Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2015

اكستان

14 - 65
قومی وحدت پر کام کیا ہے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے کام کیا ہے، ریاست اپنا فرض تو اَدا کرے، لیکن وہ نہیں کرنا۔ 
پھر کہا گیا کہ ہر وہ مسلح تنظیم جوریاست کے خلاف اسلحہ اُٹھائے اور مذہب یا فرقے کا نام لے،اُسے ملٹری کورٹ میں پیش کیا جائے۔
 ہم نے کہا  :  دہشت گردی، دہشت گردی ہوتی ہے، اُس سے مذہب کا کیا تعلق ہے  ؟  اُس سے قومیت کا کیا تعلق ہے  ؟  کہتے ہیں  :  نہیں، یہ جو پشاور کا واقعہ ہوا ہے۔ 
میںنے کہا  :  آپ یہ بتائیں کہ قانون کسی اُصول کے تحت بنتا ہے یا کسی واقعہ کی بنیاد پر بنتا ہے  ؟  اگر یہ واقعہ نہ ہوتا توکیا دہشت گردی نہیں ہورہی  ؟  چلو ایک واقعہ ہو گیا، اُس واقعے سے لوگوں کے جذبات بھڑک اُٹھے، بڑے معصوم بچے اُس میں شہید ہوگئے، پورا صوبہ ہزارہ اور مالا کنڈ سے لے کر ڈیرہ اِسماعیل خان اور مردان تک کے بچے وہاںپڑھ رہے تھے، ہماری اپنی جماعت کے بہت سارے لوگوں کے بچے وہاں پڑھ رہے تھے، کچھ شہید ہو گئے، کچھ زخمی ہو گئے، یقینًا اِس پر ہم سب کو ناراضگی ہے، اَب اگر آپ قانون بناتے ہیں توقانون ضرور بنائیںلیکن دو چیزیں مد نظر ہونی چاہئیں، ایک قانون کے اَندر جامعیت ہو، جو اُس موضوع کے ہر پہلو کا اِحاطہ کرے،اور دُوسری چیز یہ کہ اُس قانون کے اِمتیازی طور پراِستعمال کے اِحتمال کو ختم کیا جائے۔
تحفظِ پاکستان آرڈیننس آیا تو ہم نے اُس وقت بھی یہی کہا کہ یہ کسی کے خلاف ناجائز اِستعمال نہ ہو، جو دہشت گرد ہے ملکی قانون کو توڑتا ہے اور ریاست کے قانون کو اپنے ہاتھ میں لیتا ہے اُس کو سزا ملے۔ اَب جناب  !  اِس پر لڑائی شروع ہو گئی، ہم ڈٹ گئے کہ نہیں  !  یہ اِمتیازی قانون ہے، عموماً ایک  قانون بن جاتا ہے تو اُس کے بننے کے بعد یہ اِحتمال ہو تا ہے کہ یہ اِمتیازی اِستعمال ہو رہا ہے یا ہوسکتا ہے، یہاں تو یہ قانون اپنے مسودہ میں چیخ چیخ کر خود پکارتا ہے کہ میں نے اِمتیازی اِستعمال ہونا ہے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 حق وباطل کی دائمی کشمکش اور موجودہ حالات : 7 3
5 کفار کا فوری ردّعمل : 8 3
6 ''نیٹو ''کے عزائم : 8 3
7 ترقی پزیر دُنیا کا جغرافیہ : 8 3
8 وطن ِعزیز کو دَر پیش صورتِ حال : 9 3
9 موجودہ حالات کا ذمہ دار کون ؟ 10 3
10 عسکری گروپ کس نے بنائے : 10 3
11 پھانسیاں پانے والے اور حملہ آور کون ہیں : 10 3
12 مدرسہ کی رجسٹریشن اور مالیاتی نظام : 11 3
13 آپس میں کون لڑ رہا ہے : 12 3
14 آج تک قانون سازی کیوں نہیں ہوئی : 12 3
15 اِکیسواں ترمیمی بل ..... ہمارا مؤقف اور تحفظات : 13 3
16 ہم دہشت گردی کے حامی نہیں : 15 3
17 علماء کی سیاست سے کنارہ کشی اور اُس کا نقصان : 15 3
18 ''اِنتہاپسند ''کون ؟ 16 3
19 درسِ حدیث 22 1
20 مذہب کیوں بدلا ؟ : 23 19
21 ''این جی اَوز ''والا جبر : 23 19
22 مرنے کے بعد پھر زندگی : 24 19
23 ''دہر''کو خدا قرار دینا : 24 19
24 ''کیمونزم'' کی بنیاد'' نفی'' پر ہے : 25 19
25 اِس دُنیا کے بعد : 25 19
26 یہاں آنے سے پہلے : 26 19
27 عقل سے بالا اُمور کے لیے اَنبیاء کو بھیجا گیا : 27 19
28 آفاقی دین ........... صرف اِسلام 28 1
29 کیا اِسلام ایک فرقہ ہے : 29 28
30 شکوہ : 29 28
31 اِسلام کیا ہے : 29 28
32 نبی اور پیغمبر : 30 28
33 مطالبات ِ اِسلام : 32 28
34 اِسلامی تعلیمات ....... اَمن ِ عالَم کا بہترین فارمولا : 39 28
35 توحید : 39 28
36 اَنبیاء اور رسولوں کی حیثیت : 40 28
37 جتنے نبی اور رسول آئے اُن سب کی تصدیق کرو اور اِیمان لاؤ : 40 28
38 دین و مذہب دِ ل سے ہے۔ زور،زبردستی نہیں : 41 28
39 اِنسان کا درجہ اور مقصد : 41 28
40 اِنسانی بھائی چارہ : 42 28
41 عورت : 43 28
42 عدل واِنصاف : 43 28
43 نیکی کیا ہے ؟ 43 28
44 حرام کام : 44 28
45 '' جہاد '' 44 28
46 ضرورتِ دفاع : 44 28
47 '' مذہبی جنگ '' 44 28
48 مقصد اور مُنتہا : 45 28
49 فتنہ : 45 28
50 اِسلام کیا ہے ؟ 46 1
51 قصص القرآن للاطفال 49 1
52 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 49 51
53 ( اَصحابِ سبت کا قصہ ) 49 51
54 کیارُوحیں حاضرکی جا سکتی ہیں ؟ 51 1
55 تم کو کہاں ملیں گے بمبار مدرسوں میں 59 1
56 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter