ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013 |
اكستان |
|
٣ جون بروز پیر حضرت مستونگ کے لیے روانہ ہوئے راستہ میں جامعہ کے فاضل مولانا محمد عثمان صاحب کے گھر ناشتہ فرمایا بعد اَزاں جامعہ کے طالب علم بھائی دین محمد صاحب کے مدرسہ میں بھی بیان فرمایا اِس کے بعد جامعہ کے فاضل حضرت مولانا اِسحاق صاحب کی مسجد کاسنگ ِ بنیاد رکھا پھر حضرت مستونگ کے لیے روانہ ہوئے جہاں جامعہ مدنیہ جدید ے فاضل مولانا عبدالماجد صاحب کے مدرسے میں بیان فرمایا بعد اَزاں قریبی بستی میں حضرت نے جامعہ کے فاضل مولانا عبداللہ صاحب کا نکاح پڑھایا پھرعصر کے بعد جامعہ تعلیم القرآن مشرقی بائی پاس پر حضرت کابیان ہوا اَور حضرت نے رات کاکھانا جامعہ کے فاضل بھائی مولانا ساجد صاحب کے گھر تناول فرمایا۔ ٤ جون بروز منگل حضرت صاحب چمن کے لیے روانہ ہوئے حضرت نے مولانا اللہ نور صاحب کے یہاں ناشتہ تناول فرمایا، اپنی گاڑی سمیت بھائی نور الہدیٰ صاحب نیز مفتی خلیل اللہ صاحب، مفتی ولی اللہ صاحب اَور بھائی شوکت صاحب شریک ِ سفر تھے، چمن پہنچنے پر جامعہ مدنیہ جدید کے فاضل مولانا عبدالناصر صاحب نے اِستقبال کیا ۔اَلحاج علامہ عبدالغنی صاحب کے مدرسے میں حضرت نے اُن کے صاحبزادے حضرت مولانا حافظ یوسف صاحب مدظلہم سے اُن کے والد ماجد کی تعزیت کی، اِس مجلس میں مولانا محمد اَیوب صاحب ،مولانا محمد حنیف صاحب صوبائی اَمیر جمعیة علماء اِسلام نظریاتی، حضرت مولانا صلاح الدین صاحب مرکزی اَمیر جمعیة علماء اِسلام نظریاتی، حضرت مولانا محمد شفیع صاحب ضلعی اَمیر جمعیة علماء اِسلام اَور دیگر علماء شریک تھے۔ عصر سے کچھ پہلے مہمانوں کی یہ مجلس برخاست ہوئی ۔بعد اَز نمازعصر حضرت واپس کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئے، مغرب کے بعد حضرت نے کوئٹہ میں ختم ِ نبوت کانفرنس میں شرکت فرما کر بیان فرمایا اَور دُعا فرمائی حضرت نے رات کھانا مولانا حافظ آدم خاں صاحب کے گھر تناول فرمایا۔ ٥ جون بروز بدھ کوحضرت مولانا عبدالشکور صاحب مبلغ شبانِ ختم نبوت بلوچستان کے گھر ناشتہ تناول فرمایا بعد اَزاں محمدی مسجد سیٹلائٹ ٹاؤن میں حفاظ ِ قرآن کی مندیل پوشی کی تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طورپر مد عوتھے حضرت نے اِختتامی بیان فرماکر دُعا فرمائی اَور بچوں کے سروں پر مندیل پوشی