Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013

اكستان

49 - 64
میں پے دَرپے روزے رکھا کرتے تھے سوا اُن پانچ دِنوں کے جن میں روزہ حرام ہے کسی دِن ناغہ نہ کرتے تھے۔
 حج کے لیے اَپنی خلافت کے پہلے سال یعنی  ١٣ھ  میں تو عبدالرحمن بن عوف کو اَمیرِ حج بنا کر بھیجا تھا اَور اِس کے بعد پھر ہر سال خود تشریف لے جاتے تھے۔ اَپنی خلافت میں دس حج کیے اَور ٢٣ھ میں جو اُن کی خلافت کا آخری سال تھا اَزواجِ مطہرات کو بھی حج کرانے لے گئے تھے۔ (طبقات ج ٣) 
عمرے اَپنی خلافت میں تین اَدا کیے، ایک رجب ١٧ھ میں ، دُوسرا رجب ٢١ھ میں اَورتیسرا رجب ٢٢ھ میں۔ (طبقات  ج ٣) 
خشیت ِاِلٰہی اَور خوفِ آخرت کی یہ حالت تھی کہ شاید اِس صفت میں کوئی اُن کا مساوی نہ نکلے۔ ایک روز گھاس کا ایک تنکا زمین سے اُٹھا کر کہنے لگے کہ کاش میں یہ تنکا ہوتا، کاش میں نہ پیدا ہوا ہوتا۔ 
ایک روز سورہ   اِذَا الشَّمْسُ کُوِّرَتْ کی تلاوت کررہے تھے جب اِس آیت پر پہنچے     وَاِذَ الصُّحُفُ نُشِرَتْ  تو بے ہوش ہو کر گر پڑے اَور کئی دِن تک ایسی حالت رہی اَور لوگ عیادت کو آتے تھے۔
 ایک دِن کسی گھر کی طرف گزر ہوا وہ شخص نماز میں سورۂ طور پڑھ رہا تھا جب وہ اِس آیت پر پہنچا  اِنَّ عَذَابَ رَبِّکَ لَوَاقِع  تو سواری سے اُترے اَور دیوار سے ٹیک لگا کر دیر تک بیٹھے رہے اِس کے بعد اَپنے گھر آئے تو ایک مہینہ تک بیمار رہے لوگ دیکھنے کو آتے تھے اَور بیماری کسی کی سمجھ میں نہ آتی تھی۔
کبھی کوئی اُونٹ بیت المال کا گم ہوجاتا توخود تلاش کرنے جاتے۔ ایک مرتبہ گرمیوں میں دوپہر کے وقت گرم ہوا چل رہی تھی اَور آپ ایک اُونٹ کی تلاش میں جارہے تھے حضرت عثمان نے دیکھا اُنہوں نے کہا اَ میرالمومنین اِس وقت آپ کہاںجاتے ہیں اِس کام کو کوئی اَور کرلے گا۔ فرمایا قیامت کے دِن باز پرس تو مجھے ہی سے ہوگی۔
 خوف کے ساتھ اُمید کا یہ حال تھا فرماتے تھے کہ اگر قیامت کے دِن یہ اعلان دیا جائے کہ سب لوگ دوزخ میں جائیں گے سوا ایک کے تو مجھے اُمید ہوگی کہ شاید وہ ایک میں ہی ہوں اَور اگر یہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 9 1
4 بین الاقوامی معاہدے اَور اِسلامی اُصول : 10 3
5 کلمہ گو دو قسم کے ہیں : 11 3
6 کامل مومن کی علامت : 11 3
7 اَوّل دَرجہ میدانِ جہاد : 12 3
8 دو طرح کے ''مجاہد'' : 12 3
9 دو طرح کے ''مہاجر'' : 13 3
10 اللہ کے لیے محبت اَور نفرت کی وضاحت : 13 3
11 چند عملیات اَ ور وظائف جو ہر آدمی کو کرتے رہنا چاہیے 14 1
12 مسائلِ زکٰوة 17 1
13 صدقۂ فطر 23 12
14 رمضان المبارک کی فضیلت اَور تاریخی واقعات 25 1
15 ماہِ رمضان کی فضیلت و عظمت : 25 14
16 نزولِ قرآن : 26 14
17 جنگ ِ بدر : 26 14
18 فتح مکہ : 27 14
19 روزے کے فائدے : 27 14
20 روزہ دار پر اِنعامات ِ خداوندی : 28 14
21 روزہ نہ رکھنے پر وعید : 29 14
22 شب ِقدر کی دُعائ 30 14
23 رمضان المبارک ............ نیکیوں کا موسم 31 1
24 مسلمان کا اِمتیاز : 32 23
25 اِنسانیت کامعیار : 32 23
26 دینی سیزن : 33 23
27 ہر عبادت کے لیے سیزن : 36 23
28 سیزن دَر سیزن میں سیزن : 36 23
29 وفیات 37 1
30 عید کس کی ہے ؟ 38 1
31 قسط : ٢٣پردہ کے اَحکام 40 1
32 پردہ کس عمر سے ہونا مناسب ہے ؟ 40 31
33 بیاہی لڑکی کی بھی حفاظت بہت ضروری ہے : 40 31
34 پردہ کی حقیقت و صورت اَور پردہ کی رُوح : 41 31
35 آنکھوں کے زِنا کرنے اَور بدنگاہی کی حقیقت : 42 31
36 پردہ سے متعلق چند ضروری اَحکام و مسائل : 43 31
37 قسط : ١٩سیرت خُلفَا ئے راشد ین 48 1
38 عبادات : 48 37
39 گلدستۂ اَحادیث 54 1
40 تین قسم کے لوگوں کی آنکھیں جہنم کو نہیں دیکھیں گی : 54 39
41 تین شخصوں کی توہین کرنا منافق کا کام ہے : 54 39
42 چار چیزیں چار چیزوں سے سیر نہیں ہوتیں : 57 39
43 حضور علیہ السلام نے چار عمرے کیے تھے : 57 39
44 اَخبار الجامعہ 58 1
45 شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کی کوئٹہ آمد : 61 44
Flag Counter