Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جولائی 2013

اكستان

21 - 64
دُکان میں اِستعمال ہونے والا فرنیچر (یا اَوزار،اَور مشینری )وغیرہ ۔ 
سوال  :  مویشی یعنی بھیڑ بکری کا کاروبار کرنے والا ، مویشیوں کی قیمت لگا کر اُس قیمت پر زکٰوة اَدا کرے گا  یا  مویشیوں کی تعداد کے مطابق   ؟
جواب  :  جو جانور تجارت کے لیے ہوں اُن کی موجودہ قیمت لگا کر زکٰوة دی جائے گی۔
سوال  :  سواری کے لیے گھوڑا گاڑی  یا  موٹر ہوتو اُن پر زکٰوة ہوگی  یا  نہیں   ؟
جواب  :  نہیں۔
سوال  :  ایک شخص کے پاس دس ہزار روپے تھے ، اُن پر سال گزر گیا،وہ زکٰوة کا اِرادہ ہی   کر رہا تھا کہ سارے روپے چوری ہو گئے ، کیا اِس صورت میں اُس پر زکٰوة فرض ہے  یا  معاف ہو گئی  ؟
جواب  :  سارا مال چوری ہوجانے  یا  سارے کا سارا مال خیرات کرنے سے زکٰوة معاف ہو جاتی ہے ۔
سوال   :  زکٰوة کامال مستحق کو خود دینا ضروری ہے  یا  کسی اَور کے ذریعہ بھی دیا جاسکتا ہے  ؟ 
جواب  :  خود بھی دے سکتا ہے  اَور  کسی دُوسرے شخص کے ذریعہ بھی۔
سوال  :  ایک مالدار مسافر کا سارا مال ضائع ہو گیا گھر میں اگرچہ اُس کا بہت مال موجود ہے لیکن اِس وقت اُس کے پاس کچھ نہیں رہا تو کیا اُسے زکٰوة دی جاسکتی ہے   ؟
جواب  :  جی ہاں، ایسے مسافر کو جو حالت ِسفر میں محتاج ہو گیا ہو زکٰوة دی جاسکتی ہے چاہے اُس کے گھر میں اُس کے لاکھوں روپے ہی کیوں نہ ہوں۔
سوال  :  زکٰوة کی رقم سے مسجد بنانا  یا  مُردے کا قرض اَدا کرنا  یا  مُردے کا کفن وغیرہ تیار کرنا کیسا ہے   ؟
جواب  :  اِن صورتوں میں زکٰوة اَدا نہیں ہوگی کیونکہ زکٰوة کی اَدائیگی اُس وقت ہوگی کہ جب کوئی محتاج اُسے لے (زکٰوة کی اَدائیگی کے لیے شرط ہے کہ جسے زکٰوة دی جائے اُسے زکٰوة کا مالک بنا دیا جائے)۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حديث 9 1
4 بین الاقوامی معاہدے اَور اِسلامی اُصول : 10 3
5 کلمہ گو دو قسم کے ہیں : 11 3
6 کامل مومن کی علامت : 11 3
7 اَوّل دَرجہ میدانِ جہاد : 12 3
8 دو طرح کے ''مجاہد'' : 12 3
9 دو طرح کے ''مہاجر'' : 13 3
10 اللہ کے لیے محبت اَور نفرت کی وضاحت : 13 3
11 چند عملیات اَ ور وظائف جو ہر آدمی کو کرتے رہنا چاہیے 14 1
12 مسائلِ زکٰوة 17 1
13 صدقۂ فطر 23 12
14 رمضان المبارک کی فضیلت اَور تاریخی واقعات 25 1
15 ماہِ رمضان کی فضیلت و عظمت : 25 14
16 نزولِ قرآن : 26 14
17 جنگ ِ بدر : 26 14
18 فتح مکہ : 27 14
19 روزے کے فائدے : 27 14
20 روزہ دار پر اِنعامات ِ خداوندی : 28 14
21 روزہ نہ رکھنے پر وعید : 29 14
22 شب ِقدر کی دُعائ 30 14
23 رمضان المبارک ............ نیکیوں کا موسم 31 1
24 مسلمان کا اِمتیاز : 32 23
25 اِنسانیت کامعیار : 32 23
26 دینی سیزن : 33 23
27 ہر عبادت کے لیے سیزن : 36 23
28 سیزن دَر سیزن میں سیزن : 36 23
29 وفیات 37 1
30 عید کس کی ہے ؟ 38 1
31 قسط : ٢٣پردہ کے اَحکام 40 1
32 پردہ کس عمر سے ہونا مناسب ہے ؟ 40 31
33 بیاہی لڑکی کی بھی حفاظت بہت ضروری ہے : 40 31
34 پردہ کی حقیقت و صورت اَور پردہ کی رُوح : 41 31
35 آنکھوں کے زِنا کرنے اَور بدنگاہی کی حقیقت : 42 31
36 پردہ سے متعلق چند ضروری اَحکام و مسائل : 43 31
37 قسط : ١٩سیرت خُلفَا ئے راشد ین 48 1
38 عبادات : 48 37
39 گلدستۂ اَحادیث 54 1
40 تین قسم کے لوگوں کی آنکھیں جہنم کو نہیں دیکھیں گی : 54 39
41 تین شخصوں کی توہین کرنا منافق کا کام ہے : 54 39
42 چار چیزیں چار چیزوں سے سیر نہیں ہوتیں : 57 39
43 حضور علیہ السلام نے چار عمرے کیے تھے : 57 39
44 اَخبار الجامعہ 58 1
45 شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب کی کوئٹہ آمد : 61 44
Flag Counter