Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2014

اكستان

53 - 65
وصل کی لگی ہوئی ہے جبکہ  اِقْتَرَبَ  ہمزہ کی زیر سے،  اَلْقَارِعَةُ  ہمزہ کی زبر سے اور  اُقْتُلُوْا  ہمزہ کی پیش کے ساتھ پڑھاجاتا ہے۔ 
عرب لوگ اپنی عربی دانی کی بناء پر اِن تین مختلف الحرکات کلمات کو بالکل صحیح پڑھیں گے جبکہ غیر عربی مسلمان اِن کلمات کو تب ہی صحیح پڑھ پائیں گے جب ہر کلمہ کے ہمزہ پر اُس کی مطلوبہ حرکت کو متعین کر کے لکھا جائے اور ضبط کے رموز و اِشارات چونکہ اِجتہادی ہیں لہٰذا عجمی علاقوں میں شائع ہونے والے مصاحف میں ضبط کا ایسا منہج اپنایا گیا ہے جس میں اُن کے لیے قرآنِ کریم کو صحیح پڑھنا ممکن ہو۔ 
قرآن کمپلیکس میں مصحف ِتاج کی طباعت کی ضرورت کیوں پیش آئی  ؟  
١٤٠٥ھ میں قرآن کمپلیکس میں عربی رسم و ضبط والا نسخہ  '' مصحف المدینة النبویة ''چھپا تو حرمین شریفین ودیگر مرکزی مساجد میں یہی نسخہ رکھ دیا گیا اور اِس کے علاوہ دیگر ممالک کے مطبوعہ نسخوں کو وہاں سے اُٹھالیا گیا۔ اَب ہونے یہ لگا کہ غیر عرب مسلمان تلاوت کے لیے اِس کو کھولتے تو اِس رسم  و ضبط کو پڑھنا اُن کے لیے ممکن نہ ہوتا تو وہ بڑے اَدب سے اِس کو بند کر کے رکھ دیتے۔ جب یہ صورتحال صدر اِسلامی جمہوریہ پاکستان جنرل محمدضیاء الحق کے علم میں لائی گئی تو اُنہوں نے مملکت ِسعودی عرب کے ذمہ داران کو تجویز پیش کی کہ قرآن کمپلیکس ہی میں اِسی عالمی وعلمی معیار کے مطابق ایک ایسا رسم    و ضبط والا نسخہ بھی چھاپ دیا جائے جس کو پڑھنا اِن غیر عرب مسلمانوں کے لیے بھی ممکن ہو۔ مملکت ِسعودی عرب نے اُن کی اِس تجویز کو بڑی فراخ دِلی کے ساتھ قبول کر لیا اور حکومت ِپاکستان کا منتخب کردہ تاج کمپنی کا یہ مطبوعہ نسخہ قرآن کمپلیکس میں چھاپ دیا گیا۔ سعودی عرب کے سرکاری ترجمان رسالے میں اِس کی تفصیل یوں بیان کی گئی  : 
سعودی وزیر حج واَوقاف (شیخ عبدالوہاب عبدالواسع) کوپاکستانی حکومت نے یہ پیغام دیا  ہے کہ قرآنِ کریم کو اُس خط میں بھی طبع کرائیں جو جنوب ایشیاء کے ممالک اور جنوب مشرقی دُنیا اور
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 جدید اُصول بھی ''وحی'' کے تابع : 9 4
6 اَخلاقی ضرورت : 10 4
7 بصرہ میں وبائی حملہ : 11 4
8 جسے خدا رکھے اُسے کون چکھے ! 11 4
9 یہ کام ثواب کیسے بن سکتا ہے ؟ 12 4
10 خرچ بھی رُعب بھی : 13 4
11 اَولاد کے لیے بہترین تحفہ : 14 4
12 اَدب سکھانا واجب ہے : 14 4
13 دِل میں اللہ کا خوف بٹھائو : 14 4
14 اِسلام کیا ہے ؟ 16 1
15 آٹھواں سبق : معاشرت کے اَحکام و آداب اور باہمی حقوق 16 14
16 بڑوں کے چھوٹوں پر اور چھوٹوں کے بڑوں پر عام حقوق : 16 14
17 پڑوسی کے حقوق : 16 14
18 قصص القرآن للاطفال 19 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 19 18
20 ( بنی اِسرائیل کی گائے کا واقعہ ) 19 18
21 سیرت خُلفا ئے راشد ین 23 1
22 اَمیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ 23 21
23 حالات قبل اِسلام وبعد اِسلام : 24 21
24 حضرت علی کے فضائل و مناقب : 25 21
25 حضرت علی مرتضیٰ کی خلافت : 27 21
26 جنگ ِ جمل : 28 21
27 جنگ ِ صفین : 32 21
28 حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت : 34 21
29 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض اَوصاف : 36 21
30 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض کلمات ِ طیبات : 37 21
31 اِسلامی معاشرت 45 1
32 میاں بیوی کے تعلقات : 45 31
33 شوہر کے لیے نبوی ہدایات : 46 31
34 حاصلِ مطالعہ 49 1
35 حضرت اَبو عبیدہ نے لیا ہوا جزیہ واپس کردیا : 49 34
36 صحابۂ کرام کی مذہبی رَواداری کا مظاہرہ : 50 34
37 کنگ فہد کمپلیکس میں مصحف ِتاج کی طباعت 52 1
38 مصحف ِتاج اور قرآن کمپلیکس کا نظامِ مراجعت : 54 37
39 مصحف ِتاج کی مراجعہ کمیٹی کے اَرکان : 54 37
40 مصحف ِتاج کے مراجعہ کا طریقۂ کار : 55 37
41 ایک علمی لطیفہ : 56 37
42 دُوسرا علمی لطیفہ : 56 37
43 تیسرا علمی لطیفہ : 56 37
44 وفیات 59 1
45 بقیہ : اِسلامی معاشرت 60 31
46 اَخبار الجامعہ 61 1
47 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter