پیش لفظ
حضرت مولانا مفتی محمَّد ظفیر الدین صدیقی صاحب
الحمد للہ وکفی وسَلام علیٰ عبادہ الذین اصطفیٰ ۔
اسلام ایک مستقل نظام حیات کا نام ہے، جس کا کائناتِ انسانی کو اللہ تعالیٰ نے مکلف قرار دیا ہے۔ ہر وہ انسان جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول اکرم صل اللہ علیہ وسلم کو مانتا ہے اور تعلیمات کتاب و سنت پر ایمان رکھتا ہے اس پر لازم ہے کہ وہ اسلامی نظامِ حیات کو اپنائے اور اس ضابطہ کے مطابق اپنی زندگی گزارے اسی پر اس کی موت ہو۔
یہ ظاہر ہے کہ انسانی مزاج مجموعہ اضداد ہے۔ اس میں نیکی اور بھلائی جذبات بھی ہیں اور بدی اور بدخواہی کی خواہشات بھی، اس میں محبت اور الفت بھی پائی جاتی ہے اور نفرت و عداوت بھی، وہ خیر خواہی اور رواداری کو بھی پسند کرتا ہے اور اس کی فطرت میں فتنہ و فساد سے دلچسپی بھی ہے۔
اور اسی انسانی مزاج کی اصلاح کے لئےہر دور میں پیغمبر او ر رسول بھیجے گئے۔ حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر خاتم النبیاء محمد رسول اللہ تک ہزاروں نبی اور رسول آئے اور انہوں نے راہِ حق کی ہدایت کی اور ضلالت و شیطنت کی راہ سے روکا۔ اسی کے ساتھ حلال و حرام اور جائز و ناجائز میں امتیاز کرنا سکھایا۔ صراطِ مستقیم اختیار کرنے پر بشارت دی اور اس راہِ حق سے