Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2015

اكستان

5 - 65
حکمرانی اور سلطانی سے کیا واسطہ، تمہارے بازو  اب شل ہوگئے اور تمہاری تلواروں میں زنگ لگ چکاہے، اَب ہم تمہارے آقا ہیں اور تم سب ہمارے غلام ہو ۔ 
دیکھو  !  ہم نے سر سے پاؤں تک کیسا تمہیں اپنی غلامی کے سانچے میں ڈھالا ہے، ہمارا لباس پہن کر اور ہماری زبان بول کر اور ہمارے طور اور طریقے اِختیار کر کے تمہارے سر فخر سے بلند ہوجاتے ہیں، تمہارے چھوٹے چھوٹے معصوم بچے جب ہمارا قومی نشان اور مذہبی شعار ''ٹائی ''لگا کر اسکول جاتے ہیں تو اِس لباس کو دیکھ کر کیسا تمہارا دِل خوش ہوتا ہے  !  ہم بے وقوف نہیں تھے ہم تمہارے دِل و دماغ کو اپنا غلام بنا چکے تھے، اَب تم ہماری آنکھوں سے دیکھتے ہو، ہمارے کانوں سے سنتے ہو اور ہمارے دماغ سے سوچتے ہو اَب تمہارے وجود میں تمہارا اپناکچھ نہیں  !  !  ! 
اَب تم ہر شعبہ زندگی میں ہمارے محتاج ہو تمہارے گھروں میں ہمارے طور طریقے ہیں، تمہارے دماغوں میں ہمارے اَفکار ہیں، تمہارے اسکولوں اور کالجوں میں ہمارا مرتب کیا ہوا نصاب ہے ،تمہارے بازاروں میں ہمارا سامان ہے اور تمہاری جیبوں میں ہمارا سکہ ہے  !  تمہارے سکے کو ہم پہلے مٹی کر چکے ہیں تم ہمارے حکم سے کیسے سرتابی کر سکتے ہو  ؟  تم اَربوں اور کھربوں روپے کے ہمارے قرض دار ہو، تمہاری معیشت ہمارے قبضے میں ہے، تمہاری منڈیاں ہمارے رحم و کرم پر ہیں  اور تمہارے سارے تجارتی اِدارے صبح اُٹھتے ہی ہمارے سکے کو سلام کرتے ہیں، تمہیں اپنے جوانوں پر بڑا ناز تھا، تم کہتے تھے
''  ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زر خیز ہے ساقی  '' 
تو سنو  !  اِس زرخیز زمین کو ہم نے ہیروین بھرے سگریٹ، شہوت اَنگیز تصویروں ہیجان خیز زنا کے مناظر سے لبریز فلمیں اور ہوسِ زر کا آبِ شور شامل کر کے بنجر کر دیا ہے تمہیں اپنی اَفواج پر بھی بڑا گھمنڈ تھا، اَب جائو  !  اپنی فوج کے اسلحہ خانوں کو دیکھو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 مغربی ثقافت اور ملحدانہ اَفکار کا نفوذ اور اُس کے اَسباب 7 3
5 درسِ حدیث 8 1
6 ''جھوٹا میڈیا ''یہودی دستور : 9 5
7 اہلِ ثروت کے لیے سنت پر چلنے کا طریقہ : 10 5
8 حضرت اَبوذر کا مسلک خوب کمائو اور خرچو مگر جمع نہ کرو : 10 5
9 غلاموں کا درجہ بلند کیا : 11 5
10 عیدتکبیر اور تعظیمِ شعائراللہ کا مقدس دن 13 1
11 لفظ ِ عید اور اُس کی حقیقت : 13 10
12 ''عید'' اور ''تہوار'' میں فرق : 14 10
13 ایساکیوں ؟ : 15 10
14 رمضان المبارک کی باطنی برکات ، اللہ کی یاد اور اُس کی مشق 17 1
15 حقیقی حیات رُوحانی ہے صرف اَنبیاء ہی اُس کے بارے میں درست بتا سکتے ہیں 17 14
16 شہداء کی کرامات 17 14
17 شہدائِ اُحد کی کرامات : 19 14
18 دیگر شہداء کی کرامات : 19 14
19 تیرہ سو برس بعد جسم سالِم : 20 14
20 ساعت ِ رحمت : 20 14
21 حقیقی نیک،تھوڑا عمل مگر مسلسل : 21 14
22 تمام سال اِس مشق کی برکات : 21 14
23 اِسلام کیا ہے ؟ 22 1
24 عید کس کی ہے ؟ 25 1
25 قصص القرآن للاطفال 27 1
26 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 27 25
27 ( بستی والوں کا قصہ ) 27 25
28 کسبِ معاش میں شرعی حدود کی رعایت 30 1
29 شرعی حدود کی رعایت نا گزیر : 35 28
30 کون سے مالدار قابلِ تعریف ہیں ؟ : 36 28
31 سود کی ممانعت : 37 28
32 سود کی حرمت پچھلی شریعتوں میں : 40 28
33 سود کے چند مفاسد : 42 28
34 جوا اور سٹّہ : 43 28
35 لاٹری وغیرہ : 44 28
36 شوال کے چھ روزوں کی فضیلت 46 1
37 شب ِقدر کی دُعائ 47 36
38 ایک اللہ والا اپنے خطوط کے آئینے میں 48 1
39 جو بادہ کش تھے پرانے وہ اُٹھتے جاتے ہیں 55 1
Flag Counter