ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013 |
اكستان |
|
گئے، رات آٹھ بجے جہلم پہنچے جامعہ کے مہتمم قاری اَبوبکر صاحب نے اِستقبال کیا۔ حضرت نے فارغ التحصیل طلباء کو ختم ِ بخاری کی آخری حدیث کا مختصر دَرس دیا اَور بعد اَزاں قاری اَبوبکر صاحب کے اِصرار پر حضرت نے حاضرین سے اِیمان اَفروز بیان فرمایا، رات دو بجے بخیریت گھر پہنچے۔ ٭٢٨ مئی کو حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب جامعہ مدنیہ جدید کے فاضل مولانا محبوب صاحب کی دعوت پر دو پہر گیارہ بجے قصبہ ''وھوا'' تونسہ شریف کے لیے روانہ ہوئے۔ رات دس بجے ''وھوا'' پہنچ گئے دُوسرے روز دس بجے مدرسہ للبنات میں ختم ِ بخاری کے پروگرام میں حضرت نے آخری حدیث کا دَرس دیا۔ اسی طرح عصر کے قریب ایک اَور مدرسہ خدیجة الکبری للبنات میں بخاری شریف کے اِختتامی پروگرام میں شرکت فرما کر ''علم'' کی برکات اَور ''تکبر'' کے نقصانات سے آگاہ فرمایا۔ بعد اَزاں عصر کی نماز جامعہ فاروقیہ میں اَدا کی، میزبان اَور حاضرین کی خواہش پر حضرت نے جامعہ کی تعمیر و ترقی کے لیے دُعا فرمائی۔ اہل قصبہ نے بعد نمازِ مغرب حضرت اَقدس کا بیان جامع مسجد میں طے کیا تھا چنانچہ حضرت نے دُرو دَراز سے آئے ہوئے مجمع سے علم اَور علمائے ربانیین کی عظمت اَور علم ِ حدیث کی اہمیت پر تفصیلی اَور جامع بیان فرمایا۔ کھانے کا اہتمام ڈاکٹرحافظ حنیف صاحب نے اَپنی رہائش گاہ پر کیا تھا، فاضل جامعہ مولانا یاسر اَمین کی دعوت پر رات مدرسہ تعلیم القرآن سراجیہ وھوا میں گزاری اَور اَگلے روز ناشتہ کے بعد مولانا کی خواہش پر علماء کی مجلس میں مختصر بیان فرمایا، بعد اَزاں قصبہ وھوا کے علماء سے اِجازت چاہی ۔ ریتڑا میں بر لب ِ سڑک مولانا لقمان صاحب کے اِصرار پر مدرسہ للبنات ریتڑا میں ختم ِ بخاری کے اِختتامی پروگرام میں شرکت فرما ئی اَور مختصر بیان فرمایابعد اَزاں مولانا سے اِجازت چاہی اَور لاہور کے لیے روانہ ہوئے رات گیارہ بجے بخیریت گھر پہنچ گئے۔