ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013 |
اكستان |
|
کی اِس کے بعد حضرت جامعہ مطلع العلوم پہنچے جہاں جامعہ کے فاضل ناظم اعلیٰ شبانِ ختم نبوت بلوچستان مولانا محمد عثمان صاحب نے حضرت کاا ِستقبال کیا اَور جامعہ کے اَساتذہ سے ملاقات کی۔ بعد اَزاں حضرت دفتر عالمی مجلس تحفظِ ختم ِ نبوت بلوچستان آرٹ سکول روڈ پر پہنچے، دفتر میں اَمیر عالمی مجلس تحفظ ِ ختم ِ نبوت بلوچستان حضرت مولانا عبدالواحد صاحب مدظلہم اَور نائب اَمیر عالمی مجلس تحفظ ِ ختم ِ نبوت بلوچستان حضرت مولانا قاری عبداللہ صاحب منیر دامت برکاتہم اَور دُوسرے منتظمین حافظ حمزہ ملوک ،حاجی خلیل ،حاجی کالے خان، ماسٹر محمد عثمان اَور دیگر ساتھی بھی موجود تھے ۔ ٦ جون کو حضرت نے بھائی سیّد نورالہدیٰ صاحب کے گھر ناشتہ تناول فرمایا اَور براستہ کراچی واپس جانے کے لیے مطار روانہ ہوئے حضرت مطار پہنچے تو شبانِ ختم ِ نبوت کے نوجوانوں نے حضرت کو رُخصت کیا اَور گیارہ بجے کوئٹہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوئے۔ ٦ جون صبح گیارہ بجے کے جہاز سے کراچی تشریف لے آئے۔ بھائی رضوان صاحب کے ہمراہ حضرت مولانا حکیم محمد اَختر صاحب کی خانقاہ میں جاکر اُن کے صاحبزادے مولانا حکیم مظہر صاحب سے تعزیت کی۔بعد اَزاں حضرت مولانا یحییٰ صاحب مدنی رحمہ اللہ کی تعزیت کے لیے مدرسہ معہد الخلیل تشریف لے گئے اَور حضرت مولانا کے صاحبزادگان سے تعزیت کی ۔ رات کو اپنے برادرِ نسبتی جناب بھائی فیض صاحب کے گھر قیام فرمایا ۔ ٧جون کو مولانا قاری تنویر اَحمد صاحب کی دعوت پر سٹی اِسٹیشن کراچی کی جامع مسجد میں جمعہ پڑھایا اَور بعد نمازِ عشاء مسجد ِ عائشہ میں بیان فرمایا ۔٨ جون صبح آٹھ بجے بذریعہ جہاز کراچی سے لاہور بخیریت واپسی ہوئی۔ ٭٢ شعبان المعظم١٤٣٤ھ / ١٥جون ٢٠١٣ء بروز ہفتہ سے حسب ِسابق جامعہ مدنیہ جدید میں اُستاذ الحدیث حضرت مولانا محمدحسن صاحب نے دَورۂ صرف ونحو کا آغاز کیا، ملک کے چاروں صوبوں سے آنے والے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی،٤جولائی کو دورہ کا اِختتام ہوگا،اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔