ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2013 |
اكستان |
|
اَور اَٹل ہوتے ہیں۔اِسی لیے آٹھ صدیوں پرانی کتاب ''ہدایہ'' کے مقابلہ میں آج کے جدید قوانین کچھ حیثیت نہیں رکھتے جس کا اِعتراف خود گورنر موصوف کر چکے ہیں۔ خدا کرے کہ مسلمانوں کو اپنے دین کے قوانین کی قدرومنزلت کا اِحساس ہو جائے تاکہ وہ اپنے ملکوں میں اِس کو نافذ کر کے چھنی ہوئی عالمگیریت (New World Order)کو واپس لے کر پھر سے پورے عالم کی قیادت کر سکیں ۔ ( حمد باری تعالٰی ) تیرا بندہ تیری توصیف و ثنا کرتا ہے میرا ہر سانس تیرا شکر اَدا کرتا ہے تیرے آگے میری جھکتی ہوئی پیشانی سے میری ہر صبح کا آغاز ہوا کرتا ہے رِزق پہنچاتا ہے پتھر میں چھپے کیڑے کو اَور سوکھی ہوئی شاخوں کو ہرا کرتا ہے گیت گاتی ہیں بہاریں بھی تیری قدرت کے سینۂ سنگ سے جب پھول کِھلا کرتا ہے بڑا ناداں ہے تجھے دُور سمجھنے والا تو رگِ جان سے بھی نزدیک رہا کرتا ہے