Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2013

اكستان

9 - 64
زیادہ) دَس فیصد،یہ سوفیصد اَور دو سو فیصد یعنی لالچ کی کوئی حد نہیں ،یہ کیا ہے  ؟  یہ خرابی ہے اَخلاقی جس میں پوری قوم مبتلا ہے اَور اِس کی اِصلاح کی طرف توجہ نہیں کی اَور اِس کی اِصلاح ہو گی تو حکام ہی سے ہوگی ،پہلے وہ اِسلام پر عمل کریں تو سب چل پڑیں گے اُسی راستے پر۔ یہاں ایک(اَفسر) تھے مسعود کھدر پوش، اِنتقال ہو گیا اُن کا ،جس شعبے میں وہ جاتے تھے اُن کے ماتحت سارے لوگ کھدر ہی پہنے لگ گئے کیونکہ وہ پہن رہا ہے کھدر تو جو وضع قطع جو اَطوار جو طریقے اُوپر والوں کے ہوں گے وہ نیچے تک آئیں گے۔ 
٭  صحابی پوچھتے ہیں  اَیُّ الِْایْمَانِ  اَفْضَلُ  اِسلام تو کہتے ہیں زبان سے کلمہ پڑھنے کو اَور اِیمان اُس کے بعد کا دَرجہ ہے کہ وہ دِل میں رَچنے لگا جب دِل میں رَچ جائے تو پھر اِیمان کا دَرجہ ہوجاتا ہے۔ وہ پوچھتے ہیں  اَیُّ الِْایْمَانِ  اَفْضَلُ  یعنی اِیمان کے کاموں میں کون سا کام اَفضل ہے۔  (تو صحابی کے سوال میں) اَیُّ الِْایْمَانِ ہے ، اَیُّ اِیْمَانٍ  نہیں ہے   تو  اَیُّ الِْایْمَانِ کا ترجمہ ہوگا اِیمان کے اَعمال میں سے یا اَجزا میں سے کون سا عمل اَچھا ہے  ؟
قَالَ خُلُقُ حَسَن  اِرشاد فرمایا اَچھا اَخلاق۔ ہمارے یہاں اَخلاق کا کوئی وزن نہیں ہے گالیاں دیتے رہتے ہیں بد تمیزی کرتے رہتے ہیں بچے آپس میں اَور بچے اَور بڑے اَور گلیوں میں اَور گھروں میں بھی۔ اِسلام نے یہ منع فرمایا ہے اَچھے اَخلاق کی بس تعلیم فرمائی۔
باپ کا بیٹے کے لیے تحفہ  :
 بلکہ یہ بھی ہے کہ آقائے نامدار  ۖ  نے فرمایا کہ کسی باپ کااَپنی اَولاد کے لیے اِس سے اَچھا کوئی تحفہ نہیں ہے کہ وہ اُسے اَچھا اَدب تعلیم دے اَچھا طریقہ تعلیم دے، یہ ایک تحفہ ہے۔
٭  صحابی نے دَریافت کیا کہ  اَیُّ الصَّلٰوةِ اَفْضَلُ نمازوں میں کون سی نماز اَفضل ہے  یا  نماز کے اَجزا میں کون سا جز اَفضل ہے  ؟  
تو اِرشاد فرمایا  طُوْلُ الْقُنُوْتِ یعنی نماز میں دیر تک کھڑے رہنا، دیر تک کھڑے رہنا کب ہوگا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''سچا وعدہ ''تجارت کی ضرورت ہے چاہے مسلمان ہو یاکافر : 8 3
5 تجارت میں نفع کی حد : 8 3
6 قرآن کا معجزہ : 11 3
7 کیا اِنسان چاند پر پہنچ سکتا ہے ؟ 14 1
8 'سَمَاء ''کی تشریح : 17 7
9 ''فَلَکْ''کی تشریح : 18 7
10 اِنسان کی چاند تک رسائی : 19 7
11 فوائد ِ ضروریہ : 21 7
12 ''رُوحانی قوت ''خیالی قوت سے بڑھ کر ہے : 22 7
13 سفرِ معراج،وقت و مسافت : 23 7
14 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان پر زِندہ اُٹھایا جانا : 23 7
15 پردہ کے اَحکام 27 1
16 بد نگاہی و بد فعلی کا بیان 27 15
17 اَمرد یعنی بے ریش خوبصورت لڑکے سے اِحتیاط : 27 15
18 اَمردوں سے قرآن یا نعت سننا : 27 15
19 عورتوں کی طرح اَمردوں کو پردہ کا حکم کیوں نہیں : 28 15
20 بدنگاہی کا مرض : 28 15
21 بدنگاہی سے بہت کم لوگ بچے ہیں : 29 15
22 بدنگاہی کا مرض بہت چھپا ہوا ہوتا ہے : 30 15
23 بدنگاہی بھی بدکاری اَور بدترین معصیت ہے : 31 15
24 اِس تعلق ِبد کا اَنجام : 32 15
25 سیرت خُلفَا ئے راشد ین 33 1
26 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 33 25
27 عہد فاروقی کی فتوحات : 33 25
28 فتح ِ اِیران : 34 25
29 فتح رُوم و شام : 41 25
30 محرم الحرام کی فضیلت اَور منکراتِ مروجہ کی مذمت 43 1
31 قسم اَوّل کے منکرات : 45 30
32 قسم دوم کے منکرات : 47 30
33 عمار خان کا نیا اِسلام اَور اُس کی سرکوبی 50 1
34 عمار خان کے خود تراشیدہ ضابطے : 53 33
35 عمار خان کی اہل ِحق پر طعنہ زنی : 58 33
36 جاوید غامدی کی طعنہ زنی : 58 33
37 عمار خان کے طنز : 59 33
38 گلدستۂ اَحادیث 61 1
39 محض ثواب کی نیت سے سات سال اَذان دینے کی فضیلت : 61 38
40 عقیقہ ساتویں دِن کرنا مستحب ہے : 61 38
41 اَخبار الجامعہ 63 1
42 وفیات 63 1
Flag Counter