بات چیت کو ناپسند کرتے۔ سوتے وقت قرآن مجید کی کوئی سورت پڑھ کر سوتے، دعا پڑھتے، دائیں کروٹ ہوتی اور دایاں ہاتھ دائیں رخسار کے نیچے ہوتا، آنکھ کھلتی تو پہلے دعا پڑھتے(1) دو وقت کھانے کا معمول تھا، دن میں پہلے پہر کے بعد اور رات میں بعد مغرب(2) دن کے کھانے کے بعد قیلولہ بھی فرمایا کرتے(3)
بچے اسلام کی نظر میں
بچے اللہ کی بڑی نعمت اور عظیم عطیہ ہیں، انسانی معاشرے میں ان کی حیثیت پھولوں اور کلیوں کی ہے ،وہ انسان کیلئے آنکھوں کی ٹھنڈک اور راحت کا زریعہ ہیں۔ اسی لئے انسانی فطرت میں صاحب اولاد بننے کا زبردست داعیہ رکھا گیا ہے ،یہ داعیہ ایک معمولی آدمی سے لے کر بڑے سے بڑے برگزیدہ انسانوں تک میں. موجود ہے۔ چنانچہ قرآن مجید میں دو اولوالعزم انبیاء حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت زکریا علیہ السلام کے سلسلہ میں زکر کیا گیا ہے کہ انہوں نے خدا سے اولاد کیلئے دعا فرمائی(الصّٰفّٰت١٠٠، مريم ٥) اور اللہ تعالیٰ نے اسے قبول فرمایا۔
پھر قدرت کا کرشمہ ہے کہ انسان جو اس دنیا میں خدا کا خلیفہ اور نمائندہ ہے (البقرة ٣٠)۔ اور جس کیلئے پوری کائنات کو مسخر کردیا گیا ہے (الجاثيه ١٣) وہ اپنے بچپن میں سب سے محتاج، کمزوعاجزوناتواں، عاجزو
_______________________________________________________
(1) سیرت النبی دوم ص ٢١٢ تا ٢١٤، معمولات، ملخصاً
(2) جیسا کہ روایات کے مجموعی مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے۔
(3) بخاری ١٢٨/١ ،باب القائلة بعد الجمعة