Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2014

اكستان

33 - 65
کہ آپ اُن کے درمیان سے ہٹ جائیں تو میں ابھی اُن سے قصاص لے لوں۔ اِسی بات میں اِس قدر طول ہوا کہ فوج کشی کی نوبت آگئی۔ 
اِس لڑائی میں بھی نہ حضرت علی نے اپنے مقابل والوں کی تکفیرو تفسیق کی نہ حضرت معاویہ نے، اور یہ بالکل اِفتراء ہے کہ حضرت معاویہ نے حضرت علی پر لعنت کا حکم دیا تھا۔
اِس لڑائی کے واقعات بھی بتاتے ہیں کہ لڑائی ہوئی تومگر دِلوں میں بغض وعناد  یا  نیتوں میں فتور ہرگز نہ تھا۔ دو ایک واقعہ حسب ِ ذیل ہیں  : 
دورانِ جنگ حضرت اَبوہریرہ رضی اللہ عنہ جو حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھیوں میں سے تھے، روزانہ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کے دسترخوان پر جا کر کھانا کھاتے تھے ۔ایک روز ایک شخص نے کہا کہ اے اَبو ہریرہ آپ کی عجیب حالت ہے نماز حضرت علی کے پیچھے پڑھتے ہیں اور اُن ہی کے ساتھ ہوکر لڑتے ہیں اور کھانا یہاں آکر کھاتے ہیں۔ حضرت اَبوہریرہ نے کہا کہ نماز اُنہیں کے پیچھے اچھی ہوتی ہے اور خلیفہ ٔ برحق وہی ہیںلہٰذا جہاد بھی اُن ہی کے ساتھ ہو کر اچھا ہے اِس لیے نماز بھی وہیں پڑھتا ہوں اور جہاد بھی اُن ہی کے ساتھ ہو کر کرتا ہوں مگر کھانا تمہارے یہاں اچھا ہوتا ہے لہٰذا کھانا تمہارے یہاں آکر کھاتا ہوں، حضرت معاویہ سنتے رہے اور مسکراتے رہے۔ ( تطہیر الجنان)
دروانِ جنگ یہ خبر آئی کہ مضافات ِرُوم میں کوئی چھوٹی سی ریاست عیسائیوں کی جو باقی رہ گئی تھی اُس نے دیکھا کہ اِس وقت مسلمانوں میں دو فریق ہوگئے ہیں اور آپس میں لڑ رہے ہیں، یہ بڑا اچھا موقع ہے کہ مدینہ منورہ پر قبضہ کر لیا جائے چنانچہ اُس نے تیاری شروع کردی، حضرت معاویہ نے فورًا اُس کو خط لکھا کہ '' اے رُومی کتے  !  توہماری آپس کی لڑائی سے فائدہ نہیں اُٹھا سکتا، جس وقت تو مدینہ کی طرف رُخ کرے گا تو خدا کی قسم علی کے لشکر سے جو پہلا سپاہی تیری سرکوبی کے لیے نکلے گا اُس کا نام معاویہ بن اَبی سفیان ہوگا۔'' اِس خط کے پہنچنے پر اُس عیسائی کی ہمت پست ہوگئی۔ (تاریخ طبری)
لڑائی کے بعد حضرت علی سے حضرت معاویہ کے متعلق اور حضرت معاویہ سے حضرت علی کے متعلق اچھے کلمات منقول ہیں۔ حضرت علی نے فرمایا کہ اے لوگو  !  معاویہ کی حکومت کو برا نہ سمجھو، خدا کی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 جدید اُصول بھی ''وحی'' کے تابع : 9 4
6 اَخلاقی ضرورت : 10 4
7 بصرہ میں وبائی حملہ : 11 4
8 جسے خدا رکھے اُسے کون چکھے ! 11 4
9 یہ کام ثواب کیسے بن سکتا ہے ؟ 12 4
10 خرچ بھی رُعب بھی : 13 4
11 اَولاد کے لیے بہترین تحفہ : 14 4
12 اَدب سکھانا واجب ہے : 14 4
13 دِل میں اللہ کا خوف بٹھائو : 14 4
14 اِسلام کیا ہے ؟ 16 1
15 آٹھواں سبق : معاشرت کے اَحکام و آداب اور باہمی حقوق 16 14
16 بڑوں کے چھوٹوں پر اور چھوٹوں کے بڑوں پر عام حقوق : 16 14
17 پڑوسی کے حقوق : 16 14
18 قصص القرآن للاطفال 19 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 19 18
20 ( بنی اِسرائیل کی گائے کا واقعہ ) 19 18
21 سیرت خُلفا ئے راشد ین 23 1
22 اَمیر المومنین حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہ 23 21
23 حالات قبل اِسلام وبعد اِسلام : 24 21
24 حضرت علی کے فضائل و مناقب : 25 21
25 حضرت علی مرتضیٰ کی خلافت : 27 21
26 جنگ ِ جمل : 28 21
27 جنگ ِ صفین : 32 21
28 حضرت علی رضی اللہ عنہ کی شہادت : 34 21
29 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض اَوصاف : 36 21
30 حضرت علی مرتضیٰ کے بعض کلمات ِ طیبات : 37 21
31 اِسلامی معاشرت 45 1
32 میاں بیوی کے تعلقات : 45 31
33 شوہر کے لیے نبوی ہدایات : 46 31
34 حاصلِ مطالعہ 49 1
35 حضرت اَبو عبیدہ نے لیا ہوا جزیہ واپس کردیا : 49 34
36 صحابۂ کرام کی مذہبی رَواداری کا مظاہرہ : 50 34
37 کنگ فہد کمپلیکس میں مصحف ِتاج کی طباعت 52 1
38 مصحف ِتاج اور قرآن کمپلیکس کا نظامِ مراجعت : 54 37
39 مصحف ِتاج کی مراجعہ کمیٹی کے اَرکان : 54 37
40 مصحف ِتاج کے مراجعہ کا طریقۂ کار : 55 37
41 ایک علمی لطیفہ : 56 37
42 دُوسرا علمی لطیفہ : 56 37
43 تیسرا علمی لطیفہ : 56 37
44 وفیات 59 1
45 بقیہ : اِسلامی معاشرت 60 31
46 اَخبار الجامعہ 61 1
47 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter