Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2013

اكستان

52 - 64
یہ لوگ آزاد غور و فکر کا طبل بجاتے ہیں لیکن دُوسرا کوئی حق بات ہی کیوں نہ بتائے یہ اِن کو  گوارا نہیں اَور اِن کی کوشش یہ ہے کہ جھوٹ یا سچ جیسے بھی ہو اُس کی بات کو ٹال دیا جائے یا مردُود بنا دیا جائے۔ اہلِ علم اَور اہلِ حق میں سے کوئی کچھ کہہ بیٹھے اَور اُس میں رائی برابر بھی کچھ کہنے کی گنجائش مِل جائے تو رائی کا پہاڑ بنا کر پیش کریں اَور اہلِ حق کے خلاف خوب پروپیگنڈا کریں ۔
آزاد غور و فکر کے لیے عمار خان کو جاوید غامدی کی شاگردی اِختیار کرنا پڑی۔ ظاہر ہے کہ آزادانہ غور و فکر کے لیے ایسے لوگوں کی شاگردی ضروری ہے جو غور و فکر میں آزاد ہیں اَور اُصول و فروع اِیجاد کرنے میں ائمہ مجتہدین کے اُصول کے پابند نہیں۔ اِسی آزادانہ غور و فکر کے نتیجے میں حاصل ہونے والے کچھ اُصول اپنی کتاب '' حدود و تعزیرات'' میں ذکر کیے ہیں۔ اُن کا جواب ہم نے اپنے ایک کتابچے بنام '' مقامِ عبرت'' میں شائع کیا پھر اللہ تعالیٰ کے کرنے سے ایسے حالات بنے کہ عمار خان  کے اَور مضامین کے خلاف بھی لکھنا پڑا۔ اَب اِس کا داعیہ پیدا ہوا کہ اِن سب مضامین کو یکجا شائع کیا جائے۔ اِس داعیے کو دیکھتے ہوئے ضرورت محسوس ہوئی کہ ''مقامِ عبرت'' میں ہم نے اِختصار سے کام لیا تھا جس کا عمار خان نے غلط فائدہ اُٹھایا لہٰذا اُس کی جگہ ایک ایک بات کو تفصیل سے لکھا جائے، اِس طرح ''مقامِ عبرت ''کا دُوسرا اَیڈیشن وجود میں آیا۔
مولانا زاہد الراشدی صاحب سے ہمیں شکوہ ہے کہ جب وہ سنت کا وہ معنی لیتے ہیں جو چودہ سو سال سے چلا آ رہا ہے اَور جب اِجماعی تعامل اَور اہلِ سنت کے مسلَّمات کے وہ قائل ہیں تو اُنہیں اَندازہ تو ہوگا کہ عمار خان کی کون سی بات درست ہے اَور کون سی غلط ہے۔ لیکن مولانا اپنی رائے دینے کے بجائے آزاد غور و فکر کے نام پر دُوسروں کو لڑا کر اَور اُلجھا کر خود تماشا دیکھتے ہیں۔ 
مولانا کو جاوید غامدی اَور عمار خان سے ہمدردی ہے لیکن دُوسرے عام و خاص مسلمانوں سے اَور دین ِحق سے وہ اِس طرح ہمدردی کااَور حدیث '' اَلدِّیْنُ  النَّصِیْحَہْ '' پر کلی عمل کا مظاہرہ نہیں کررہے حالانکہ عمار خان نے ذرا ذرا سی مثالیں دے کر کسی بھی مناسبت کے بغیر محض اپنے اِجتہاد کے لیے ہادم دین ضابطے نکالے ہیں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''سچا وعدہ ''تجارت کی ضرورت ہے چاہے مسلمان ہو یاکافر : 8 3
5 تجارت میں نفع کی حد : 8 3
6 قرآن کا معجزہ : 11 3
7 کیا اِنسان چاند پر پہنچ سکتا ہے ؟ 14 1
8 'سَمَاء ''کی تشریح : 17 7
9 ''فَلَکْ''کی تشریح : 18 7
10 اِنسان کی چاند تک رسائی : 19 7
11 فوائد ِ ضروریہ : 21 7
12 ''رُوحانی قوت ''خیالی قوت سے بڑھ کر ہے : 22 7
13 سفرِ معراج،وقت و مسافت : 23 7
14 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان پر زِندہ اُٹھایا جانا : 23 7
15 پردہ کے اَحکام 27 1
16 بد نگاہی و بد فعلی کا بیان 27 15
17 اَمرد یعنی بے ریش خوبصورت لڑکے سے اِحتیاط : 27 15
18 اَمردوں سے قرآن یا نعت سننا : 27 15
19 عورتوں کی طرح اَمردوں کو پردہ کا حکم کیوں نہیں : 28 15
20 بدنگاہی کا مرض : 28 15
21 بدنگاہی سے بہت کم لوگ بچے ہیں : 29 15
22 بدنگاہی کا مرض بہت چھپا ہوا ہوتا ہے : 30 15
23 بدنگاہی بھی بدکاری اَور بدترین معصیت ہے : 31 15
24 اِس تعلق ِبد کا اَنجام : 32 15
25 سیرت خُلفَا ئے راشد ین 33 1
26 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 33 25
27 عہد فاروقی کی فتوحات : 33 25
28 فتح ِ اِیران : 34 25
29 فتح رُوم و شام : 41 25
30 محرم الحرام کی فضیلت اَور منکراتِ مروجہ کی مذمت 43 1
31 قسم اَوّل کے منکرات : 45 30
32 قسم دوم کے منکرات : 47 30
33 عمار خان کا نیا اِسلام اَور اُس کی سرکوبی 50 1
34 عمار خان کے خود تراشیدہ ضابطے : 53 33
35 عمار خان کی اہل ِحق پر طعنہ زنی : 58 33
36 جاوید غامدی کی طعنہ زنی : 58 33
37 عمار خان کے طنز : 59 33
38 گلدستۂ اَحادیث 61 1
39 محض ثواب کی نیت سے سات سال اَذان دینے کی فضیلت : 61 38
40 عقیقہ ساتویں دِن کرنا مستحب ہے : 61 38
41 اَخبار الجامعہ 63 1
42 وفیات 63 1
Flag Counter