Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2016

اكستان

12 - 66
رہے گی مثلاً جب ایک لاکھ کا سرمایہ ہو جائے گا تو ڈھائی ہزار سالانہ زکوة کی رقم اَدا کرنا ہوگی،اب  اگراپنی اِس پونجی کو محفوظ رکھنا چاہتاہے تو وہ مجبور ہے کہ تجوری سے نکال کر مارکیٹ میں لائے اوراِس سرمایہ میں گردش پیدا کرے ورنہ تقریباً پچاس سال میں یہ تمام رقم زکوة کے راستہ ضرورت مندوں کے پاس پہنچ جائے گی۔ 
پھر اِسلام کی نظر میں سونا چاندی یا مالِ تجارت ہی سر مایہ نہیں ہے بلکہ وہ مویشی بھی سرمایہ ہیں جو دیہات میں بسنے والوں کے پاس ہوتے ہیں، گائے، بیل، بھیڑ، بکری، اُونٹ، بھینس، بھینسا، ہرایک جانور سرمایہ ہے ایک مخصوص مقدار (جس کو نصاب کہا جاتا ہے) مقرر ہے، اگر کسی کے پاس چالیس بکریاں ہیں تووہ ایک نصاب کا مالک ہے اُس کو ختم سال پر ایک بکری دینی ہوگی وغیرہ وغیرہ (تفصیلات کتب ِ فقہ میں بیان کی گئی ہیں)۔ 
پھریہ تمام خرچ اور آج کل کی اِصطلاح میں اپنی دولت کی تقسیم اگرنام ونمود کے لیے ہے یا  کسی پر اِحسان رکھنے یااپنی کوئی غرض پوری کرنے کے لیے ہے تو اگرچہ قانونی طور پر اُس کا فرض اَدا ہو گیا ہے مگرعند اللہ اِس کی مثال ایسی ہے جیسے کسی نے اُس مٹی میں کاشت کی نیت سے دانے بکھیر دیے جو کسی چٹان پر جم گئی تھی جیسے ہی بارش کی بوندیں پڑیں وہ مٹی بہہ گئی ساتھ میں دانے بھی بہہ گئے دُھلی دُھلائی چٹان باقی رہ گئی جہاں نہ کوئی تخم ہے نہ پودا۔ (سورۂ بقرہ  آیت ٢٦٤) 
اِسلام اور اِیمانی نقطۂ نظر سے یہ خرچ اِس لیے ہونا چاہیے کہ خود اُس کی اپنی اصلاح ہو، بخل وغیرہ کی بری خصلتوں کے بجائے ہمدردی ٔ خلقِ خدا اور لطف و اِحسان کی خصلتیں نشوو نما پائیں اور سب سے اہم بات یہ کہ بندہ کا جو تعلق اپنے رب سے ہے وہ مستحکم ہو بارگاہِ رب العزت میں اِس کو اِطاعت شعار بندہ قرار دیا جا سکے۔ 
ایک طرف جذبۂ سر مایہ داری کی یہ بیخ کنی ہے، دُوسری طرف خرچ (یا تقسیمِ دولت) کی یہ اہمیت ہے کہ  : 
(١)  کسی شخص کونیک نہیں کہا جا سکتا جب تک اُس میں یہ بات نہ ہوکہ مال کی ضرورت کے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 ( شب ِ براء ت کی مسنون دُعا ) 5 2
4 درسِ حدیث 6 1
5 دورُوحانی بیماریاں ....... خواہشات اور لمبی اُمیدیں 6 4
7 دورِ حاضر کے سیاسی اور اِقتصادی مسائل 9 1
8 اِسلامی تعلیمات و اِشارات 9 7
9 فرد کی مِلکیت ،تقسیمِ دولت اور تہذیب ِاَخلاق : 9 7
10 لازمی تقسیم : 11 7
11 جذبہ ٔ دولتمندی اور سرمایہ داری کااِستیصال : 11 7
12 زکوة کے علاوہ : 13 7
13 ناداروں کی ذمہ داری حکومت پر ہے : 14 7
14 دُوسری ضرورتیں : 15 7
15 لازمی تقسیم کی دُوسری صورت ''ترکہ کی تقسیم'' : 16 7
16 بیت المال اور مداخل و مصارف : 16 7
17 (٨) اَموالِ فاضلہ : 23 7
18 (٩ ) خمس : 23 7
19 چو دہویں صدی کا شیخ الحدیث 25 1
20 شیخ الا سلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی نور اللہ مر قدہ 25 19
21 رعایت ِ آداب علومِ نبویہ : 25 19
22 طریقہ ٔ درس : 27 19
23 خصوصیاتِ درس : 28 19
24 اگر بخاری شریف ہوتی تو اِس طرح پڑھتے : 30 19
25 اگر ترمذی شریف ہوتی تو اِس طرح پڑھتے : 30 19
26 تطابق عمر بخلیفہ ٔ سوم : 31 19
27 ذکراللہ 33 1
28 فضائل کلمہ طیبہ اور اُس کی حقیقت 41 1
29 اِسلام کا سب سے بڑا اور سب سے پہلا رُکن : 41 28
30 کلمہ طیبہ کے معنی : 43 28
31 کلمہ طیبہ کے دو حصے ہیں : 44 28
32 نماز : 44 28
33 روزہ : 44 28
34 جہاد : 44 28
35 بیوی : 45 28
36 شراب : 48 28
37 وطن : 49 28
38 شب ِبرا ء ت ............ فضائل و مسائل 50 1
39 ماہِ شعبان کی فضیلت : 50 38
40 شب ِبراء ت کی فضیلت : 51 38
41 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے ؟ : 52 38
42 ایک اِعتراض اور اُس کا جواب : 52 38
43 حضور علیہ الصلٰوة والسلام کا پندرہویں شب میں معمول : 53 38
44 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 54 38
45 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حکم : 54 38
46 شب ِبراء ت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے : 55 38
47 ماہ ِشعبان کی فضیلت 56 1
48 کثرتِ صوم : 56 47
49 بخشش ِعام کی صدا : 57 47
50 بقیہ : چودہویں صدی کا شیخ الحدیث 58 19
51 تطابق تاریخ ِ وفات : 58 19
52 مناسب ماہ ِوفات بغزوات : 58 19
53 مناسب ماہ ِ وفات بوفاتِ صحابہ : 58 19
54 گلدستہ ٔ اَحادیث 59 1
55 سورۂ کہف کی اِبتدائی تین آیات پڑھنے سے دجال سے حفاظت ہوگی : 59 54
56 صبح و شام اَعوْذُ بِاللّٰہِ .... اور سورۂ حشر کی آخری تین آیات پڑھنے کی فضیلت : 60 54
57 وفیات 61 1
58 اَخبار الجامعہ 62 1
59 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter