Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2014

اكستان

31 - 65
عبداللہ بن سعد (رضی اللہ عنہ) کا سر لائے گا اُس کو ایک لاکھ اَشرفیاں دی جائیں گی اور جرجیر کی لڑکی کی شادی اُس سے ہوگی۔ حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے فورًا اِس کے جواب میں اِعلان دیا کہ جو شخص جر جیر کا سر کاٹ کر لائے گا اُس کو ایک لاکھ اَشرفیاں دی جائیں گی اور جرجیر کی لڑکی اُس کے حوالے کی جائے گی۔ 
اِس کے بعد حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے فوج کے دو حصے کیے، ایک حصہ کو حکم دیا کہ اپنے خیموں میں آرام کریں اور دُوسرے حصے کو لے کر میدانِ جنگ میں گئے، جب دوپہر کو حسب ِ معمول لڑائی ختم ہونے کا وقت آیا اور دونوں لشکر میدانِ جنگ سے واپس ہوئے تو حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے اُس حصہ فوج کو جو اَب تک آرام کر رہاتھا میدانِ جنگ میںآنے کا حکم دیا چنانچہ اُس فوج نے میدان میں پہنچ کر اِن ملعونوں کو آرام بھی نہ کرنے دیا، وہ لڑائی ہوئی کہ کافروں کے حوصلے پست ہوگئے اور جر جیر خود حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ سے قتل ہوا اور اُس کی فوج میں ہزیمت شروع ہوئی، بے شمار کافر تہ تیغ ہوئے۔ اِس قدر مالِ غنیمت حاصل ہوا کہ خمس جدا کرنے کے بعد فی سوار تین ہزار اَشرفیاں اور فی پیادہ ایک ہزار اَشرفیاں تقسیم ہوئیں اور حسب ِاعلان ایک لاکھ اَشرفیاں اور جرجیر کی لڑکی حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کو ملی۔ 
اِس لڑائی کو حَرْبُ الْعَبَادِلَہْ  اِس وجہ سے کہتے ہیں کہ سردارِ فوج حضرت عبداللہ بن سعد اور میمنۂ لشکر حضرت عبداللہ بن عمر اور میسرہ پر عبداللہ بن زبیر   اور مقدمۂ لشکر پر عبداللہ بن عباس تھے۔ 
فتح اَفریقہ کے بعد اِسلامی فوجیں بجانب مغرب بڑھیں، وہاں بھی بڑی جنگ ِ عظیم پیش آئی بالآخر طرابلس واُندلس اور مغرب کے تمام شہر مسلمانوں کے قبضہ میںآگئے اور دین ِ پاک کاجاہ وجلال مغرب میں چمکنے لگا۔ 
بحری لڑائیاں جن سے اَب تک مسلمان ناواقف تھے، پہلے دونوں خلیفہ کے زمانے میں کوئی بحری جنگ ہی نہیں ہوئی تھی بالکل نیا کام تھا۔ حضرت فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ نے قیصر رُوم کی شوکت کو پامال کر دیا تھا مگر پھر بھی کچھ وجود قیصر کا باقی تھا اور ساحلی مقامات پر اُس کی حکومت قائم تھی، سب سے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 9 1
5 معاشرہ کو ''سلجھانا''اُس کو'' متمول'' کرنے سے زیادہ اہم ہے : 10 4
6 ''غریب''مانتا ہے ''متمول''اَکڑتا ہے : 11 4
7 نبی علیہ السلام نے عوام کی ''فکری اِصلاح'' فرمائی : 11 4
8 شروع میں شراب حرام نہ تھی، غزوۂ اُحد میںہدایات کی خلاف ورزی کی وجہ : 11 4
9 ہدایت کی خلاف ورزی مالِ غنیمت کے لالچ میں نہ تھی بلکہ...... : 12 4
10 دِن دہاڑے ڈاکہ مارنے والا مومن نہیں : 13 4
11 خیانت کرنے والا مومن نہیں : 13 4
12 اِرشادات کا مطلب ؟ : 13 4
13 ''خوارِج'' بہک گئے : 14 4
14 ''معتزلہ ''بہک گئے : 14 4
15 مثال سے وضاحت : 15 4
16 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
17 پانچواں سبق : حج 18 16
18 حج کی فرضیت : 18 16
19 حج کی فضیلتیں اور برکتیں : 19 16
20 حج کی نقد لذتیں : 19 16
21 اِسلام کی پانچ بنیادیں : 20 16
22 قصص القرآن للاطفال 21 1
23 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 21 22
24 ( حضرت اِبراہیم علیہ السلام ) 21 22
25 تعلیم النسائ 27 1
26 زنانہ اسکول قائم کرانے کی شرائط اور بہتر شکل 27 25
27 حضرت تھانوی کے قائم کردہ زنانہ اسکول کی صورت : 27 25
28 لڑکیوں وعورتوں کی تعلیم کے طریقے : 28 25
29 شادی شدہ عورتوں کی تعلیم کا طریقہ : 28 25
30 سیرت خُلفا ئے راشد ین 29 1
31 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 29 30
32 حضرت عثمان کے عہد ِخلافت کی فتوحات : 29 30
33 قسم اَوّل : 29 30
34 قسم دوم : 30 30
35 ''علم'' مقدم ہے'' عمل'' پر 33 1
36 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 46 1
37 قرآن و حدیث کے نام پر فرقہ واریت : 46 36
38 اِسلامی معاشرت 50 1
39 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 50 38
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 51 36
41 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 52 1
42 اہلِ قبور کے لیے پڑھ کر ثواب کرنے کی فضیلت : 52 41
43 فجر کی نماز کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 53 41
44 رات کو سوتے وقت پڑھنے کی فضیلت : 53 41
45 نماز ِ عشاء کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 54 41
46 نمازِ مغرب کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 54 41
47 شب ِبراء ت میں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے 55 1
48 شب ِ براء ت کی مسنون دُعا : 56 47
49 رمضان المبارک کی آمد پر سرکارِ دو عالم ۖ کا خطبہ اِستقبالیہ 57 47
50 بقیہ : ''علم'' مقدم ہے'' عمل'' پر 58 35
51 حاصلِ مطالعہ 59 1
52 بے علمی کے باوجود بڑے بڑے الفاظ بولنے کا نتیجہ : 59 51
53 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter