Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2014

اكستان

63 - 65
سے پشاور کے لیے روانہ ہوئے اور تقریبًا ساڑھے چاربجے حیات آباد میں جناب خالد خان صاحب کی رہائش گاہ پہنچے اور وہیں حسب ِسابق قیام فرمایا۔
 ١٩مئی کو صبح ناشتہ کے بعد جامعہ کے طالب علم مولانا دین محمد صاحب کے ساتھ جامعہ علوم القرآن والسنة نمک منڈی میں گیارہ بجے پہنچے جہاں آپ نے علماء و طلباء سے خطاب فرمایا اور فارغ التحصیل طلباء کی دستار بندی بھی فرمائی اور وہیں نمازِ ظہر اَدا کی پھر وہاں سے تین بجے کے بعد خالد صاحب کے ہمراہ اُن کے آبائی گاؤں لنڈیواہ لکی مروت کے لیے روانہ ہوئے اور ساڑھے سات بجے حاجی اَمان اللہ  خان صاحب مدظلہم کی رہائش گاہ پہنچے اور وہیں رات کا قیام فرمایا۔ 
اگلے روز ٢٠ مئی کو صبح ناشتے کے بعد جامعہ مدنیہ جدید کے فضلاء مولانا عبدالستا صاحب اور مولانا  عبدالجبار صاحب کی دعوت پر اُن کے مدرسہ منہاج العلوم ڈومیل کے لیے روانہ ہوئے اور گیارہ بجے وہاں پہنچے جہاں حضرت کا پر تپاک اِستقبال کیا گیا یہاںحضرت صاحب نے خطاب فرمایا اورچودہ حفاظ ِکرام کی  رُومال پوشی کے بعد اِختتامی دُعا فرمائی۔ یہاں سے فراغت کے بعد جامعہ مدنیہ جدید کے فاضل مولانافرید اللہ صاحب کے اِصرار پر اُن کے گاؤں تل عمر زئی کے لیے اَڑھائی بجے روانہ ہوئے اور ساڑھے تین بجے وہاں پہنچے اور ایک تقریب میں اَمن اور بھائی چارے کے موضوع پر خطاب فرمایا۔ اِس کے بعد تقریبًا چار بجے کے بعد روانہ ہوئے اور پانچ بجے تبلیغی مرکز لکی مروت پہنچے اور وہاں بیان فرمایا اور آخر میں دُعا بھی فرمائی۔ اِس کے بعد جامعہ خالد بن ولید اور جامعہ خدیجہ الکبری کے اَساتذہ کے اِصرار پر مچن خیل تشریف لے گئے اور جامعہ خالد بن ولید میںدونوں مدارس کے لیے دُعا فرمائی اور نمازِ عصر اَدا کی اور پھر اِجازت چاہی اور خوشاب کے لیے روانہ ہوگئے اورتقریبًا رات بارہ بجے قاری سعید اَحمد صاحب دامت برکاتہم کی قیام گاہ پہنچے اور حسب ِسابق وہیں قیام فرمایا۔ 
اگلے روز٢١مئی کوناشتہ کے بعد تقریبًا دس بجے اِجازت طلب کی اور بھائی رضوان صاحب کے اِصرار پر اُن کے گھر دُعا کے لیے تشریف لے گئے وہاں دُعا فرمائی اور ساڑھے دس بجے واپس لاہور کے لیے روانہ ہوئے ،دوپہر تقریبًا اَڑھائی بجے بخیریت و عافیت جامعہ مدنیہ جدید پہنچ گئے،والحمد للہ۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 9 1
5 معاشرہ کو ''سلجھانا''اُس کو'' متمول'' کرنے سے زیادہ اہم ہے : 10 4
6 ''غریب''مانتا ہے ''متمول''اَکڑتا ہے : 11 4
7 نبی علیہ السلام نے عوام کی ''فکری اِصلاح'' فرمائی : 11 4
8 شروع میں شراب حرام نہ تھی، غزوۂ اُحد میںہدایات کی خلاف ورزی کی وجہ : 11 4
9 ہدایت کی خلاف ورزی مالِ غنیمت کے لالچ میں نہ تھی بلکہ...... : 12 4
10 دِن دہاڑے ڈاکہ مارنے والا مومن نہیں : 13 4
11 خیانت کرنے والا مومن نہیں : 13 4
12 اِرشادات کا مطلب ؟ : 13 4
13 ''خوارِج'' بہک گئے : 14 4
14 ''معتزلہ ''بہک گئے : 14 4
15 مثال سے وضاحت : 15 4
16 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
17 پانچواں سبق : حج 18 16
18 حج کی فرضیت : 18 16
19 حج کی فضیلتیں اور برکتیں : 19 16
20 حج کی نقد لذتیں : 19 16
21 اِسلام کی پانچ بنیادیں : 20 16
22 قصص القرآن للاطفال 21 1
23 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 21 22
24 ( حضرت اِبراہیم علیہ السلام ) 21 22
25 تعلیم النسائ 27 1
26 زنانہ اسکول قائم کرانے کی شرائط اور بہتر شکل 27 25
27 حضرت تھانوی کے قائم کردہ زنانہ اسکول کی صورت : 27 25
28 لڑکیوں وعورتوں کی تعلیم کے طریقے : 28 25
29 شادی شدہ عورتوں کی تعلیم کا طریقہ : 28 25
30 سیرت خُلفا ئے راشد ین 29 1
31 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 29 30
32 حضرت عثمان کے عہد ِخلافت کی فتوحات : 29 30
33 قسم اَوّل : 29 30
34 قسم دوم : 30 30
35 ''علم'' مقدم ہے'' عمل'' پر 33 1
36 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 46 1
37 قرآن و حدیث کے نام پر فرقہ واریت : 46 36
38 اِسلامی معاشرت 50 1
39 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 50 38
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 51 36
41 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 52 1
42 اہلِ قبور کے لیے پڑھ کر ثواب کرنے کی فضیلت : 52 41
43 فجر کی نماز کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 53 41
44 رات کو سوتے وقت پڑھنے کی فضیلت : 53 41
45 نماز ِ عشاء کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 54 41
46 نمازِ مغرب کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 54 41
47 شب ِبراء ت میں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے 55 1
48 شب ِ براء ت کی مسنون دُعا : 56 47
49 رمضان المبارک کی آمد پر سرکارِ دو عالم ۖ کا خطبہ اِستقبالیہ 57 47
50 بقیہ : ''علم'' مقدم ہے'' عمل'' پر 58 35
51 حاصلِ مطالعہ 59 1
52 بے علمی کے باوجود بڑے بڑے الفاظ بولنے کا نتیجہ : 59 51
53 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter