Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور نومبر 2013

اكستان

15 - 64
اَور   سُورۂ  اِذَا السَّمَآئُ النْشَقَّتْ   میں اِرشاد ہے  : 
( وَالْقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَ ۔ لَتَرْکَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ ۔ فَمَا لَھُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَ )  ١  
یعنی تم آسمان میں دَرجہ بدرجہ (چڑھو گے) سوار ہوگے۔ اُنہیں (منکرین کو) کیا ہوا ہے کہ وہ اِیمان نہیں لاتے۔'' 
اِس سے آگے آیت ِسجدہ ہے جو اِس بات کی علامت ہے کہ یہ ایک خاص چیز ہے اَور خدا کی قدرت کی خاص نشانی ہے کہ چھوٹے سے اِنسانی دماغ میں یہ صلاحیتیں ودِیعت فرمائیں جن سے وہ آسمان کی طرف اِتنی پرواز کر سکے۔ کرۂ اَرضی سے کرۂ قمری پر جانا ایک عظیم کام ہے اِنسان نے اِس کا منصوبہ زمین پر رہتے ہوئے بنایا ہے نیز اِس آیت ِ مبارکہ سے یہ صاف معلوم ہوتا ہے کہ اِنسان چاند کی طرف سفر کرے گا اَور اُس میں کامیاب ہوگا۔ واللہ اعلم 
اَلبتہ سورۂ ملک کی آیتیں بظاہر مشکل الحل نظر آتی ہیں فرمایا گیا ہے  : 
( اَلَّذِیْ خَلَقَ سَبْعَ سَمٰوَاتٍ طِبَاقًا مَّا تَرٰی فِیْ خَلْقِ الرَّحْمٰنِ مِنْ تَفَاوُتٍ فَارْجِعِ الْبَصَرَ ھَلْ تَرٰی مِنْ فُطُوْرٍ ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ کَرَّتَیْنِ یَنْقَلِبْ اِلَیْکَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَّھُوَ حَسِیْر۔ وَلَقَدْ زَیَّنَ السَّمَآئَ الدُّنْیَا بِمَصَا بِیْحَ وَجَعَلْنٰھَا رُجُوْمًا لِّلشَّیَاطِیْنِ ) ٢
''جس نے بنائے سات آسمان تہہ پر تہہ، کیا تم رحمن کے بنانے میں کچھ فرق دیکھتے ہو (یعنی نہیں دیکھتے) پھر دوبارہ نظر دوڑاؤ کہیں تمہیں کوئی شگاف نظر آتا ہے۔ پھر لوٹا کر نظر ڈالو دو دو بار، لوٹ آئے گی تمہارے پاس تمہاری نگاہ رَد ہو کر تھک کر۔ اَور ہم نے سب سے وَرلے آسمان کو چراغوں سے رونق دی اَور ہم نے اُن کو شیطانوں کے مارنے کا ذریعہ (بھی) بنایا ہے۔ ''
اِس میں ایک اِشکال تو یہ ہے کہ آسمان کا نظر آنا ثابت ہورہا ہے حالانکہ جدید تحقیق کے مطابق وہاں تک نظر نہیں پہنچتی۔
  ١    پارہ  ٣٠  رکوع ٩    ٢   پارہ ٢٩  رکوع ١

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درسِ حدیث 6 1
4 ''سچا وعدہ ''تجارت کی ضرورت ہے چاہے مسلمان ہو یاکافر : 8 3
5 تجارت میں نفع کی حد : 8 3
6 قرآن کا معجزہ : 11 3
7 کیا اِنسان چاند پر پہنچ سکتا ہے ؟ 14 1
8 'سَمَاء ''کی تشریح : 17 7
9 ''فَلَکْ''کی تشریح : 18 7
10 اِنسان کی چاند تک رسائی : 19 7
11 فوائد ِ ضروریہ : 21 7
12 ''رُوحانی قوت ''خیالی قوت سے بڑھ کر ہے : 22 7
13 سفرِ معراج،وقت و مسافت : 23 7
14 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان پر زِندہ اُٹھایا جانا : 23 7
15 پردہ کے اَحکام 27 1
16 بد نگاہی و بد فعلی کا بیان 27 15
17 اَمرد یعنی بے ریش خوبصورت لڑکے سے اِحتیاط : 27 15
18 اَمردوں سے قرآن یا نعت سننا : 27 15
19 عورتوں کی طرح اَمردوں کو پردہ کا حکم کیوں نہیں : 28 15
20 بدنگاہی کا مرض : 28 15
21 بدنگاہی سے بہت کم لوگ بچے ہیں : 29 15
22 بدنگاہی کا مرض بہت چھپا ہوا ہوتا ہے : 30 15
23 بدنگاہی بھی بدکاری اَور بدترین معصیت ہے : 31 15
24 اِس تعلق ِبد کا اَنجام : 32 15
25 سیرت خُلفَا ئے راشد ین 33 1
26 اَمیر المؤمنین فاروقِ اَعظم عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ 33 25
27 عہد فاروقی کی فتوحات : 33 25
28 فتح ِ اِیران : 34 25
29 فتح رُوم و شام : 41 25
30 محرم الحرام کی فضیلت اَور منکراتِ مروجہ کی مذمت 43 1
31 قسم اَوّل کے منکرات : 45 30
32 قسم دوم کے منکرات : 47 30
33 عمار خان کا نیا اِسلام اَور اُس کی سرکوبی 50 1
34 عمار خان کے خود تراشیدہ ضابطے : 53 33
35 عمار خان کی اہل ِحق پر طعنہ زنی : 58 33
36 جاوید غامدی کی طعنہ زنی : 58 33
37 عمار خان کے طنز : 59 33
38 گلدستۂ اَحادیث 61 1
39 محض ثواب کی نیت سے سات سال اَذان دینے کی فضیلت : 61 38
40 عقیقہ ساتویں دِن کرنا مستحب ہے : 61 38
41 اَخبار الجامعہ 63 1
42 وفیات 63 1
Flag Counter