Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013

اكستان

56 - 64
راتیں قیام فرما رہے اَور) جب تین دِن گزر گئے تو آپ نے اَپنی سواری پر کجاوہ باندھنے کا حکم دیا چنانچہ کجاوہ باندھ دیا گیا، آپ وہاں سے روانہ ہوئے صحابہ کرام بھی آپ کے پیچھے ہو لیے، صحابہ کرام کہتے ہیں کہ ہمارا خیال تو یہ تھا کہ آپ اَپنے کسی کام سے جا رہے ہیں (خیر جب آپ اُس کنویں پر پہنچے جس میں سردارانِ قریش کی نعشیں ڈالی گئی تھیں تو) آپ اُس کنویں کے کنارے کھڑے ہو گئے اَور اُن سرداروں کو اُن کا اَور اُن کے باپ دادا کا نام لے کر پکارنے لگے، اے فلاں بن فلان، اے فلان بن فلان کیا اَب تمہیں اچھا معلوم ہوتا ہے کہ تم اللہ اَور اُس کے رسول کی اطاعت کر لیتے ،بلا شبہ ہمیں تووہ چیز حاصل ہو گئی جس کا ہم سے ہمارے رب نے وعدہ کیا تھا اَورکیا تم نے بھی وہ چیز پالی جس کا تم سے تمہارے پروردگار نے وعدہ کیا تھا (یعنی تمہارے عذاب کا، مطلب یہ ہے کہ ہم کو تو اللہ تعالیٰ کے وعدے کے مطابق فتح و کامیابی حاصل ہوئی کیا تم کو بھی عذاب مِلا جس سے تمہیں تمہارے پروردگار نے ڈرایا تھا)۔ 
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے (آپ کی یہ گفتگو سن کر) عرض کیا کہ یا رسول اللہ   ۖ  کیا آپ ایسے جسموں کو مخاطب کر رہے ہیں جن میں رُوحیں نہیں ہیں  ؟  نبی کریم  ۖ  نے فرمایا قسم ہے اُس ذات کی جس کے قبضہ ٔ قدرت میں محمد کی جان ہے اِن جسموں سے میں جو کچھ کہہ رہا ہوں تم اُس کو اِن سے زیادہ سننے والے نہیں ہو، (ایک روایت میں ہے کہ تم اِن سے زیادہ سننے والے نہیں ہوں لیکن فرق صرف اِتنا ہے کہ تم جواب دینے پر قادر ہو اَور یہ جواب نہیں دے سکتے)۔ حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اِن سردارانِ قریش کو (آنحضرت  ۖ  کے خطاب کے وقت) زِندہ کردیا تھا تاکہ اللہ تعالیٰ آپ کی بات اُنہیں سنادیں جس سے اِن کو سر زنش ہو اَور وہ ذلت و خواری اَور اَفسوس و پشیمانی کومحسوس کریں۔ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 9 1
4 بین الاقوامی معاہدے اَور اِسلامی اُصول : 10 3
5 کلمہ گو دو قسم کے ہیں : 11 3
6 کامل مومن کی علامت : 11 3
7 اَوّل دَرجہ میدانِ جہاد : 12 3
8 دو طرح کے ''مجاہد'' : 12 3
9 دو طرح کے ''مہاجر'' : 13 3
10 اللہ کے لیے محبت اَور نفرت کی وضاحت : 13 3
11 چند عملیات اَ ور وظائف جو ہر آدمی کو کرتے رہنا چاہیے 14 1
12 مسائلِ زکٰوة 17 1
13 صدقۂ فطر 23 12
14 رمضان المبارک کی فضیلت اَور تاریخی واقعات 25 1
15 ماہِ رمضان کی فضیلت و عظمت : 25 14
16 نزولِ قرآن : 26 14
17 جنگ ِ بدر : 26 14
18 فتح مکہ : 27 14
19 روزے کے فائدے : 27 14
20 روزہ دار پر اِنعامات ِ خداوندی : 28 14
21 روزہ نہ رکھنے پر وعید : 29 14
22 شب ِقدر کی دُعائ 30 14
23 رمضان المبارک ............ نیکیوں کا موسم 31 1
24 مسلمان کا اِمتیاز : 32 23
25 اِنسانیت کامعیار : 32 23
26 دینی سیزن : 33 23
27 ہر عبادت کے لیے سیزن : 36 23
28 سیزن دَر سیزن میں سیزن : 36 23
29 وفیات 37 1
30 عید کس کی ہے ؟ 38 1
31 قسط : ٢٣پردہ کے اَحکام 40 1
32 پردہ کس عمر سے ہونا مناسب ہے ؟ 40 31
33 بیاہی لڑکی کی بھی حفاظت بہت ضروری ہے : 40 31
34 پردہ کی حقیقت و صورت اَور پردہ کی رُوح : 41 31
35 آنکھوں کے زِنا کرنے اَور بدنگاہی کی حقیقت : 42 31
36 پردہ سے متعلق چند ضروری اَحکام و مسائل : 43 31
37 قسط : ١٩سیرت خُلفَا ئے راشد ین 48 1
38 عبادات : 48 37
39 گلدستۂ اَحادیث 54 1
40 تین قسم کے لوگوں کی آنکھیں جہنم کو نہیں دیکھیں گی : 54 39
41 تین شخصوں کی توہین کرنا منافق کا کام ہے : 54 39
42 چار چیزیں چار چیزوں سے سیر نہیں ہوتیں : 57 39
43 حضور علیہ السلام نے چار عمرے کیے تھے : 57 39
44 اَخبار الجامعہ 58 1
45 شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کی کوئٹہ آمد : 61 44
Flag Counter