Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013

اكستان

59 - 64
بعد نمازِ مغرب اِجتماع گاہ میں اَدا فرمائی۔ بعد اَزاں مولانا عبدالکبیر صاحب کے ہمراہ غنی آباد تشریف لے گئے رات کا قیام اَور طعام یہاں فرمایا۔
٢٥ مئی بروزِ ہفتہ کومدرسہ دارُالعلوم تعلیم القرآن جامعہ اُم سلمہ للبنات غنی آباد میں بیان فرمایا۔ غنی آباد سے 9:30 پر روانہ ہوئے اَور بیس بگلہ میں مدرسہ فاطمة الزہرائ میں علم کی اہمیت پر بیان فرمایا۔ علاقے کے زعماء اَور گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کے پرنسپل کے اِصرار پر چند منٹ کے لیے ''علم '' اَور ''فن'' کے دَرمیان فرق کی وضاحت فرمائی۔ بعد اَزاں حضرت اَقدس دھیر کوٹ کے راستہ سے مری کے لیے روانہ ہوگئے۔ 
واپسی پر باغ شہر کے مشہور مدرسہ تعلیم القرآن کے مہتمم حضرت مولانا اَمین الحق صاحب مدظلہم سے حضرت اَقدس نے وعدہ کیا تھا کہ میں چند منٹوں کے لیے ضرور حاضری دُوں گا اِس وعدہ کو نبھاتے ہوئے حضرت اَقدس چند منٹ کے لیے مدرسہ تعلیم القرآن تشریف لے گئے، نمازِ ظہر یہاں پر اَدا فرمائی بعد اَزاںحضرت مولانا اَمین الحق صاحب سے اِجازت چاہی اَور واپس مری کے لیے روانہ ہوئے۔
اللہ تعالیٰ بیس بگلہ کے رُفقاء خصوصًا مولانا عبدالکبیر صاحب کو جزائے خیر عطا فرمائے جنہوں نے پورے سفر میں معیت اَور رہبری فرمائی۔ سفر میں تاخیر کی وجہ سے شام چھ بجے مری پہنچ کر فاضل جامعہ جدید مولانا طلعت صاحب کی رہائش گاہ پر دوپہر کا کھانا تناول فرمایا۔ بعد اَزاں عشاء کے قریب حضرت اَقدس حاجی شعیب صاحب کی رہائش گاہ پر تشریف لے آئے۔ 
اَگلی صبح گیارہ بجے جامعہ کے ضروری کاموں کی وجہ سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے اَور رات گیارہ بجے بخیریت گھر پہنچ گئے،والحمد للہ۔ 
٭٢٧ مئی کو حضرت مولانا سیّد محمود میاںصاحب قاری اَبوبکر صاحب مدظلہم کی دعوت پر جامعہ حنفیہ تعلیم القرآن میں ختم ِ بخاری کی اِختتامی تقریب میں شرکت کے لیے جہلم تشریف لے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 9 1
4 بین الاقوامی معاہدے اَور اِسلامی اُصول : 10 3
5 کلمہ گو دو قسم کے ہیں : 11 3
6 کامل مومن کی علامت : 11 3
7 اَوّل دَرجہ میدانِ جہاد : 12 3
8 دو طرح کے ''مجاہد'' : 12 3
9 دو طرح کے ''مہاجر'' : 13 3
10 اللہ کے لیے محبت اَور نفرت کی وضاحت : 13 3
11 چند عملیات اَ ور وظائف جو ہر آدمی کو کرتے رہنا چاہیے 14 1
12 مسائلِ زکٰوة 17 1
13 صدقۂ فطر 23 12
14 رمضان المبارک کی فضیلت اَور تاریخی واقعات 25 1
15 ماہِ رمضان کی فضیلت و عظمت : 25 14
16 نزولِ قرآن : 26 14
17 جنگ ِ بدر : 26 14
18 فتح مکہ : 27 14
19 روزے کے فائدے : 27 14
20 روزہ دار پر اِنعامات ِ خداوندی : 28 14
21 روزہ نہ رکھنے پر وعید : 29 14
22 شب ِقدر کی دُعائ 30 14
23 رمضان المبارک ............ نیکیوں کا موسم 31 1
24 مسلمان کا اِمتیاز : 32 23
25 اِنسانیت کامعیار : 32 23
26 دینی سیزن : 33 23
27 ہر عبادت کے لیے سیزن : 36 23
28 سیزن دَر سیزن میں سیزن : 36 23
29 وفیات 37 1
30 عید کس کی ہے ؟ 38 1
31 قسط : ٢٣پردہ کے اَحکام 40 1
32 پردہ کس عمر سے ہونا مناسب ہے ؟ 40 31
33 بیاہی لڑکی کی بھی حفاظت بہت ضروری ہے : 40 31
34 پردہ کی حقیقت و صورت اَور پردہ کی رُوح : 41 31
35 آنکھوں کے زِنا کرنے اَور بدنگاہی کی حقیقت : 42 31
36 پردہ سے متعلق چند ضروری اَحکام و مسائل : 43 31
37 قسط : ١٩سیرت خُلفَا ئے راشد ین 48 1
38 عبادات : 48 37
39 گلدستۂ اَحادیث 54 1
40 تین قسم کے لوگوں کی آنکھیں جہنم کو نہیں دیکھیں گی : 54 39
41 تین شخصوں کی توہین کرنا منافق کا کام ہے : 54 39
42 چار چیزیں چار چیزوں سے سیر نہیں ہوتیں : 57 39
43 حضور علیہ السلام نے چار عمرے کیے تھے : 57 39
44 اَخبار الجامعہ 58 1
45 شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کی کوئٹہ آمد : 61 44
Flag Counter