ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2015 |
اكستان |
|
'' اور مجھ کو کیا ہوا کہ میں بندگی نہ کروں اُس کی جس نے مجھ کو بنایا ؟ اور اُسی کی طرف سب پھر جاؤ گے۔ بھلا میں اُس کے سوا اوروں کو پوجوں کہ اگر مجھ پر چاہے رحمن تکلیف تو کچھ کام نہ آئے مجھ کو اُن کی سفارش، اور نہ وہ مجھ کو چھڑائیں۔ تو میں بھٹکتا رہوں صریح گمراہی میں، میں یقین لایا تمہارے رب پر مجھ سے سن لو۔'' لوگوں نے اُس کی نصیحت کو قبول نہ کیا بلکہ اُس کو مارنے پیٹنے لگے حتی کہ اُس کو قتل کر دیا ،اللہ نے اُسے جنت میں داخل کر دیا، اُس مومن نے اپنی بصیرت سے اِن نعمتوں کو دیکھ کر جن کا اللہ نے مومنین سے وعدہ کیا ہے حسرت سے کہا ! (یٰلَیْتَ قَوْمِیْ یَعْلَمُوْنَ o بِمَا غَفَرَلِیْ رَبِّیْ وَجَعَلَنِیْ مِنَ الْمُکْرَمِیْنَ ) (سُورۂ یٰس : ٢٦ ، ٢٧) ''کسی طرح میری قوم معلوم کر لے کہ بخشا مجھ کو میرے رب نے، اور کیا مجھ کو عزت والوں میں۔'' اِس کے بعد اللہ نے اِس بستی پر عذاب نازل کیا اور تمام لوگوں کو ہلاک کردیا۔ (اِنْ کَانَتْ اِلَّا صَیْحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا ھُمْ خٰمِدُوْنَ ) (سُورۂ یٰس : ٢٩) ''بس یہی تھی ایک چنگھاڑ پھر اُسی دم سب بجھ گئے۔'' ماہنامہ اَنوار مدینہ لاہور میں اِشتہار دے کر آپ اپنے کاروبار کی تشہیر اور دینی اِدارہ کا تعاون ایک ساتھ کر سکتے ہیں ! نرخ نامہ بیرون ٹائٹل مکمل صفحہ 2000 اَندرون رسالہ مکمل صفحہ 1000 اَندرون ٹائٹل مکمل صفحہ 1500 اَندرون رسالہ نصف صفحہ 500