Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2015

اكستان

6 - 65
اگر ہم ہاتھ روک لیں تو تمہارا سارا نظام درہم برہم ہوجائے، اَب تم بغیر ہم سے اِجازت لیے کسی پر فوج کشی نہیں کر سکتے، بوسنیا اور عراق کے حشر کو ہمیشہ یاد رکھنا۔ جاؤ  !  اَب عافیت اِسی میں ہے کہ جو طرز ِ حیات اور طرزِ حکومت ہم نے تمہیں سکھایا ہے اُس سے سرِ مو اِنحراف نہ کرنا۔
 خبردار  !  ہماری غلامی سے نکلنے کی کوشش نہ کرنا اور ہمیں اُمید بھی یہی ہے کہ تم برسوں تک ایسا نہیں کر سکو گے کیونکہ جتنے اِس کوشش کے محرکات ہو سکتے تھے یعنی اِیمان کی پختگی، جوشِ جہاد، بالغ نظری، غیرتِ دین وہ سب ہم نے تمہارے دانشوروں مفکروں اور عالموں سے دُنیا کی چند آسائشی چیزیں دے کر خرید لیے ہیں۔ 
ہم نے تمہاری عورتوں کو ٹی وی کے ذریعے بے حیائی کی ترغیب دے کر سنگھار وآرائش ِحسن کا بہترین سامان دے کر اُن کی چادر اُتروادی ہے اور تمہارے مردوں کو عریاں اور فحش فلمیں دِکھا کر اُن کی مردانگی کی جڑ کاٹ دی ہے، اَب تمہارے یہاں کوئی'' خالد''، کوئی ''طارق ''  ١   کوئی ''صلاح الدین'' اور'' ٹیپو '' پیدا نہیں ہوسکتا۔ 
اور سنو  !  ہم اِحسان فراموش نہیں ہیں تمہاری قوم کے کچھ اِحسان بھی ہم پر ہیں خاص طور پر تمہارے علماء کے، اُنہوں نے اپنی مسجدوں اور مدرسوں میں بیٹھ کر ایک دُوسرے کی تکفیر کر کے آپس میں لڑ لڑ کر ہماری تہذیب واَفکار کے لیے راستہ صاف کیا، تمہارے دانشوروں اور مفکروں نے ترقی یافتہ اور ماڈرن کہلانے کے شوق میں  ملحد اور زندیق بن کر ہمارے فلسفے کی اِشاعت کی۔ 
تمہاری تعلیم گاہوں نے ہمارا نصاب تمہارے نوجوانوں کے دِل و دماغ میں ہم سے بہتر طریقے سے اُتار کر اپنے مذہب سے بغاوت پر اُکسایا۔ 
  ١  صحابی رسول حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ، طارق بن زیاد فاتح یورپ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 مغربی ثقافت اور ملحدانہ اَفکار کا نفوذ اور اُس کے اَسباب 7 3
5 درسِ حدیث 8 1
6 ''جھوٹا میڈیا ''یہودی دستور : 9 5
7 اہلِ ثروت کے لیے سنت پر چلنے کا طریقہ : 10 5
8 حضرت اَبوذر کا مسلک خوب کمائو اور خرچو مگر جمع نہ کرو : 10 5
9 غلاموں کا درجہ بلند کیا : 11 5
10 عیدتکبیر اور تعظیمِ شعائراللہ کا مقدس دن 13 1
11 لفظ ِ عید اور اُس کی حقیقت : 13 10
12 ''عید'' اور ''تہوار'' میں فرق : 14 10
13 ایساکیوں ؟ : 15 10
14 رمضان المبارک کی باطنی برکات ، اللہ کی یاد اور اُس کی مشق 17 1
15 حقیقی حیات رُوحانی ہے صرف اَنبیاء ہی اُس کے بارے میں درست بتا سکتے ہیں 17 14
16 شہداء کی کرامات 17 14
17 شہدائِ اُحد کی کرامات : 19 14
18 دیگر شہداء کی کرامات : 19 14
19 تیرہ سو برس بعد جسم سالِم : 20 14
20 ساعت ِ رحمت : 20 14
21 حقیقی نیک،تھوڑا عمل مگر مسلسل : 21 14
22 تمام سال اِس مشق کی برکات : 21 14
23 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
24 عید کس کی ہے ؟ 25 1
25 قصص القرآن للاطفال 27 1
26 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 27 25
27 ( بستی والوں کا قصہ ) 27 25
28 کسبِ معاش میں شرعی حدود کی رعایت 30 1
29 شرعی حدود کی رعایت نا گزیر : 35 28
30 کون سے مالدار قابلِ تعریف ہیں ؟ : 36 28
31 سود کی ممانعت : 37 28
32 سود کی حرمت پچھلی شریعتوں میں : 40 28
33 سود کے چند مفاسد : 42 28
34 جوا اور سٹّہ : 43 28
35 لاٹری وغیرہ : 44 28
36 شوال کے چھ روزوں کی فضیلت 46 1
37 شب ِقدر کی دُعائ 47 36
38 ایک اللہ والا اپنے خطوط کے آئینے میں 48 1
39 جو بادہ کش تھے پرانے وہ اُٹھتے جاتے ہیں 55 1
Flag Counter