچھ بند کر دیا حتی کہ جن بر تنوں میں شراب رکھا کرتے تھے وہ بھی اِستعمال سے روک دیے گئے   !  !  !  !  !
غرض شراب بہت ضرر رساں چیز ہے عقل کو مغلوب اور گناہوں کو جمع کرنے والی چیز ہے    جو شخص عقلمندی کوبے وقوفی سے اچھاسمجھتاہے وہ شراب کبھی نہیں پی سکتا۔ شراب تو اِنسان کو بے و قوف بناتی ہے ہر عقلمند آدمی اِس سے اِحتراز کرتا ہے۔ 
٭  آقائے نا مدار  ۖ  نے دُو سرا جملہ اِرشاد فرمایا'' عورتیں شیطان کی رسیاں ہیں''  اِن کے ذریعہ شیطان اِنسانوں سے بہت برے برے کام کراتاہے گھروں میں لڑائیاں اکثر اِن ہی کے سبب ہوتی ہیں، مرد کو برے کاموں پر اُکساتی رہتی ہیں،ایک دفعہ ایک بات کہہ دی مرد نے مان لی تو بہت بہتر ورنہ بار بار کہتی رہتی ہے کیونکہ عورت بار بار کہنے میں تھکتی نہیں، ایک دفعہ دو دفعہ تو مرد غور   نہیں کرے گا مگر آخر کار مرد آمادہ ہی ہو جاتا ہے۔ اگرکوئی آدمی یہ عہد کر لے کہ یہ کام بالکل نہیں کروں گا تب بھی عورت کے بار بار کہنے سے وہ کچھ نہ کچھ ضرور آمادہ ہو جائے گا، اِس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تمام عورتیں ایسی ہوتی ہیں عورتوں میں بہت نیک بھی ہوتی ہیں ہاں جو راستے پرنہ آتی ہوں اُن کا یہ حال ہو تا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 بخدمت جناب چیئر مین پیمرا پاکستان ، اِسلام آباد 5 3
5 '' کوئی قادیانی خود کو مسلمان نہیں کہہ سکتا '' 8 3
6 درسِ حدیث 12 1
7 شراب ، عورت ، دُنیا 12 6
8 وفیات 15 1
9 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 16 1
10 فئے : 16 9
11 لطیفہ : 20 9
12 اُجرتِ اَملاک (کراء الارض) : 21 9
13 ٹیکس یا قرض : 22 9
14 اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ '' رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ '' 22 9
15 اِستغفار اور ذکر 26 1
16 اِمتحان کامیاب و ناکام : 27 15
17 حاسد محروم ہوجاتا ہے : 27 15
18 خصوصی اِنعامات : 28 15
19 سب سے بڑا اِنعام : 28 15
20 ایک خاص عمل : 29 15
21 حقیقی حیات، ایک تاریخی واقعہ : 31 15
22 حضرت گنگوہی کا اِجازت کے لیے معیار : 32 15
23 ذکر کے معنی اور درجے : 33 15
24 اِیمان کے بغیر کمال حاصل نہیں ہوسکتا : 33 15
25 فضیلت ِ علم اور اہلِ علم 35 1
26 مقام ِ علم اور اہلِ علم : 35 25
27 نکتہ : 36 25
28 نکتہ : 36 25
29 عالِم کے فرائض : 38 25
30 فرائض سے کوتاہی کے نقصانات : 38 25
31 لطیفہ : 39 25
32 ایک قصہ : 40 25
33 تکالیف : 40 25
34 حضرت مدنی قدس سرہ : 41 25
35 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 43 1
36 جان کی قربانی : 43 35
37 شوال کے چھ روزوں کی فضیلت 53 1
38 گلہائے عقیدت 55 1
39 خوش آئندلمحات خدا کرے ثابت قدمی رہے 56 1
40 مولانا توقیر رضا خان کی مہتمم دارُ العلوم دیوبند سے تاریخی ملاقات 57 39
41 بقیہ : فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 63 35
42 تقریظ وتنقید 64 1
43 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter