Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2014

اكستان

16 - 65
کردیا اور اَعمال کے وزن کرنے کا اِنکار کر دیا کہ یہ کیسے وزن ہوسکتے ہیں عمل کون سی چیز ہے ،رہتا ہے کہاں باقی، جو وزن ہوگا حالانکہ اَب چیزیں نکل بھی آئی ہیں سائنسی ایسی جن میں عمل محفوظ رہتا ہے   فلم بن جاتی ہے دوہرائی جاسکتی ہے دکھائی جا سکتی ہے۔ تووہ اَعمال جو موجود چلے آتے ہیں یا جو کچھ  آپ کرتے ہیں وہ سب موجود ہیں اُس میں اللہ تعالیٰ جان پیدا فرما دیتے ہیں ،وہ (عمل) قبر میں بلکہ ساتھ بھی آتا ہے وہ رہے گا ساتھ اور اچھے اَعمال اگر ہیں تو وہ کہے گا کہ مجھے تجھے دیکھ کر خوشی ہورہی ہے سکون ہوتا ہے تووہ جواب دیتا ہے کہ میں تیرا عمل ہوں اور تیرے ساتھ ہی رہوں گاتو عذاب یاسوالِ قبر کا ذکروہ اَحادیث میں بہت آیا ہے۔ 
ایک دفعہ رسول اللہ  ۖ  کہیں تشریف لے جا رہے تھے آپ کی سواری جو تھی بِدکی تو اُس پر اِرشاد فرمایا  یَہُوْد تُعَذَّبُ فِیْ قُبُوْرِہَا   ١    یہ یہودی ہیں اِن کو عذاب ہو رہا ہے قبر میں۔اِسی طرح اور جگہ گئے دو قبریں دیکھیں آپ نے اور فرمایا کہ اِن کو عذاب ہورہا ہے اور  وَمَا یُعَذَّبَانِ فِیْ کَبِیْرٍ   ٢    کبیرہ گناہ میں نہیں یا بڑے مشکل گناہ میں نہیں ،بچنا ممکن تھا لیکن یہ بچے نہیں اُس سے ،ایک یہ کہ اپنے پیشاب کی چھینٹوں سے نہیں بچتا تھا اور دُوسرا چغل خوری کرتا تھا یہ چیز تھی جس پر عذاب ہے پھر آپ نے ایک شاخ لی اُس کے دو ٹکڑے کیے اور ایک اِس میں اور ایک اِس میں گاڑ دی اور حدیث شریف میں آتا ہے کہ یہ بھی فرمایا کہ میں نے دُعا کی ہے کہ جب تک یہ رہیں اِن کے اُوپر سے عذاب ہٹا دیا جائے۔ 
 اِنسان کو جو کچھ کیفیات ہوتی ہیں یہ ضروری نہیں ہے کہ اُس میں آدمی سچ مچ اُٹھ کر بیٹھے اور   خواب دیکھتا ہے اور خواب بیان کرتا ہے اور اُس میں کہتا ہے یوں ہوا یوں ہوا یوں ہوا اور بعض دفعہ اُٹھتا ہے اُس کے اَثرات بھی ہوتے ہیں تو ایسی چیزیں جو ہم سے مخفی ہیں اور رسول اللہ  ۖ  نے بتلائی ہیںتو بتلائی ہی اِس لیے ہیں کہ ہم سے مخفی ہیں آپ کے اِرشادات کا مطلب ہی یہی ہے کہ ہمیں اُس کا پتہ نہیں چلتا ،ہوتی ہیں وہ ،وجود ہے اُن کا تو ''معتزلہ'' جو تھے اُنہوں نے اِس سے بھی آگے بڑھ کر یہ ہی کہہ دیا کہ ہیں ہی نہیں یہ چیزیں کیونکہ عقل میں نہیں آتیں۔ 
  ١   بخاری شریف  کتاب الجنائز رقم الحدیث ١٣٧٥    ٢  بخاری شریف  کتاب الوضوء رقم الحدیث  ٢١٦
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 9 1
5 معاشرہ کو ''سلجھانا''اُس کو'' متمول'' کرنے سے زیادہ اہم ہے : 10 4
6 ''غریب''مانتا ہے ''متمول''اَکڑتا ہے : 11 4
7 نبی علیہ السلام نے عوام کی ''فکری اِصلاح'' فرمائی : 11 4
8 شروع میں شراب حرام نہ تھی، غزوۂ اُحد میںہدایات کی خلاف ورزی کی وجہ : 11 4
9 ہدایت کی خلاف ورزی مالِ غنیمت کے لالچ میں نہ تھی بلکہ...... : 12 4
10 دِن دہاڑے ڈاکہ مارنے والا مومن نہیں : 13 4
11 خیانت کرنے والا مومن نہیں : 13 4
12 اِرشادات کا مطلب ؟ : 13 4
13 ''خوارِج'' بہک گئے : 14 4
14 ''معتزلہ ''بہک گئے : 14 4
15 مثال سے وضاحت : 15 4
16 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
17 پانچواں سبق : حج 18 16
18 حج کی فرضیت : 18 16
19 حج کی فضیلتیں اور برکتیں : 19 16
20 حج کی نقد لذتیں : 19 16
21 اِسلام کی پانچ بنیادیں : 20 16
22 قصص القرآن للاطفال 21 1
23 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 21 22
24 ( حضرت اِبراہیم علیہ السلام ) 21 22
25 تعلیم النسائ 27 1
26 زنانہ اسکول قائم کرانے کی شرائط اور بہتر شکل 27 25
27 حضرت تھانوی کے قائم کردہ زنانہ اسکول کی صورت : 27 25
28 لڑکیوں وعورتوں کی تعلیم کے طریقے : 28 25
29 شادی شدہ عورتوں کی تعلیم کا طریقہ : 28 25
30 سیرت خُلفا ئے راشد ین 29 1
31 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 29 30
32 حضرت عثمان کے عہد ِخلافت کی فتوحات : 29 30
33 قسم اَوّل : 29 30
34 قسم دوم : 30 30
35 ''علم'' مقدم ہے'' عمل'' پر 33 1
36 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 46 1
37 قرآن و حدیث کے نام پر فرقہ واریت : 46 36
38 اِسلامی معاشرت 50 1
39 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 50 38
40 بقیہ : فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 51 36
41 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 52 1
42 اہلِ قبور کے لیے پڑھ کر ثواب کرنے کی فضیلت : 52 41
43 فجر کی نماز کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 53 41
44 رات کو سوتے وقت پڑھنے کی فضیلت : 53 41
45 نماز ِ عشاء کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 54 41
46 نمازِ مغرب کے بعد پڑھنے کی فضیلت : 54 41
47 شب ِبراء ت میں کیا کرنا چاہیے اور کن کاموں سے بچنا چاہیے 55 1
48 شب ِ براء ت کی مسنون دُعا : 56 47
49 رمضان المبارک کی آمد پر سرکارِ دو عالم ۖ کا خطبہ اِستقبالیہ 57 47
50 بقیہ : ''علم'' مقدم ہے'' عمل'' پر 58 35
51 حاصلِ مطالعہ 59 1
52 بے علمی کے باوجود بڑے بڑے الفاظ بولنے کا نتیجہ : 59 51
53 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter